وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او ، سرکردہ عظیم شخصیت پروفیسر روڈّم نرسمہا کی خدمات کو سلام کرتی ہے
Posted On:
15 DEC 2020 10:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،15؍ دسمبر 2020: پروفیسر روڈّم نرسمہا کا انتقال پُرملال،فضائی تحقیق کے لئے اور خاص طور پر ڈی آر ڈی او کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ ایک ایسی وسیع النظر شخصیت تھے، جنہوں نے ہندوستان میں فضائی تحقیق کو منضبط کرنے کے تئیں گراں قدر اور وسیع تر خدمات انجام دیں۔ پروفیسر نرسمہا اپنی انفرادی تعلیمی مہارت اور حساس ترین سوچ کے ساتھ، گزشتہ 4 دہائیوں سے، فضائی تحقیق کلسٹر تجربہ گاہوں اور فضائی تحقیق کی ترقیاتی ایجنسی (اے ڈی اے) کی راہنمائی کررہے تھے۔
ایل سی اے کا پروگرام ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا تھا جب ہندوستان کے پاس اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے مطلوبہ ٹیکنالوجیوں میں سے بہت سی دستیاب نہیں تھیں۔ ملک میں ایل سی اے تیار کرنے کی کامیابی کے لئے متناسب ٹیکنالوجیوں کو فروغ دینا ضروری ہوتا ہے۔ پروفیسر روڈّم نرسمہا نے اس وسیع اور مشکل کام میں ایل سی اے پروگرام کو ضروری راہنمائی فراہم کی۔ 1980 کے اوائل میں ہندوستان کے پاس پیچیدہ طول وعرض کے اعداد وشمار کو منظم شکل دینے کے لئے زیادہ ٹیکنالوجی جاتی صلاحیت نہیں تھی۔ یہ پروفیسر نرسمہا کا نظریہ ہی تھا ، جس کے باعث ملک میں بنیادی طور پر اہم سی ایف ڈی صلاحیتوں کو قائم کرنا ممکن ہوسکا۔
پروفیسر روڈّم نرسمہا نے ایسے سپر کمپیوٹنگ وسائل کو فروغ دینے کی ضرورت کو محسوس کیا، جو فضائی تحقیق کی صنعت اور موسمیاتی سائنسز کی بنیادی طور پر وسیع پیمانے پر بڑھتی ہوئی کمپیوٹر جاتی ضروریات کی دیکھ بھال کرسکے۔ انہوں نے سی ایس آئی آر - این اے ایل میں سپر کمپیوٹر تیار کرنے کے لئے ایک مرکز قائم کرنا قدم اٹھا یا تھا۔ فضائی تحقیق اور طیاروں کے ڈیزائن کرنے والی ٹیموں نے اسی اقدام کے ذریعے سپر کمپیوٹنگ میں اپنا پہلا سبق سیکھا تھا۔ آج ڈی آر ڈی او اور اے ڈی اے کی طیاروں کے ڈیزائن کرنے کی صلاحیتیں دنیا بھر میں ایڈوانس گروپوں کے ہم پلہ ہیں اور وہ پیچیدہ طیاروں کے کنفیگریشن کے اطراف کمپیوٹر جاتی سرگرمیوں کے لئے مؤثر طور پر سپر کمپیوٹنگ کا استعمال کررہی ہیں۔
پروفیسر نرسمہا کی ڈی آر ڈی او کے پروگراموں کے لئے خدمات کے ہمہ رخی پہلو ہیں۔ انہوں نے ایل سی اے کے تعین قدر کے لئے بہت سے جائزوں کی صدارت کی اور انتہائی اہم اور حساس ماحصل فراہم کیا۔ اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود وہ اے ایم سی اے کنفیگریشن کی فروغ میں بھی فعال طور پر بہت زیادہ ملوث تھے۔ ان کی خدمات پانچویں جنریشن کے ایئر کرافٹ کے لئے مطلوبہ ایڈوانس ٹیکنالوجیوں کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی میں ،خاص طور پر انتہائی اہم رہی ہیں۔
ایک سرکردہ سائنس داں کے طور پر ان کی خدمات کو ہمہ رخی درجہ حاصل ہے۔ وہ ٹربولینس میں ایک عالمی معروف اتھارٹی ہیں۔ ان کی نمایاں خدمات، ٹربولینس کو سمجھنے میں پیش رفت کے لئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کمیاب گیس ڈائنمکس میں اہم ترین خدمات انجام دیں۔ ان سے آئی ایس آر او کو اپنے پروگراموں میں بہت زیادہ مدد ملی ہے۔ وہ موسمیاتی سائنسوں کو سمجھنے کے ماہر تھے۔ ہندوستانی ریفرنس ایٹموسفیئر کے ایک ماڈل کو تیار کرنے میں ان کی خدمات نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔ ڈی آر ڈی او اور اے ڈی اے میں بہت سے افراد نے، یا تو ان کے طالب علم یا پھر ایک پیشہ ور کے طور پر ، ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
پروفیسر روڈّم نرسمہا کا انتقال پُرملال،فضائی تحقیق کی برادری کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، البتہ ان کی وراثت ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کے کام کے ذریعے جاری رہے گی۔ ڈی آر ڈی او ، ملک میں فضائی تحقیق کے شعبے میں پروفیسر روڈّم نرسمہا کی گراں قدر خدمات کو سلام کرتا ہے۔
********
م ن۔ا ع۔ق ر
(U: 8127)
(Release ID: 1680999)
Visitor Counter : 228