جل شکتی وزارت
جل شکتی کے مرکزی وزیرنے ترقی سے ہم آہنگ ارتھ گنگا-ریورکے تحفظ پرتوجہ مرکوز کرنے کے ساتھ 5ویں بھارت آبی اثرات سربراہ اجلاس ( آئی ڈبلیو آئی ایس ) کاافتتاح کیا
آئی ڈبلیو آئی ایس پانی کے شعبے میں سرمایہ کاروں اوراسٹیک ہولڈروں کے درمیان رابطہ قائم کرے گااور پانی اوردریاؤں کے بندوبست کے لئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گا:گجیندرسنگھ شیخاوت
Posted On:
10 DEC 2020 6:41PM by PIB Delhi
صاف ستھری گنگا کے قومی مشن اور گنگاریوربیسن منیجمنٹ اوراسٹیڈیز کے مرکز کے زیراہتمام منعقدہ پانچواں بھارت آبی اثرات سربراہ اجلاس ( آئی ڈبلیو آئی ایس ) آج سے شروع ہوا۔ اس اجلاس کا موضوع ہے ترقی سے ہم آہنگ ارتھ گنگا –ریور کے تحفظ پرتوجہ مرکوز کرنے کے ساتھ مقامی دریاؤں اورآبی اداروں کاجامع تجزیہ اوربندوبست ۔
سربراہ اجلاس کا افتتاح جل شکتی کے وزیرجناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے کیا۔ انھوں نے کہاکہ نمامی گنگے ملک میں سب سے بڑ ا ، جامع اورکامیاب دریاؤں کے تحفظ کا پروگرام ہے ، جودریاوں کی احیاکے لئے ایک مثالی فریم ورک وضع کررہاہے ۔اس پروگرام میں فیصلے سابقہ پروگراموں کے غیراطمینان بخش نتائج کا مطالعہ کرنے پرمبنی ہیں ۔ ایک ایسا ماحولیاتی نظام قائم کرنے کے تعلق سے اپنی حکومت کے ویژن کو بتاتے ہوئے جہاں ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی بھی ہو،انھوں نے کہاکہ اس سربراہ اجلاس کا مقصد ارتھ گنگاکو اپنانے کے طریقہ کارکے متعلق ضروریات پرتبادلہ خیال کرنا ہے ۔ ملکوں کے درمیان علم کی منتقلی اورتجربات بانٹنے کے بارے میں بولتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پانچواں آئی ڈبلیو آئی ایس پانی کے شعبے میں سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈروں کے درمیان بہت بڑارابطہ قائم کرے گااورپانی اوردریاوں کے بندوبست کے لئے بھارت اورمتعدد بیرونی ملکوں کے درمیان بین الاقوامی امداد باہمی کو فروغ دے گا۔
جل شکتی کے وزیرمملکت جناب رتن لال کٹاریا نے زوردیکرکہاکہ حکومت پائیدارترقی کی سمت میں کام کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ اس حقیقت سے دیکھی جاسکتی ہے کہ تمام سیویج ٹریٹمنٹ پروجیکٹ مستقبل کی صلاحیت کوپیش نظررکھتے ہوئے تیارکئے گئے ہیں ۔
پانی کے استعمال کی کارکردگی کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے جناب یوپی سنگھ ، سکریٹری ،جل شکتی وزارت نے کہاکہ مانگ اور سپلائی بندوبست دونوں کے لحاظ سے پانی کے تحفظ کی بڑی گنجائش موجود ہے اور ضرورت ہے کہ دریاوں کا احیاکیاجائے ۔ انھوں نے گندے پانی کے بندوبست کے لئے ‘‘پانچ روپے ’’
کی تجویز پیش کی جوکہ ری سائیکل ، دوبارہ استعمال ، ریچارج ( زمینی پانی ) اورپانی کااحترام ہے ۔
نمامی گنگے پروگرام کو تشکیل دینے میں آئی آئی ٹی کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے این ایم سی جی کے ڈائرکٹرجنرل جناب راجیورنجن مشرانے کہاکہ گیان گنگا پہل کے جزکے طورپرہم قومی اورعالمی سطح پر سائنسدانوں اور تحقیق کاروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ان کے علم اورتجربات حاصل کئے جاسکیں ۔ انھوں نے کہاکہ سربراہ اجلاس میں زراعت ، ہیومن ہیبی ٹیشن شہری اوردیہی دونوں کے مسائل پرتبادلہ خیال کرنے اوران کا حل نکالنے کی کوشش کی جائےگی ۔ آئی آئی ٹی کانپورکے پروفیسرونود تارے نے وزیراعظم کے ارتھ گنگاویژن کانفاذ زمین پرکرنے کے لئے کام کرنے کے اپنے ارادوں کو ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ دریاوں کا تحفظ بذات خود ایک معاشی سرگرمی ہے جس سے بہت سارے لوگوں کوروزگارملتے ہیں اورمجموعی گھریلوپیداوارمیں بھی یہ اپنی شراکت داری اداکررہی ہے ۔انھوں نے کہاکہ گنگاتمام دریاؤں اورپانی کی نمائندگی کرتی ہے ۔ لہذا گنگااحیاسے سیکھنا دیگردریاوں او رآبی اداروں کے بندوبست میں بھی مدد کرے گا۔
سربراہ اجلاس آئی ڈبلیو آئی ایس جس کا انعقاد صاف ستھری گنگاکے قومی مشن اورگنگاریوربیسن منیجمنٹ اوراسٹڈیز کے زیراہتمام کیاجارہاہے ، وہ 15دسمبر تک جاری رہے گا۔یہ اجلاس ملک میں پانی سے متعلق کچھ بڑے مسائل پربحث کرنے اور اس کا حل نکالنے کے لئے متعدد اسٹیک ہولڈروں کو ایک ساتھ جمع کرے گا۔
***************
م ن ۔ ن ا۔ع آ
U-8005
(Release ID: 1679943)
Visitor Counter : 187