محنت اور روزگار کی وزارت

جناب سنتوش کمار گنگوار نے 100بستروں والے ای ایس آئی سی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 21 DEC 2020 6:17PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت(آزدانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوارنے آج بڈگام کے اوم پورہ میں 100 بستروں والے امپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن(ای ایس آئی سی)اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ  گورنر جناب منوج سنہا سنگ بنیاد رکھے جانے کے لئے منعقد کی گئی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 

001.jpg

 

چار منزلہ ، 100بستروں والا یہ اسپتال 5 ایکڑسے زیادہ کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا اور 23اسپیشلیٹیز اور 3سُپر اسپیشلیٹیز پر محیط خدمات دستیاب کرائے گا۔اس اسپتال کی تعمیر پر 160کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور اس کے آئندہ ڈیڑھ برس کے دوران بن کر تیار ہوجانے کی امید ہے۔رجسٹرڈ انشورنس یافتہ افراد (آئی پی)کے علاوہ یہ اسپتال عام لوگوں کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گنگوار نے کہا کہ ای ایس آئی سی گزشتہ 66برسوں سے کام کرتا آرہا ہے اور ملک کے 80 فیصد سے زیادہ اضلاع میں اس کی موجودگی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر تقریباً 20 ہزار بیمہ یافتہ افراد ہیں اور وہ ملک کے دیگر خطوں میں اپنے ہم منصبوں کو حاصل بہترین حفظان صحت سہولیات حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔

 

002.jpg

 

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شہری سماجی تحفظ سے متعلق سہولتوں سے محروم نہیں رہنا چاہئے۔انہوں نے کووڈ-19 کے موجودہ بحران کے خلاف جنگ میں ای ایس آئی سی اسپتالوں کے ذریعے نبھائے گئے اسٹریٹیجک کردار کو بھی اُجاگر کیا۔

اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، جب ہم مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے حفظان صحت کے منظرنامے کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم جناب مودی اور جناب گنگوارکی کوششوں کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس اسپتال میں دستیاب سہولتوں سے جموں وکشمیر کی آبادی کو زبردست فائدہ ہوگا۔

محنت و روزگار کی وزارت (ایم او ایل ای)کے سیکریٹری جناب اَپورو چندرا نے اس موقع پر کہا کہ ای ایس آئی سی کے تین کروڑ سے زیادہ بلاواسطہ استفادہ کنندگان ہیں اور ان اسپتالوں پر انحصار کرنے والے سبھی لوگوں کو شامل کرلیا جائے تو اس کی مجموعی تعداد 13.5کروڑ افراد تک پہنچ جاتی ہے، جو کہ بھارت کی کل آبادی کا تقریباً 10 فیصد ہے۔جموں و کشمیر کے محکمہ محنت کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب چندرا نے کہا کہ ان کوششوں کا حل اس وقت برآمد ہوگا، جب اس اسپتال کی تیاری کے بعد کشمیر کے باشندگان بہترین حفظان صحت سہولتوں تک رسائی حاصل کرپائیں گے۔

محنت و روزگار کی وزارت کی ایڈیشنل سیکریٹری اور ای ایس آئی سی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ انورادھا پرساد نے حاضرین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسپتال ہمیشہ حکومت ہند کی ترجیحات میں شامل رہا ، تاہم  کورونا وائرس وباء کی سبب اس میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی صورتحال بہتر ہوئی حکومت نے اپنے منصوبے کو تیز کردیا اور یہی سبب ہے کہ آج کی تقریب ممکن ہوسکی ہے۔

اس اسپتال کے ذریعے بنیادی طورپرکشمیر ڈویژن کے سری نگر، بڈگام، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ اور کُلگام اضلاع سے تعلق رکھنےوالے ای ایس آئی سی استفادہ کنندگان کو بہترین معیار کی حفظان صحت سہولتیں دستیاب کرائی جائیں گی۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ اور مرکزی حکومت کے محکموں سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

م ن۔م م۔ ن ع

U NO: 8306



(Release ID: 1682587) Visitor Counter : 109


Read this release in: Telugu , Tamil , English , Hindi