وزارت خزانہ

حکومت ہند اور عالمی بینک نے کووڈ-19 کے منفی اثرات سے ہندوستان کے غریبوں او ر مخدوش حالت میں جینے والوں کو بچانے کے لئے 40 کروڑ ڈالر کے پروجیکٹ پر دستخط کئے

Posted On: 16 DEC 2020 8:24PM by PIB Delhi

نئی دلی،16؍ دسمبر،حکومت ہند اور عالمی بینک نے آج 40 کروڑ ڈالر کے پروجیکٹ پر دستخط کئے، جس کا مقصد عالمی وبا کووڈ-19سے بُری طرح متاثر غریبوں اور مخدوش حالت میں زندگی گزارنے والوں کو معاشرتی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی اعانت کرنا ہے۔ یہ 2 منصوبہ  بند سلسلے کی دوسری کارروائی  ہے۔ پہلی کارروائی میں مئی 2020 میں 75 کروڑ ڈالر منظور کئے گئے۔ اس پروگرام سے ہندوستان میں قومی اور ریاستی حکومتوں کی اہلیت کوتقویت حاصل ہوگی او ر وہ عالمی وباکووڈ-19 کے صدمے سے دو چار غریبوں اور مخدوش حالت میں زندگی گزارنے والوں کو مناسب سماجی تحفظ مربوط طو رپر فراہم کر سکے۔

اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہاپاترا نے کہا ہے کہ کووڈ-19 بحران سے نقل مکانی کرنے والے اور شہروں میں رہنے والے غریبوں کو لاحق خطرات اور مستقبل میں اس نوعیت کی تباہیوں سے نمٹنے کی تیاریوں کو مضبوط بنانے کی سرکاری ضرورت  اجاگر ہوئی ہے۔ ملک بھر میں شہری اور نیم شہری علاقوں میں مخدوش حالت میں زندگی گزارنے والوں کی مدد کے اس پروگرام سے ہندوستان کے معاشرتی تحفظ کے نظام کو مزید وسیع اور مؤثر کرنے میں مدد ملے گی۔

اس معاہدے پر حکومت ہند کی طرف سے ڈاکٹر مہا پاترا اور عالمی بینک کی طرف سے قائم مقام ملکی ڈائرکٹر محترمہ سوميلا جوليانی نے دستخط کئے۔

ہندوستان بھر میں نمائندہ گھریلو سروے کے ذریعے پہلی کارروائی کے ابتدائی نتائج سے ہندوستان کے معاشرتی تحفظ کے نظام کی اہلیت اور درپیش آزمائشیں سامنے آتی ہیں۔ ہندوستان کے کووڈ-19 سماجی تحفظ کی کوششوں میں تیزی لانے کے جس دوسرے پروگرام پر آج دستخط کئے گئے ہیں، وہ پہلی کارروائی کی کامیابی کو آگے بڑھائے گا ۔         

ہندوستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائرکٹر جناب جنید احمد نے کہا کہ عالمی  وبا کووڈ-19 کا سامنا کرنے میں حکومت ہند اپنے سماجی تحفظ کے نظام کو سرگرم طریقے سے مضبوط بنا رہی ہے۔ اس عمل کی تائید میں عالمی بینک کی پہلی کارروائی کے بعد  حکومت نے ہنگامی راحت رسانی کے پہلے سے موجود پروگراموں کا معیار بلند کیا ہے۔ یہ جو دوسری کارروائی کی جائے گی اس سے ہندوستان کے تحفظ کا جال پھیلانے کے پروگراموں کا دائرہ وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔   اس سے سماجی تحفظ  کا متحرک  پلیٹ فارم سامنے آئے گا اور غریبوں، شہروں میں نقل مکانی کرنے والوں اور تمام ریاستوں کے  منظم شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے خوراک اور نقد امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔

براعظم کے سائز کے ملک  ہندوستان  میں کووڈ-19 کے بعد کے اقتصادی جھٹکے ذیلی قومی، کمیونٹی اور گھرانوں کی سطحوں پر الگ الگ طریقے سے محسوس کئے جا سکتے ہیں، جو نئی کارروائی شروع ہوگی، وہ اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں کو  لچکدار طریقے سے کام کرنے کا موقع فراہم کرے گی اور نقل مکانی کرنے والوں، غیر رسمی مزدوروں اور شہروں میں آباد غریبوں کی ضرورتوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ مجوزہ اصلاحات کے نتیجے میں ریاستیں اس قابل ہو پائیں گی کہ وہ کووڈ-19 اور مستقبل کی تباہیوں کا سامنا کرنے اور مناسب سماجی تحفظ کا خاکہ تیار کرنے اور اسے عمل میں لانے کےلئے  تباہی سے نمٹنے کے فنڈ سے لچکدار طور پر سرمایہ  حاصل کر سکیں۔ اس طرح  شہری علاقوں میں سماجی تحفظ کا بھرپور احاطہ کیا جا سکے گا۔ یہ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک، اے ایف ڈی اور کے ایف ڈبلیو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

40 کروڑ ڈالر کا قرض  بین الاقوامی ترقی انجمن (آئی ڈی اے) کی طرف سے ہے، جو عالمی   بینک کا مراعاتی قرض دینے والی شاخ ہے۔

*************

 

( م ن ۔ع س۔  ک ا(

U. No. 8161



(Release ID: 1681373) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Telugu