وزارت خزانہ

مجوزہ ایئرکرافٹ لیزنگ ریگولیشن پرآئی ایف ایس سی اے نے مشاورتی دستاویز جاری کیا

Posted On: 16 DEC 2020 8:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،16دسمبر:2022 تک ہندوستان دنیا کی تیسرا سب سے بڑا ہوابازی کابازاربن جائے گا۔ جنوری 2019 تک ہندوستان کی وزارت شہری ہوابازی نے ‘پروجیکٹ روپی رفتار’ کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی تھی، جس میں ہندوستان  میں لیزنگ صنعت اور طیاروں کے لئے مالی امداد کے تعلق سے ایک روڈ میپ مہیا کرایا گیا تھا، یہ رپورٹ  ملک میں  ایکوسسٹم مالی امداد  اور طیاروں کو لیز پر دینے کے لئے انٹرنیشنل فائنانشیل سروسیز سینٹر( جی آئی ایف ٹی سٹی) کی وضاحت تفصیل سے کرتی ہے۔

مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے جولائی 2019 کی اپنی بجٹ تقریر میں کہاتھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان طیاروں کی مالی معاونت اور انہیں لیز پر دینے کی خدمات میں شامل ہوجائے گا۔ یہ ترقی یافتہ خود انحصار ہوابازی صنعت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ اور اس سلسلے میں ہندوستان کے خصوصی مالی زون انٹرنیشنل فائنانشیل سروسیز سینٹر(آئی ایف سی )میں مواقع موجود ہیں۔

16 اکتوبر 2020 کو بھارت سرکار نے آئی  ایف ایس سی اے کی سفارش پر یہ نوٹی فکیشن جاری کیا کہ طیارہ لیز میں آپریٹنگ اور مالی امداد کے ساتھ ساتھ طیاروں  یا ہیلی کاپٹر اورطیاروں یا ہیلی کاپٹر کے انجن  یا ان کے پرزوں کو ایک  مالی اشیاء تصور کیا  جائے گا۔ جس کا انتظام انٹرنیشنل فائنانشیل سروسیز سینٹر اتھارٹی ایکٹ2019 میں ہے۔

یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ ہندوستان کے نقطہ نظر سے طیاروں کو لیز پر دینا ایک نئی صنعت ہے، اور اس کے تعلق سے مختلف مالی مراکز کے قوانین جدا ہیں، آئی ایف ایس سی اے نے طیاروں کولیز پر دینے کے لئے نئے ضوابط وضع کئے تاکہ اسٹیک ہولڈر کےساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کوآسانی فراہم ہو۔

ہندوستان کی آئی ایف ایس سی میں شمولیت کے لئے عالمی سطح پر بہت سے اداروں نے دلچسپی کااظہار کیا ہے، ایسا اس لئے ہے کہ اس کے توسط سے تیزی سے آگے بڑھتی ہوئی ہوا بازی کی صنعت تک براہ راست رسائی ممکن ہوسکتی ہے۔ گھریلو ایئرلائنس میں بھی اس سلسلے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے کہ اس کے ذریعہ وہ آسانی سے ہوابازی کے عالمی بازار میں اپنی شراکت داری کو ممکن بناسکتے ہیں۔

قانون و ضوابط کے دستاویز کو آئی ایف ایس سی اے کی اس ویب فائٹ سے اپ لوڈ کرسکتے ہیں:

URL: https://www.ifsca.gov.in/PublicConsultation

عوامی آرا کی بنیاد پر اتھارٹی ان ضوابط کو حتمی شکل دے گی اور طیاروں کو لیزپر دینے والوں کو آئی  ایف ایس سی نے آپریشن کے لئے فریم ورک مہیا کرائے گی۔

 

***************

 

)م ن ۔ ج ق۔ف ر)

U-8162

 

 


(Release ID: 1681350) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi , Telugu