کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کی غیر ملکی تجارت : نومبر 2020

Posted On: 15 DEC 2020 6:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16 دسمبر 2020: بھارت  کی مجموعی برآمدات  (اشیا اور خدمات مشترکہ )اپریل – نومبر 21- 2020  *میں تخمینے کے مطابق 304.25 بلین امریکی ڈالر کی رہی،جس سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران کے کاروبارسے 14.03فیصد کی کمی کا پتہ چلتا ہے۔اپریل – نومبر 21-2020*میں مجموعی درآمدات تخمیناََ   290.66 بلین امریکی ڈالر رہی ،جس سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران کے کاروبارسے  29.96فیصد کی کمی کا پتہ چلتا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZVN8.png

نوٹ : *(1)آر بی آئی کے ذریعہ  اکتوبر 2020 کے لئے جاری کردہ خدمات کے شعبے کے جدید ترین  اعدادوشمار  ۔ نومبر0 202  کا ڈاٹا  تخمینہ ہے ،جس پر آر بی آئی کے بعد میں جاری کردہ  اعداد شمار کی بنیاد پر  نظرثانی کی جائے گی۔(2) قوسین میں دئے گئے اعدادوشمار گزشتہ سال کے اسی مدت کے اعدادوشمار کے مقابلے میں اضافے کی شرحیں ہیں۔

اشیائے تجارت

برآمدات (دوبارہ برآمد  کئے جانے سمیت )

  • نومبر 2020 میں  برآمدات 23.52  بلین امریکی ڈالر کی رہی ، جبکہ نومبر 2019 میں  برآمدات  25.77 بلین امریکی ڈالر کی رہی،جس سے 8.74فیصدکی کمی  کا پتہ چلتا ہے۔ روپیوں  میں  برآمدات نومبر2020 میں 174559.49 کروڑروپے کی رہی، جبکہ نومبر 2019 میں  برآمدات 184142.27 کروڑروپے کی رہی ،جس سے 5.20 فیصد کی کمی کا پتہ چلتا ہے۔
  • نومبر 2019 کے مقابلے میں  نومبر 2020  کے دوران جن اشیا ئے صارفین /اشیائے  صارفین کے گروپ میں  اضافہ  دیکھا گیا ہے ۔ ان میں  دیگر اناج (171.63فیصد )، آئل میلز (72.09) خام لوہا (68.15فیصد ) ، چاول (25.88فیصد ) ، سیرامک مصنوعات  اور کانچ کا سامان  (21.38فیصد)، ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کو چھٰوڑ کر دستکاری  اشیا  (17.99فیصد) ، اناج سے تیار کی جانے والی اشیا اور پروسیس کئے گئے مختلف آئٹم (17.04فیصد) ، قالین  (15.59فیصد)،زمین پر بچھائے جانے والے فرش  سمیت  جوٹ سے تیارشدہ  اشیا  (14.3فیصد)،مصالحے  (12.37فیصد)، ادویات اور فارماسیوٹیکلز  (11.15فیصد) ، تمباکو (8.64فیصد) ، سوتی دھاگہ / کپڑا /تیارملبوسات  ، ہینڈ لوم مصنوعات وغیرہ  (8.54فیصد) ، پھل اورسبزیاں( 6.08 فیصد )،چائے (5.02فیصد)، نگینے اور زیورات   (4.1فیصد)،مائیکا ، کوئلہ اور دیگر خام ، معدنی  اشیا ،معدنیات   (3.69فیصد)، گوشت  ،ڈیری اور پولٹری مصنوعات  (1.35فیصد) اور الیکٹرانک اشیا  (0.97فیصد)سمیت شامل ہیں۔
  • نومبر 2019 کے مقابلے میں  نومبر 2020  کے دوران جن اشیا ئے صارفین /اشیائے  صارفین کے گروپ میں  تخفیف دیکھی گئی ہے ، ان میں  پٹرولیم مصنوعات (59.73- فیصد)، اچمڑہ اورچمڑے کی مصنوعات  29.8- فیصد)، کاجو(24.53- فیصد)،پلاسٹک اور لینولیم (23.26- فیصد)،سمندری پیداوار  (16.1- فیصد)،تلہن (15.2- فیصد)،ہاتھ سے تیا رکئے گئے دھاگے /کپڑے /دیگر اشیا  وغیرہ (11.06- فیصد)،انجنئیرنگ  کا سامان  (8.12- فیصد)،آرگینک اور غیرآرگینک کیمیکلز (8.06- فیصد)، ( 1.27- فیصد)اور تمام ٹیکسٹائل کا آر ایم جی  (1.19- فیصد)شامل ہیں۔
  • اپریل  - نومبر 20-2019 کے دوران  کی 221.17  بلین امریکی ڈالر ( 1484386.50کروڑروپے ) کے مقابلے میں  اپریل – نومبر 21-2020 کےدوران برآمدات کی مجموعی مالیت  173.66  بلین  امریکی ڈالر  (1295935.38 کروڑروپے ) رہی ،جس سے ڈالر کے معاملے میں  17.76فیصدکی کمی ( روپیوں کے معاملے میں  12.70فیصدکی کمی )  کا پتہ چلتا ہے۔
  • نومبر 2020 میں غیرپٹرولیم اشیا اور غیر نگینہ اور زیورات کی   برآمدات 19.29  بلین امریکی ڈالر کی رہی ، جبکہ نومبر 2019 میں  برآمدات  19.37بلین امریکی ڈالر کی رہی،جس سے 0.40فیصدکی کمی  کا پتہ چلتا ہے۔ روپیوں  میں  برآمدات اپریل – نومبر 21-2020 میں غیرپٹرولیم اشیااور غیر نگینہ اور زیورات کی   برآمدات 144.11بلین امریکی ڈالر  کی رہی، جبکہ نومبر 20-2019 میں اسی مدت کے دوران  برآمدات 157.09بلین امریکی ڈالر کی رہی جس سے 8.26فیصد کی کمی کا پتہ چلتا ہے۔

