محنت اور روزگار کی وزارت

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے آل انڈیا کنزیومر پرائز انڈیکس نمبر، نومبر -2020 

Posted On: 18 DEC 2020 9:43PM by PIB Delhi

ماہ نومبر 2020 میں زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارف نرخ کا عدد اشاریہ (کنزیومر پرائز انڈیکس) (بنیادی: 1986-87=100)میں  8 پوائنٹس کا اضافہ ہوکر یہ 1060 (ایک ہزار ساٹھ) اورر 1065 (ایک ہزار پینسٹھ) کی سطح پر پہنچ گیا۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام عدد اشاریہ  میں اضافے  کے لئے اہم تعاون کھانے کی اشیا ء کا رہا، جو (+) 5.54  پوائنٹ کا رہا۔ خاص طور پر یہ اضافہ  ارہرکی دال، سرسوں کا تیل، پیاز، بکری کا گوشت، آلو وغیرہ کی  قیمتوں  میں ہوئے اضافےکی وجہ سے ہوا۔

 ہر ریاست کے عدد اشاریہ میں اضافہ کی شرح مختلف رہی۔ زرعی مزدوروں کے معاملے  میں  19 ریاستوں کے عدد اشاریہ میں 1 سے 18 پوائنٹس کا اضافہ درج ہوا جبکہ ریاست کیرالہ  میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 1260 پوائنٹس کے ساتھ تمل ناڈو  ریاست  عدداشاریہ  کی درج فہرست میں سب سے اوپر کی سطح پر ہے جبکہ  831 پوائنٹس کے ساتھ ہماچل پردیش ریاست سب سے نچلی سطح پر ہے۔

دیہی مزدوروں کے معاملے میں  19 ریاستوں کے عدد اشاریہ میں 1 سے 18 پوائنٹس کا اضافہ درج ہوا، اور جموں و کشمیر ریاست میں کوئی تبدیلی نمایاں نہیں ہوئی۔ 1243 پوائنٹس کے ساتھ تمل ناڈو ریاست عدد اشاریہ کی درج فہرست میں سب سے اوپر ہے جبکہ 881 پوائنٹس کے ساتھ ہماچل پردیش ریاست سب سے نچلی سطح پر ہے۔

ریاستوں  کے در میان،  زرعی محنت کشوں اور دیہی مزدوروں کے لئےکنزیومر پرائز انڈیکس نمبر میں زیادہ اضافہ بالترتیب ریاست تمل ناڈو اور ریاست تری پورہ (18+ پوائنٹس) میں درج ہوا۔ دالوں، یہ اضافہ بکری کا گوشت، مچھلی، پیاز اور پھلوں  کی قیمتوں میں اضافے کے سبب   درج کیا گیا۔

صارف نرخ عدد اشاریہ –زرعی مزدور (سی پی آئی –اے ایل) اور صارف نرخ عدد اشاریہ (سی پی آئی-آر ایل) پر مبنی پوائنٹس در پوائنٹس افراط زر کی شرح  اکتوبر 2020 میں بالترتیب 6.59 فیصد ور 6.45 فیصد کم ہوکر نومبر 2020 میں 6.00فیصد اور 5.86فیصد رہ گئی۔ صارف نرخ عدداشاریہ زرعی مزدور (سی پی آئی-اے ایل) اور صارف نرخ عدد اشاریہ (سی پی آئی-آرایل) کے کھانے پینے کی اشیاء کے عدد اشاریہ پر مبنی  افراط زر   نومبر ،2020 میں حسب ترتیب(+) 6.88 فیصد اور  (+) 7.06 فیصد درج ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MY6K.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NSVD.jpeg

آل انڈیا کنزیومر پائز انڈیکس نمبر (عام اور گروپ کے مطابق)

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

اکتوبر، 2020

نومبر، 2020

اکتوبر، 2020

نومبر، 2020

جنرل انڈیکس

1052

1060

1057

1065

کھانے پینے کی اشیاء

1017

1025

1022

1031

پان، سپاری وغیرہ

1708

1724

1721

1735

ایندھن اور لائٹس

1094

1097

1089

1092

ملبوسات، بسترے اور جوتے

1016

1019

1038

1041

متفرقات

1051

1058

1055

1062

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044QCB.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035FRL.jpeg

 

تازہ ترین عدد اشارہ کے بارے میں بتاتے ہوئے  محنت اور روزگار کےوزیر مملکت (زادانہ چارج) جناب سنتوش گنگوار نے کہا کہ ’’زرعی مزدورو اور دیہی مزدور کے کنزیومر پرائز انڈیکس  پر مبنی افراط زر 6فیصد اور 5.86 فیصد تک کم ہوئی ہے، جس   کا دیہی علاقوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی آمدنی پر مثبت اثر پڑے گا۔‘‘

لیبر بیورو کے ڈائرکٹر جنرل  جناب ڈی پی ایس نیگی نے عداد اشاریہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ  گیہوں آٹا، ہری مرچ، ادرک، پولٹری، گڑ، باجرا، تازہ مچھلی، کیروسین اور سبزیاں وغیرہ کی قیمتوں میں کمی ہونے کی وجہ سے نومبر، 2020 میں  ’’زرعی مزدورو اور دیہی مزدور کے کنزیومر پرائز انڈیکس  پر مبنی افراط زر میں کمی درج ہوئی ہے۔

دسمبر 2020 کا سی پی آئی-اے ایل اور آر ایل 20 جنوری 2021 کو جاری کیا جائے گا۔

 

*****

 

م ن۔ ن ر (19.12.20)

U NO:8234

 



(Release ID: 1681961) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi