امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دورا ن کم از کم امدادی  قیمت (ایم ایس پی) کا نفاذ

Posted On: 07 DEC 2020 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 دسمبر 2020/موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن  کے ایم ایس 21-2020 کے دوران ، حکومت نے اپنی  موجودہ کم از کم  امدادی قیمت (ایم ایس پی)اسکیموں کے مطابق کسانوں سے  ایم ایس پی پر  خریف 21-2020 فصلوں  کی خرید جاری رکھی ہے، جیسا کہ گزشتہ   سیشن میں  کیا گیا تھا۔

خریف21-2020 کے لئے دھان کی خریداری، پنجاب، ہریانہ،  اترپردیش،  تلنگانہ، تمل ناڈو ، چندی گڑھ ، جموں و کشمیر ، کیرل ، گجرات، آندھراپردیش،   اڈیشہ،  مدھیہ پردیش، بہار اور مہاراشٹر جیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام  علاقوں میں آسانی سے جاری   ہیں۔ گزشتہ سال  کے 344.86 کے مقابلے میں   اس سال  (6 دسمبر 2020تک)  282.66  ایل ایم ٹی   سے  زیادہ    دھان  کی خریداری کی جاچکی ہے او ر اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ  میں   دھان کی خریداری میں 22.00 فی صد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔  344.86  ایل ایم ٹی کی کل خرید میں  سے  اکیلے پنجاب  نے 202.77 ایل ایم ٹی کا  تعاون دیا ہے، جو  کل خرید کا 58.79 فی صد ہے۔

کل 65111.34 کروڑ روپئے کے ایم ایس پی کے ساتھ فی الحال جاری کے ایم ایس خرید کے عمل سے تقریباً 35.03 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ ریاستوں سے تجویز کی بنیاد پر خریف مارکٹنگ سیزن 2020 کے لئے تمل ناڈو ، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات ، ہریانہ ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش سے قیمت کی امدادی اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت45.24 لاکھ میٹرک ٹن دال اور تلہن کی خرید کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ اس کےعلاوہ آندھراپردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کے لئے کھوپرے (بارہ ماسی فصل) کی 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید کو بھی منظوری دی گئی۔پی ایس ایس کے تحت دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے خرید کی تجاویز کی موصولی پر دال، تلہن اور کھوپرے کے لئے بھی منظوری دی جائے گی تاکہ نوٹیفائیڈ فصل کی مدت کے دوران بازار کی قیمت ایم ایس پی سے کم ہونے کی حالت میں سال 21-2020 کے لئے نوٹیفائیڈ ایم ایس پی کی بنیاد پر ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خرید ، ریاست کی طرف سے مقررہ خرید ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں براہ راست رجسٹرڈ کسانوں سے کی جاسکے۔

دسمبر 2020 تک سرکار نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے718.51  کروڑ روپئے کی ایم ایس پی والی مونگ، اڑد، مونگ پھلی اور سویابین کی  133550.58 میٹرک ٹن کی خرید کی جس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے 76002  کسانوں کو فائدہ ہوا۔

اسی طرح 6 دسمبر 2020 تک 52.40 کروڑ روپئے کے ایم ایس پی پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرے  (بارہ ماسی فصل) کی خرید کی گئی ہے جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے3,961 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 293.34 میٹرک ٹن کھوپرے کی خرید کی گئی تھی۔ کھوپرے اور اڑد کے سلسلے میں زیادہ تر بڑی پیداواری ریاستوں میں قیمتیں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔ متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں خریف کی فصل دال اور تلہن کے سلسلے میں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ طے کی گئی تاریخ سے خرید شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات میں مصروف ہیں۔

پنجاب، ہریانہ،  راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناتک ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت بیج کپاس (کپاس) کی خرید کا عمل حسب معمول جاری ہے۔ 6 دسمبر 2020 تک  کپاس 3832259کی گانٹھیں خریدی کی گئی جن کی قیمت 11084.78 کروڑ روپئے ہے جس سے  750779 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-7889


(Release ID: 1678997) Visitor Counter : 108