وزارت دفاع

‘‘معاون شراکت داری کے لئےہندوستانی دفاعی صنعت کی عالمی پہنچ ’’پربرازیل کے ساتھ ویبناراور ایکسپوکا انعقاد

Posted On: 08 DEC 2020 8:28PM by PIB Delhi

بھارت اوربرازیل کے درمیان آج ایک ویبنارکااختتام ہوا۔ ویبنارکا موضوع ‘‘معاون شراکت داری کے لئے ہندوستانی دفاعی صنعت کی عالمی پہنچ ’’تھا۔ اس کا انعقاد وزارت دفاع کے دفاعی پیداوارمحکمے کی نگرانی میں ایس آئی ڈی ایم کے ذریعہ کیاگیا۔

ویبناروں کے ایک سلسلے کے تحت جنوبی امریکہ کے ممالک کے ساتھ پہلی باراس ویبنارکا انعقاد کیاجارہاہے ۔ دفاعی برآمدات کی حوصلہ افزائی اوراگلے پانچ سال میں پانچ ارب ڈالرکی دفاعی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دوست ممالک کے ساتھ ان ویبناروں کا انعقاد کیاجارہاہے ۔

ویبنارمیں دونوں ممالک کے ہائی کمشنرایس ای پی آراوڈی برازیل کے سکریٹری اوردونوں ممالک کے سینئرایم اوڈی اہلکاروں نے شرکت کی  اوردونوں ممالک کے درمیان کثیرجہتی تعلقات اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے بارے میں بات کی ۔ حکومت ہند کی وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری ڈی آئی پی /(پی اینڈسی )جناب انوراگ باجپئی نے کہاکہ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کوبڑھانے میں وسیع دوطرفہ دفاعی تعاون ضروری ہے ۔ انھوں نے کہاکہ جوائنٹ وینچرس ،مشترکہ ترقی اور جدید ٹکنالوجی کی حصہ داری میں تعاون کے ذریعہ دونوں ممالک کی صنعتوں کے درمیان حصہ داری دفاع میں خود کفالت کے ہدف کوحاصل کرنا دونوں ملکوں کے لئے ہی فائدہ مند ہے ۔ نیاسال 2021بھارت –برازیل دفاعی تعاون کے لئے بے حد پرامید محسوس ہوتاہے کیونکہ کئی مفاہمت ناموں اور جے بی کے نتائج سامنے آنے کاامکان ہے ۔

ٹاٹاایرواسپیس اینڈ ڈیفنس ، ایس ایس ایس اسپرنگس ، ایس ایم پی پی ، ایم کے یو لمیٹڈ ، ایم ڈی ایل ، مہندراڈیفنس سسٹمز ، ایل اینڈ ٹی ، جندل اسٹیل ، ایچ اے ایل ، جی ایس ایل ، بی ای ایل اور اشوک لی لینڈجیسی ہندوستانی کمپنیوں نے کئی بڑے پلیٹ فارموں پر کمپنی اورمصنوعات پیش کی ہیں ۔ برازیل کی صنعتی دنیا سے اے ٹی ای سی ایچ ، سی بی سی ، ڈی جی ایس ڈیفنس اورپائنٹری نے کمپنی پریزنیٹیشن پیش کیا ۔

ویبنارمیں 150سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی اورایکسپومیں ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعہ 100سے زیادہ ورچوئل نمائش کی دکانیں لگائی گئی تھیں۔

 

***************

م ن ۔ ق ت ۔ع آ

U-7931



(Release ID: 1679276) Visitor Counter : 122


Read this release in: Hindi , English