درآمدات

  • نومبر 2020 میں درآمدات 33.39 بلین امریکی ڈالر (247839.85 کروڑروپے )رہی،جس سے نومبر 2019 کی  38.52بلین امریکی ڈالر (275255.20 کروڑروپے ) کی درآمدات کے مقابلے میں  ڈالر کے معاملے میں  13.32فیصد کی کمی اور روپیوں کے  معاملے میں 9.96فیصدکی کمی کا پتہ چلتا ہے۔اپریل – نومبر 21-2020  کے دوران درآمدات کی مجموعی مالیت  215.69 بلین امریکی ڈالر ( 1609382.96 کروڑروپے )رہی ، جبکہ  اپریل -  نومبر 20-2019 کے دوران یہ 324.59 بلین امریکی ڈالر ( 2280659.04 کروڑروپے) رہی،جس سے ڈالر کے معاملے میں  33.55فیصد کی کمی اور روپیوں کے معاملے میں  29.43فیصدکی کمی کا پتہ چلتا ہے۔
  • گزشتہ برسوں کے مساوی مہینوں کے مقابلے میں نومبر 2020  میں   کمی والے اہم اشیائے صارفین کے گروپ :


 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C7BH.png

کروڈ آئل اورنان آئل درآمدات  :

  • نومبر 2020 میں تیل کی درآمدات  6.27 بلین امریکی ڈالر (46529.71 کروڑروپے  ) رہی ، جو کہ نومبر 2019 کی 11.07 بلین امریکی ڈالر (79090.66 کروڑروپے ) کی درآمدات کے مقابلے میں  ڈالر کے معاملے میں  43.36فیصد کم رہی  اور روپیوں کے معاملے میں 41.17فیصد کم رہی۔اپریل – نومبر 21-2020 میں  تیل کی درآمدات 44.11بلین امریکی ڈالر ( 329460.58 کروڑروپے ) رہی، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت  کی درآمدات 85.99  بلین امریکی ڈالر (604310.34 کروڑروپے  ) کے مقابلے میں  ڈالر کے معاملے میں  48.71فیصد کم رہی جبکہ روپے کے معاملے میں  45.48 فیصد کم رہی۔
  • اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ عالمی بینک سے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق   نومبر 2019  کے مقابلے میں نومبر 2020  میں  عالمی برینٹ  قیمت میں  31.10فیصد کی کمی آئی ہے۔
  • نان آئل درآمدات  نومبر 2020  میں تخمیناََ  27.12  بلین امریکی ڈالر (201310.14 کروڑروپے ) رہی ،جو کہ نومبر 2019  کی 27.45 بلین امریکی ڈالر (196164.54 کروڑروپے  ) کی درآمدات کے مقابلے میں  ڈالر کے معاملے میں 1.20فیصد کم رہی  جبکہ روپیوں کے معاملے میں  2.62 فیصد زیادہ رہی ۔ اپریل –نومبر 21-2020 میں  نان آئل درآمدات 171.58  بلین امریکی ڈالر (1279922.38 کروڑروپے ) رہی  جو کہ اپریل – نومبر 20-2019  کی 238.60 بلین امریکی ڈالر (1676348.70 کروڑوپے ) کی درآمدات کے مقابلے  میں  ڈالر کے معاملے میں 28.09 فیصدکم رہی اور روپیوں کے معاملے میں 23.65 فیصد کم رہی۔
  • نان آئل اور نان گولڈ درآمدات  نومبر 2020 میں  24.10 بلین امریکی ڈالر رہی جو کہ  نومبر 2019  کی 24.51  بلین امریکی ڈالر  کی نان آئل اور نان گولڈ درآمدات کے مقابلے میں  1.67فیصد کم رہی۔ اپریل –نومبر 21-2020  میں  نان آئل اور نان گولڈ درآمدات   159.28  بلین امریکی ڈالر  کی رہی جوکہ  اپریل – نومبر 20-2019  کی 218.01بلین امریکی ڈالر کی  نان آئل اور نان گولڈ  کی درآمدات  کے مقابلے میں  26.94فیصد کم رہی ۔

خدمات  کی تجارت

برآمدات (حصولیابی)

