قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائبس انڈیاکلکشن میں ڈھوکرانمائشی مصنوعات کی شمولیت

Posted On: 21 DEC 2020 7:23PM by PIB Delhi

ہندوستان کے قبائل میں ‘‘ہمارے گھرسے آپ کے گھرمیں ’’مہم کے ساتویں ایڈیشن میں ہندوستان کے مختلف قبائل کے ذریعہ تیارکی گئی ڈھوکرا مصنوعات کو خصوصی طورپرشامل کیاگیاہے ۔ جس کامقصد قبائل میں نئے وسائل پرتوجہ مرکوز کرنا اورقبائل مصنوعات کو فروغ دینا اور انھیں صارفین تک پہنچاناہے ۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریبا 35نئی مصنوعات ہندوستانی قبائل کے زمرے میں شامل کی جاچکی ہیں ۔ جن میں ڈھوکرانوعیت کی بنی ہوئی مصنوعات ہیں ، جو پوری طرح پیتل سے بنی ہوئی ہیں ۔ دہائیوں سے ہندوستان کے تمام علاقوں میں قبائل کے ذریعہ اس طرح کی مصنوعات تیارکی جاتی رہی ہیں ۔ان ڈھوکرا مصنوعات سے قبائل کی معصومیت اور سادہ زندگی کی عکاسی ہوتی ہے اوریہ ایک انتہائی خوبصورت تحفہ بھی ہیں ۔علاوہ ازیں یہ ہندوستان اورہندوستان کے باہربھی مقبول ہیں ۔

A picture containing textDescription automatically generated

ٹرائبس انڈیا میں جن ڈھوکرامصنوعات کو معتارف کرایاگیا ہے ان میں مچھلی ، ہاتھی اور بوٹ جیل کے مناظرہیں جنھیں جھارکھنڈ کے لوہراقبائل نے تیارکیاہے ۔ ان میں اڈیشہ کے سادی برینین قبائل کی بنائی ہوئی گنیش کی مورتیاں جن میں ایک گنیش کی رقص کرتی ہوئی مورتی بھی شامل ہے ۔ ماں درگاکا ایک ماسک اورلارڈجگن ناتھ ، بودھ جالی اورمختلف نوعیت کے خوبصورت دیئے شامل ہیں ۔ یہ کم قیمت والی مصنوعات کسی بھی گھرکو سجانے کے لئے معاون ثابت ہوسکتی ہیں اورایک فکرانگیزتحفہ بھی ہیں ۔

دوسری مصنوعات میں تمل ناڈوکے کٹونائکن قبیلے کی مصنوعات شامل ہیں جن میں غیرملاوٹی شہد ، چٹپٹے اچارجیسے آملہ ، وادوعام ، راگی اندکی شکل کے چاول شامل ہیں۔جب کہ  آسام کے قبائل کے ذریعہ خالص گھی ، آرگینک پوہا، اچار، کچی شہد وغیرہ بھی اس نمائش میں شامل ہیں ۔ ہندوستانی قبائل کے زمرے میں 125نئی مصنوعات کے ساتھ ساتھ ٹرائبس انڈیا موبائل وین اورآن لائن پلیٹ فارم جیسے ٹرائبس انڈیا ای-مارکیٹ پلیس (tribesindia.com)اور ای- ٹیلرس شامل ہیں ۔

A picture containing text, screenshotDescription automatically generated

پچھلے دوماہ کے عرصے میں متعدد نئی مصنوعات ( امیونٹی بڑھانے والی مصنوعات جو جنگلات میں پائے جانے والے اجزاء اور آرگینک طریقے سے تیارکئے گئے ہیں اور قبائل کی آرٹ اوردستکاری کی مصنوعات ) بھی شامل کی گئیں ۔ حال ہی میں ٹرائبس انڈیا ای-مارکیٹ پلیس بھی لانچ کیاگیاہے جو ہندوستان کا دستکاری اورآرگینک مصنوعات کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اورجس کے ذریعہ تقریبا 5لاکھ قبائل کے کاروبار کرنے والے اداروں کو قومی اور بین الاقوامی بازاروں سے نہ صرف جوڑے گا بلکہ اس کے ذریعہ قبائل کی مصنوعات اوران کی دستکاری کی نمائش بھی ہوگی اوروہ ملک سے باہرکے خریداروں سے براہ راست جڑ سکیں گے ۔ قدرتی  پائیدارپیداواراورمصنوعات کی ایک وسیع رینج اس ای ۔مارکیٹ پلیس پرموجود ہوگی جو ہمارے قبائل بھائیوں کی قدیم روایت کی بہترین عکاسی بھی کرے گی۔ آپ اس market.tribesindia.com.  Buy Local Buy Tribal!پرآئیے ۔

**************

م ن ۔ج ق۔ع آ

U-8303



(Release ID: 1682581) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Punjabi