امور داخلہ کی وزارت
منشیات کی روک تھام میں تعاون کو لے کر منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی) ، انڈیا اور نیشنل نارکوٹکس بورڈ (بی این این) ، انڈونیشیا کے مابین چوتھی ہند- انڈونیشیا، ورچوئل میٹنگ
Posted On:
17 DEC 2020 7:24PM by PIB Delhi
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) انڈیا اور نیشنل نارکوٹکس بورڈ (بی این این) ، انڈونیشیا کے مابین چوتھی باہمی مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا اجلاس 17 دسمبر ، 2020 کو منعقد ہوا۔ ہندوستانی وفد کی سربراہی منشیات کے ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول بیورو، وزارت داخلہ حکومت ہند جناب راکیش استھانا اور انڈونیشیائی وفد کی قیادت ڈپٹی آف لیگل افیرز اینڈ کوآپریشن ، نیشنل نارکوٹکس بورڈ آف انڈیا جناب پوجی سرونو نے کی۔
جناب راکیش استھانہ ، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ، این سی بی ، انڈیا نے عالمی وباء کووڈ-19 کے درمیان اس ورچوئل میٹنگ کے انعقاد پر انڈونیشیا کی حکومت اور بی این این ، انڈونیشیا کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ، این سی بی نے خاص طور پر سنہری مثلث سے نکلنے والے زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے ملک میں ہیروئن اور امفیٹامائن ٹائپ اسٹیمولنٹ (اے ٹی ایس) کی اسمگلنگ کے امور پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خلیج بنگال اور بحیرہ انڈمان کے راستے منشیات کی اسمگلنگ کے نئے ابھرتے ہوئے چیلنج کا بھی ذکر کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ، این سی بی نے نئے نفسیاتی مادے کی تیاری اور اسمگلنگ میں ابھرتے ہوئے رجحانات اور ڈارک نیٹ مارکیٹوں کے استعمال پر بھی زور دیا۔ کووڈ-19 کے دوران کورئیر اور پارسل کے ذریعہ اچانک اسمگلنگ میں اضافے کے لئے نئے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ حکومت ہند منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے انڈونیشیا کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کے موجودہ طریقہ کار کو مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
، انڈونیشیا کے قانونی امور اور تعاون کے نائب سربراہ بی این این جناب پوجی سرونو نے انڈونیشیا میں میتھامیتھمائن کی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وضاحت کی ، جس سے خطے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے حالانکہ گذشتہ برسوں کے دوران انڈونیشیا اور ہندوستان کے مابین تعاون کے طریقہ کار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ہندوستان پر زور دیا کہ وہ ہر سطح پر منشیات کی اسمگلنگ اور پیشگی اسمگلنگ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کے تبادلے کو فروغ دے۔ انہوں نے منشیات کی لعنت کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت ہند اور این سی بی کی مستقل کوششوں کی تعریف کی۔
دونوں ممالک نے منشیات ضبط کرنے کے معاملات ، نیو سائیکویکٹیو مادہ (این پی ایس) اور ان کے پیش خیموں میں تفتیش کی تحقیقات کے لئے بروقت انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انڈونیشیا اور ہندوستان کی سرحدوں پر منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے غیر قانونی داخلے اور خارجی راستوں اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے استعمال ہونے والی ٹکنالوجی سے متعلق معلومات کے تبادلے کا نظم بھی کیا جائے۔
یہ اجلاس تعمیری اور معنی خیز گفتگو کے لئے شکریہ اور مبارکباد کے تبادلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور مستقبل میں بھی ایسے ہی تعاون کے لئے عہد کا اظہار کیا گیا ، یہ بھی فیصلہ کیا گیا 2021 میں منشیات کنٹرول میں تعاون سے متعلق 5 ویں ہند - انڈونیشیا باہمی مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا اجلاس ہندوستان میں منعقد کیا جائے گا ۔
******
م ن۔ ج ق۔ ر ض
U-NO.8203
(Release ID: 1681665)
Visitor Counter : 154