زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)کی  کارروائیاں


کے ایم ایس خریداری عمل کے تحت70937.38 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی مالیت  کے دھان کی خریداری سے تقریباً 41.04 لاکھ دھان کے کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے

Posted On: 14 DEC 2020 6:00PM by PIB Delhi

 جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)21-2020 کے دوران حکومت اپنی موجودہ کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے اپنی ایم ایس پی پر خریف سیزن 21-2020 کی فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

پنجاب ، ہریانہ ،اترپردیش ، تلنگانہ ،اتراکھنڈ ،تمل ناڈو ، چنڈی گڑھ ، جموں وکشمیر ، کیرالہ ، گجرات اور آندھرا پردیش،چھتیس گڑھ، اڈیشہ مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور بہار کی ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری خوش اسلوبی سے جاری ہے ۔13 دسمبر 2020 تک دھان کی 375.72 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی خریداری کی گئی،جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 310.71 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی۔اس طرح پچھلے سال کے مقابلے اس سال خریداری میں 20.92 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔کل 375.72 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں سے اکیلے پنجاب نے 202.77 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی، جو کل خریداری کا 53.96 فیصدہے۔

1.JPG

 

70937.38کروڑروپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی مالیت کےساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران خریداری کی کارروائیوں سے تقریباََ 41.04 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ ہوا ہے۔

2.JPG

 

مزید برآں ریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو ،کرناٹک ،مہاراشٹر ،تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ،اترپردیش ،اڈیشہ ،راجستھان اور آندھر ا پردیش ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے دالوں اور تلہن کی 48.11 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کے لئے قیمت امدادی اسکیم ( پی ایس ایس ) کے تحت منظوری دی گئی ۔اس کے علاوہ آندھرا پردیش ،کرناٹک ،تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا(بارہ ماسی فصل)، کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی اسی وقت منظوری دی جائے گی، جب پی ایس ایس کے تحت دالوں،تلہن اور کوپرا کی خریداری کے لئے تجاویز موصول ہوں گی۔21-2020 کے لئے اندراج شدہ کسانوں سے براہ راست نوٹیفائڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی سرکاری خرید کی جاسکتی ہے۔البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری ریاست کی نامزد خریداری کی ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ کی جائے گی۔

13دسمبر2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 850.89کروڑروپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 158387.33 میٹرک ٹن مونگ،اڑد، مونگ پھلی اور سویابین کی خریداری کی، جس سے تمل ناڈو ، مہاراشٹر ، گجرات ، ہریانہ اور راجستھان میں 88871کسانوں کو فائدہ ہوا ۔

اسی دوران 52.40کروڑروپے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ 5089 میٹرک ٹن کوپرا(بارہ ماسی فصل ) کی خریداری کی گئی ،جس سے کرناٹک اورتمل ناڈو میں 3961 کسانوں کو فائدہوا ۔ یہ خریداری 13دسمبر 2020 تک کی گئی تھی، جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 293.34 میٹرک ٹن کوپرے کی خریداری کی گئی تھی۔جہاں تک کوپرا اور اڑد کا تعلق ہے ، ان کے ریٹ بڑی پیداواری ریاستوں میں سے اکثر میں ایم ایس پی سے زیادہ ہورہے ہیں۔ متعلقہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں اس تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں ،جس کا فیصلہ خریف کی دالوں اورتلہن کی آمد کی بنیاد پرمتعلقہ ریاستوں کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔

3.JPG

 

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، آندھر ا پردیش، اڈیشہ اور کرناٹک میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیجوں کی خریداری کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے ۔ 13دسمبر 2020 تک 4820208 کپاس کی گانٹھو ں کی خریداری کی گئی جس کی قیمت 13939.52 کروڑروپے ہے، اس سے 931183 کسانوں کوفائدہ ہوا۔

 

4.JPG

-----------------------

م ن۔ن ا۔ ن ع

U NO: 8090


(Release ID: 1680708) Visitor Counter : 129