وزارت دفاع
فکی انڈیا اسپورٹس ایوارڈز 2020 میں اے ایف ایس سی بی کو’’کھیلوں (پبلک سیکٹر) کو فروغ دینے والی بہترین کمپنی 2020 ‘‘ قرار دیا گیا
Posted On:
24 DEC 2020 5:56PM by PIB Delhi
فکی کی جانب سے موصول شدہ سرکاری نوٹیفکیشن میں ایئر فورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ (اے ایف ایس سی بی) کو ’’کھیلوں (پبلک سیکٹر) کو فروغ دینے والی بہترین کمپنی 2020‘‘ کے زمرے میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔
اے ایف ایس بی کو یہ اعلیٰ ایوارڈ 08 دسمبر 2020 کو فکی انڈیا اسپورٹس ایوارڈز 2020 کی مشہور جیوری کے ذریعہ تفویض کیا گیا جس کی صدارت جسٹس مدگل نے کی تھی۔ یہ ایوارڈ تقریب 08 دسمبر 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منعقد ہوئی اور اے ایف ایس سی بی کے چیئرمین ایئر کموڈورآشوتوش چترویدی نے یہ اعلیٰ ایوارڈ فکی کے صدر سے حاصل کیا۔
فکی نے یہ تسلیم کیا کہ بھارتی فضائیہ سرگرمی کے ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے میں دیگر تنظیموں کے لئے حقیقی طور پر ترغیب کا باعث ثابت ہوئی ہے۔ امید ہے کہ فضائیہ کھلاڑیوں کو مزید ترغیب فراہم کرے گی تاکہ وہ نئی بلندیاں سر کر سکیں اور ملک کے لئے مزید اعزازات حاصل کر سکیں۔
اس سے قبل اے ایف ایس سی بی کو، ملک بھر میں کھیل کود کا ماحول تیار کرنے میں تعاون دینے کے سلسلے میں ’’کھلاڑیوں کے روزگار اور کھیلوں کی بہبود کے اقدامات‘‘ کے لئے عزت مآب صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند کے ذریعہ ’راشٹریہ کھیل پروتساہن پروسکار‘ سے نوازا گیا۔
آئی اے ایف اسپورٹس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی پیش رفت کی ہے اور ایشیائی کھیلوں، دولت مشترکہ کھیلوں اور عالمی کپ / عالمی چیمپئن شپ میں میڈلس جیتے ہیں، اور اس طرح ملک کے لئے اعزازات حاصل کیے۔ اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ تین ایئر وارئیرس ٹوکیو اولمپکس 2021 کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔
****
م ن ۔ اب ن
U: 8406
(Release ID: 1683447)
Visitor Counter : 164