بجلی کی وزارت
این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی نے بھارت نیپال نہر کے ہیڈ ریگولیٹر ورکس کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
08 DEC 2020 7:11PM by PIB Delhi
ہندوستان کی ممتاز ہائیڈرو پاور کمپنی اور بجلی کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کے ایک ادارے این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے 8 دسمبر 2020 کوبن باسا، ضلع چمپاوت(اترا کھنڈ) میں واقع این ایچ پی سی کے 94.2 میگاواٹ ٹنک پور ،پاور اسٹیشن کے بیراج میں بھارت نیپال لنک نہر کے ہیڈ ریگولیٹر ورکس کا سنگ بنیاد رکھا۔1.2 کلو میٹر لمبی بھارت نیپال نہر کے درمیان ہونے والے مہا کالی معاہدے کے تحت تیار کی جارہی ہے۔

این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ(بائیں) 8 دسمبر 2020 کوبن باسا، ضلع چمپاوت(اترا کھنڈ) میں واقع این ایچ پی سی کے 94.2 میگاواٹ ٹنک پور ،پاور اسٹیشن کے بیراج میں بھارت نیپال لنک نہر کے ہیڈ ریگولیٹر ورکس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی نے کہا‘‘ہائیڈرو پاور کےفروغ کےلئے این ایچ پی سی بھارت کا ممتاز ادارہ ہے۔یہ ہایئڈرو پاور سے متعلق پروجیکٹوں کی تصور سے لے کر شروع کرنے تک کی تمام سرگرمیوں کی ذمہ داری سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے دائرہ کار میں تنوع پیدا کرتے ہوئے اس نے شمسی اور ہوا کی توانائی کے شعبے میں بھی قدم رکھا ہے’’۔این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی نے مالی سال 2020-2019 کے لئے کام شروع کئے جانے کے بعدسے بجلی کی ریکارڈ پیداوار کے لئے پاور اسٹیشن کے تمام افسروں اور ملازمین کو مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
چنڈی گڑھ کے ریجنل آفس ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب راجیش شرما اور ٹنک پور ، پاور اسٹیشن کے جنرل منیجر( انچارج) جناب سریش کمار شرما بھی اس موقع پر دیگر سینئر افسران اور ملازمین کے ساتھ موجود تھے۔این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ اس وقت این ایچ پی سی کے 94.2 میگا واٹ ٹنک پور ، پاور اسٹیشن کے معائنے کے دورے پر ہیں۔
******
م ن۔ ا گ۔ ر ض
U-NO.8091
(Release ID: 1680726)
Visitor Counter : 147