اسٹیل کی وزارت
فولاد کے وزیر دھرمیندر پردھان نے اوڈیشہ میں ابرق کی نیلام شدہ کانو ں کو جلدہی فعال بنانے پر زوردیا ہے
اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ اورکانکنی کے مرکزی وزیر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
Posted On:
09 DEC 2020 9:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 دسمبر 2020: فولاد اور پٹرولیم نیز قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک اور کانکنی ، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلادجوشی سے ملاقات کی۔
تبادلہ خیال کی توجہ اوڈیشہ میں نیلام شدہ ابرک کی کانوں کو فعال بنانے سے متعلق معاملات کو حل کرنے پر مرکو زرہی، جہاں پیداوار اور ترسیل ابھی تک شروع نہیں ہوسکی ہے۔ان کانوں کی لیز،31 مارچ 2020 کو ختم ہوگئی تھی ،جس کے بعدنئی نیلامی کی گئی تھی۔
جناب پردھان نے کانکنی کی وزارت کے ذریعہ اس سلسلے میں ایک جلدحل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ متعلقہ مستفید کو خام مال کی بلارکاوٹ دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے ۔اس کے نتیجے میں ابرک کی قیمتوںمیں کمی واقع ہوگی ، جو منفی مارکیٹ برتاؤ کے باعث گزشتہ ایک ماہ میں، قابل ذکرطور پر زیادہ بڑھ گئی ہیں ۔ مال کی یہ کمی حال ہی میں اڈویشہ میں نیلام شدہ کانوں سے ابرک کی سپلائی میں تخفیف کے باعث پیداہوئی ہے۔اوڈیشہ میں جنوری 2019سے نومبر 2019 تک ابرک کی 123.8 میٹرک ٹن پیداوار ہوئی تھی جبکہ حالیہ برس میں اسی مدت کے دوران یہ پیداوار صرف 98.2 میٹر ک ٹن ہی رہی ہے۔ اوڈیشہ میں حال ہی میں نیلام شدہ 24 کانوں میں سےابھی تک صرف 5 کانوں میں ہی پیداوار شروع ہوئی ہے اور ترسیل کا کام جاری ہے۔یہی اصل وجہ ہے کہ ملک میں ابرک کی فراہمی میں کمی ہورہی ہے۔
ہندوستان کی فولاد کی صنعت کے لئے اوڈیشہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے ،کیونکہ وہاں خام مال کے ذخائر اور فولا د کی پیداواری صلاحیت کا بہت بڑا حصہ ہے۔ابرک کی کانوں میں جلد کام کاج شروع ہونے سے نہ صرف فولاد کی صنعت کے لئے خام مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا بلکہ اس سے مقامی پیمانے پر روزگار بھی وضع ہوگا اور ریاست میں اقتصادی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اور اس طرح علاقائی فروغ کو جِلا ملے گی۔ یہ عوامل عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے دوراندیش مشن پُروودیہ کے وسیع تر تناظر کے ساتط تال میل رکھتا ہے ۔اس کا مقصد مشرقی ہندوستان کی اقتصادی شرح کو رفتار بخشنا ہے۔
*************
م ن۔ا ع ۔رم
U- 7972
(Release ID: 1679611)
Visitor Counter : 105