ارضیاتی سائنس کی وزارت

موسم کی موجودہ حالت اور آئندہ دو ہفتوں  کے امکانات (17 تا 30 دسمبر 2020)


پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ، مغربی اترپردیش اور شمالی راجستھان کے بعض علاقوں میں پہلے ہفتے کے پہلے  نصف میں سرد اور سرد ترین لہر چلے گی اور پھر اس میں کمی آجائے گی

دوسرے ہفتے میں پہلے ہفتے کے مقابلے میں کم سے کم درجۂ حرارت میں معمولی اضافہ ہوگا

تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکالی  میں 18 اور 19 دسمبر کو اور کیرالہ اور ماہے میں18 دسمبر کو اور لکش دیپ میں 19 اور 20 دسمبر 2020

کو کسی کسی جگہ پرتیز سے انتہائی تیز بارش کے امکانات

مغربی ہمالیائی خطے میں 20 اور 21 دسمبر 2020 کو نئے سرے سے معمولی مغربی خلل کا غالب امکان ہے

Posted On: 18 DEC 2020 9:27AM by PIB Delhi

نئی دلی،18؍ دسمبر،موسم کی پیشین گوئی کرنے والے سنٹر ہندوستانی محکمہ موسمیات  کے مطابق 10 تا 16 دسمبر 2020 گزرنے والے ہفتے کی نمایاںموسمی کیفیت یوں رہی:

  • دو مغربی خلل اور ان کی وجہ سے یکے بعد دیگرے طوفان آنے سے مغربی ہمالیائی خطے میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارش ؍ برفباری ہوئی اور گزرے ہفتے کے پہلے نصف میں شمال مغربی ہندوستان کے ملحقہ ہموار خطے میں کہیں کہیں بارش اور گھن گرج کی کیفیت رہی۔
  • مشرقی لہر کی وجہ سے انڈمان اور نکوبار میں خاصے وسیع حلقے میں گھن گرج کے ساتھ بارش ہوئی اور انتہائی جنوبی جزیرہ نما اور لکش دیپ میں گزرے ہفتے کے دوران کہیں کہیں گھن گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔
  • ملک کے وسطی علاقوں میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے وسطی ہندوستان میں  پچھلے ہفتے کے دوران اوسطاً  112 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔

آئندہ 2 ہفتوں کے لئے پیشین گوئی: 17 سے 23 دسمبر 2020 اور 24 سے 30 دسمبر 2020کے دوران موسم کا نظم یوں رہے گا۔

  • مشرقی لہر کی وجہ سےتمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکالی، کیرالہ اور ماہے اور لکش دیپ علاقوں میں آئندہ 3 دنوں کے دوران  کہیں کم اور کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر  گرج چمک کے ساتھ بارش کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکالی میں  17 دسمبر کو کہیں تیز تو کہیں بہت زیادہ تیز بارش ہو سکتی ہے اور کیرالہ اور ماہے میں 18 دسمبر کو اورلکش دیپ میں 19 اور 20 دسمبر 2020 کو کہیں کہیں تیز بارش ہو گی۔
  • مغربی ہمالیائی خطے میں 20 اور 21 دسمبر 2020 کو نئے سرے سے معمولی مغربی خلل کا غالب امکان ہے۔
  • ہفتے کے دوران ملک کے باقی حصوں میں بارش کا کوئی نمایاں امکان نہیں۔ (ضمیمہ-IV
  • مجموعی طور پر پہلے ہفتے کے دوران جنوبی جزیرہ نما میں معمول سے زیادہ اور مغربی ہمالیائی خطے میں معمول سے کم بارش اور برفباری کا امکان ہے (ضمیمہ V

بارش دوسرے ہفتے میں (24 تا 30 دسمبر 2020)

  • مغربی دخل کے فقدان کی وجہ سے مغربی ہمالیائی خطے میں تقریباً معمول کے مطابق بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ تازہ مشرقی لہر کے زیر اثر جنوبی جزیرہ نما میں معمول اور معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے (ضمیمہ V

پہلے اور دوسرے ہفتے میں درجہ حرارت ؍ کہرا(17 تا 30 دسمبر 2020)۔

  • شمال مغربی ہندوستان  کے زیادہ تر علاقوں میں درجۂ حرارت 2.0 ڈگری سیلسیئس سے 6.0 ڈگری سیلسیئس کے درمیان رہا۔ جموں و کشمیر ، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفر آباد اور ہماچل پردیش میں کہیں کہیں درجہ حرارت  مائنس 5.0 ڈگری سیلسیئس یا اُس سے کم رہا۔ مغربی راجستھان اور مغربی اترپردیش میں چند مقامات پر اور  مشرقی راجستھان اور مشرقی اترپردیش، سوراشٹر اور کچھ اور ہریانہ ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں درجہ حرارت مائنس 3.1 سے مائنس 5.0 ڈگری سیلسیئس رہا  اور پنجاب اور اتراکھنڈ میں کچھ مقامات پر درجۂ حرارت معمول سے کم مائنس 1.6 ڈگری سیلسیئس سے مائنس 3.0 ڈگری سیلسیئس کے درمیان رہا۔
  • اگلے2 ہفتوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوگی اور اس کے بعد کے تین دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیئس اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں 5 سے 6 ڈگری سیلسیئس کا اضافہ ہوگا۔ پہلے ہفتے کے پہلے نصف میں مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں کم سے کم درجہ حرارت 3سے5 ڈگری تک  نیچے آئے گا اور مشرقی ہند میں یہ کمی 4 سے 6 ڈگری کے درمیان ہوگی۔مغربی ہندوستان میں 2 ہفتوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیئس کمی آئے گی۔
  • مجموعی طور پر پورے ہفتے میں شمال مشرقی، وسطی اور مشرقی ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2 تا 6 ڈگری کم رہے گا اور پہلے ہفتے کے دوران ملک کے باقی حصوں میں درجۂ حرارت معمول پر یا معمول سے کچھ زیادہ رہے گا۔
  • پہلے ہفتے کے پہلے نصف میں  پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ، مغربی اترپردیش اور شمالی راجستھان کے بعض حلقوں میں سرد سے سرد ترین لہر چلے گی اورپنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، شمالی راجستھان اور شمال مغربی اترپردیش میں آئندہ 2دنوں کے دوران اور اس کے بعض سرد سے سرد ترین لہر میں کمی آئے گی۔
  • دوسرے ہفتے کے دوران پہلے ہفتے کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت میں تھوڑا اضافہ ہوگا۔ شمال مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں بہرحال کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2 تا 4 ڈگری سیلسیئس کم رہے گا اور ملک کے باقی حصوں میں یہ درجہ حرارت معمول پر یا معمول سے کچھ زیادہ رہ سکتا ہے (ضمیمہ VI

گردابی طوفان کا دائرہ

  • جنوبی انڈمان کے سمندری علاقے اور ملحقہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں گردابی طوفان آنے کے امکانات کم ہیں۔

 

تفصیلات اورگریفکس  کے لئے یہاں کلک کریں

 

مقام رخی پیشین گوئی اور وارننگ کے لئے  براہ کرم موسم ایپ ، زراعتی معلومات کے لئے میگھ دوت ایپ اور بجلی گرنے کی وارننگ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

*************

( م ن ۔ع س۔  ک ا(

8196U. No.

 


(Release ID: 1681668) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Hindi , Bengali