  • آربی آئی کے ذریعہ 15دسمبر 2020 کو جاری کردہ  تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق  اکتوبر 2020  میں برآمدات  16.58  بلین امریکی ڈالر (121815.57  کروڑروپے )رہی ، جو کہ اکتوبر 2019 کے مقابلے میں  ڈالرکے معاملے میں  6.30 فیصد کم رہی ۔ نومبر 2020 کے لئے خدمات کی برآمدات  کی تخمیناََ مالیت 16.45 بلین امریکی ڈالر ہے۔

درآمدات (ادائیگی)

  • آربی آئی کے ذریعہ 15دسمبر 2020 کو جاری کردہ  تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق  اکتوبر 2020  میں درآمدات  9.53بلین امریکی ڈالر (69968.84کروڑروپے )رہی ، جو کہ اکتوبر 2019 کے مقابلے میں  ڈالرکے معاملے میں  12.33 فیصد کم رہی ۔ نومبر 2020 کے لئے خدمات کی درآمدات  کی تخمیناََ مالیت 9.37بلین امریکی ڈالر ہے۔

تجارتی میزان

  • تجارتی اشیا :نومبر 2020 کا تجارتی خسارہ تخمیناََ 9.87 بلین امریکی ڈالر  جبکہ نومبر 2019  میں  یہ خسارہ 12.75 بلین امریکی ڈالر کا تھا،جس سے 22.57 فیصد کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔
  • خدمات : آربی آئی کی 15 دسمبر 2020  کی پریس ریلیز کے مطابق  اکتوبر 2020 کے لئے  خدمات کا تجارتی میزان   (یعنی خدمات کی برآمدات سے  خالص  حصولیابی  ) 7.06 بلین امریکی ڈالر رہا ۔نومبر 2020  میں  تخمینے کے مطابق تجارتی میزان 7.08  بلین امریکی ڈالر ہے۔
  • مجموعی تجارتی میزان : اشیائے تجارت اور خدمات  دونوں کی آمدنی کو ملاکر  اپریل –نومبر 21-2020 میں  تخمینے کے مطابق 13.59 بلین امریکی ڈالر کی آمدنی ہوئی جبکہ اپریل – نومبر 20-2019 میں  61.06 بلین امریکی ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔

نوٹ *آر بی آئی کے ذریعہ  اکتوبر 2020 کے لئے جاری کردہ خدمات کے شعبے کے جدید ترین  اعدادوشمار  ۔ نومبر 2020  کا ڈاٹا  تخمینہ ہے ،جس پر آر بی آئی کے بعد میں جاری کردہ  اعداد شمار کی بنیاد پر  نظرثانی کی جائے گی۔

 

 

اشیائے تجارت

 

 

درآمدات اوربرآمدات :(بلین امریکی ڈالر میں )

(عارضی )

 

نومبر

اپریل -نومبر

درآمدات (دوبارہ کی گئی برآمدات سمیت)

   

2019-20

25.77

211.17

2020-21

23.52

173.66

%میں اضافےکا 2020-21/ 2019-20

-8.74

-17.76

برآمدات

   

2019-20

38.52

324.59

2020-21

33.39

215.69

%میں اضافےکا 2020-21/ 2019-20

-13.32

-33.55

تجارتی میزان

   

2019-20

-12.75

-113.42

2020-21

-9.87

-42.03

     

برآمدات اور درآمدات : (روپے کروڑمیں)

 

(عارضی)

 
 

NOVEMBER

APRIL-NOVEMBER

درآمدات (دوبارہ کی گئی برآمدات سمیت)

   

2019-20

1,84,142.27

14,84,386.50

2020-21

1,74,559.49

12,95,935.38

%میں اضافےکا 2020-21/ 2019-20

-5.20

-12.70

درآمدات

   

2019-20

2,75,255.20

22,80,659.04

2020-21

2,47,839.85

16,09,382.96

% میں اضافے کا 2020-21/ 2019-20

-9.96

-29.43

تجارتی میزان

   

2019-20

-91,112.93

-7,96,272.55

2020-21

-73,280.36

-3,13,447.58

 

 

خدمات کی تجارت

 

درآمدات اوربرآمدات (خدمات) :(بلین امریکی ڈالر میں )

(عارضی)

اکتوبر 2020

اپریل –اکتوبر 21-2020

برآمدات (حصولیابی)

16.58

114.15

درآمدات (ادائیگی)

9.53

65.61

تجارتی میزان

7.06

48.54

     

درآمدات اوربرآمدات  (خدمات ):(کروڑروپے  میں )

((عارضی

October 2020

April-October 2020-21

برآمدات (حصولیابی)

1,21,815.57

8,54,462.08

درآمدات (ادائیگی)

69,968.84

4,91,029.52

تجارتی میزان

 

 

 

ماخذ : آربی آئی کے ذریعہ 15دسمبر 2020 کو جاری کردہ پریس ریلیز

نومبر 2020  کے فوری تخمینے کے لئے یہاں کلک کریں

51,846.73

3,63,432.56

 

*************

 

 

  م ن۔اگ ۔رم

U- 8126



(Release ID: 1681018) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Tamil