وزارت دفاع

ایم آر ایس اے ایم کی پہلی کامیاب پرواز

Posted On: 23 DEC 2020 8:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23/دسمبر 2020،  دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے بری فوج کےلیے درمیانہ فاصلے تک وار کرنے والے سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل (ایم آر ایس اے ایم) کا پہلا کامیاب تجربہ کرکے ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ یہ تجربہ آج سہ پہر تقریبا چار بجے اوڈیشہ ساحل سے دور چاندی پور مربوط ٹیسٹ رینج سے کیا گیا۔ اس میزائل  نے بغیر پائلٹ والے ایک تیز رفتار فضائی ہدف کو پوری طرح سے تباہ کردیا، جسے ایک طیارے کی نقل کے طور پر استعمال کیا گیا۔

ایم آر ایس اے ایم کی بری فوج کاورژن سطح سے فضا میں وار کرنے والا ایک میزائل ہے، جسے ہندوستانی فوج کے استعمال کے لیے ڈی آر ڈی او، ہندوستان اور آئی اے آئی اسرائیل نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ایم آر ایس اے ایم کا آرمی ہتھیاروں کا نظام کمان پوسٹ، ملٹی فنکشن راڈار اور موبائل لانچر سسٹم پر مبنی ہے۔ ڈیلیوری ایبل کنفیگریشن میں لانچ کے دوران مکمل فائر یونٹ کا استعمال کیا گیا۔ استعمال کنندہ یعنی ہندوستانی آرمی کی ٹیم بھی اس تجربے کے وقت موجود تھی۔ متعدد آلات جیسے راڈار، ٹیلی میٹری اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم نصب کیے گئے تھے۔ ان آلات نے مشن سے متعلق مکمل ڈاٹا ریکارڈ کیے، جس نے ہتھیار کے نظام کی کارکردگی کی توثیق  کردی، اس میں ہدف کو تباہ کرنا بھی شامل ہے۔

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او اور مشن سے وابستہ ٹیم کے ارکان کی ستائش کی اور کہا کہ ہندوستان نے ہتھیاروں کے جدید نظام کے ملکی سطح پر ڈیزائن اور فروغ میں اعلی سطح کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر  جی ستیش ریڈی نے ایم آر ایس اے ایم کے آرمی ہتھیار کے نظام کی کارکردگی کے کامیاب مظاہرے کے لیے ڈی آر ڈی او برادری کو مبارک باد دی ہے، جس نے اپنی پہلی ہی پرواز میں ہدف کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اس نظام کو ریکارڈ میعاد اور مقررہ مدت میں حقیقت کی شکل دینے پر پوری ٹیم کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)(2)UDQY.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-8373

م ن۔ ف ا ۔  ت ع۔

 

 


(Release ID: 1683285) Visitor Counter : 231