ارضیاتی سائنس کی وزارت
جنوب مغربی خلیج بنگال میں سمندری طوفان بریوی (جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی کیرالہ کے ساحلوں کے لیے طوفان کا انتباہ: زرد پیغام)
اگلے 12 گھنٹوں میں اس کے مزید شدت اختیار کرنے کا امکان
کچھ مقامات پر شدید سے شدید تر بارش، جنوبی تمل ناڈو میں کہیں کہیں (کنیاکماری، ترونیلولی، تھوٹوکٹی، تینکاسی، رامناتھپورم اورشیوگنگا) 2 اور 3 دسمبر کو انتہائی طوفانی بارش کا امکان ؛ جنوبی کیرالہ میں (ترووننت پورم، کولم، پتھا نم تتھا اور الاپوژا) میں 3 دسمبر کو شدید بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے یکم سے 4 دسمبر کے درمیان ماہی گیری کو مکمل طور پر معطل کرنے کی صلاح دی
سسٹم مسلسل نگرانی میں ہے، اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کو مستقل طور پر باخبر کیا جارہا ہے
Posted On:
03 DEC 2020 10:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم دسمبر 2020: محکمہ موسمیات کے سمندری طوفا ن کے بارے میں اطلاع دینے والے شعبے کے مطابق:
جنوب مغربی خلیج بنگال کے اوپر شدیدکم دباؤ بنا ہوا ہے ، جوپچھلے 6 گھنٹو ں کےدوران مغرب –شمال مغرب کی جانب 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے بڑھا ہے اور شدت اختیار کرکے سمندری طوفان بوریری کی شکل اختیار کرگیا ہے، جو یکم دسمبر ساڑھے پانچ بجے شام کو جنوب مغرب خلیج بنگال پر عرض البلد سات اعشاریہ 9 ڈگری شمال اورطول البلد 84.8 ڈگری مشرق میں ترنکو مالی (سری لنکا ) سے تقریباََ 400 کلومیٹر مشرق – جنوب مشرق اورکنیا کماری ( بھارت ) سے 800 کلومیٹر مشرق – جنوب مشرق میں واقع ہے۔
اس بات کا امکان ہے کہ اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران یہ مزیدشدت اختیار کرے گا اور مغرب –شمال مغرب کی سمت بڑھتا ہوا سری لنکا کے ساحل سے عرض البلد 7.5 ڈگری شمال اور 9 ڈگری شمال کے درمیان رہے گا اور 2دسمبرکی شام کو ترنکو مالی میں سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا ،جس کی رفتار 75سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے جھکڑچلیں گے۔یہ بھی امکان ہے کہ طوفان اس کے بعد 3 دسمبر کی صبح مغرب کی سمت بڑھے گا اور کومورن علاقے میں خلیج منار سے اٹھے گا۔اس کے بعد یہ تقریباََ مغرب - جنوب مغرب کی سمت میں بڑھتا ہوا4دسمبر علی الصبح تمل ناڈو کے ساحل کوکنیا کماری او رپمبن کے درمیان عبور کرے گا۔
وقت (بھارتی وقت کے مطابق)
|
محل وقوع
|
ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار
|
طوفانی انتشارکا زمرہ
|
01.12.20/1730
|
7.9/84.8
|
60-70 جھکڑکی رفتار 75
|
سمندری طوفان
|
01.12.20/2330
|
8.1/84.2
|
65-75 جھکڑکی رفتار 85
|
سمندری طوفان
|
02.12.20/0530
|
8.3/83.4
|
70-80 جھکڑکی رفتار 90
|
سمندری طوفان
|
02.12.20/1130
|
8.5/82.6
|
75-85 جھکڑکی رفتار 95
|
سمندری طوفان
|
02.12.20/1730
|
8.7/81.3
|
75-85 جھکڑکی رفتار 95
|
سمندری طوفان
|
03.12.20/0530
|
8.8/80.2
|
65-75 جھکڑکی رفتار 85
|
سمندری طوفان
|
03.12.20/1730
|
8.8/79.3
|
70-80 جھکڑکی رفتار 90
|
سمندری طوفان
|
04.12.20/0530
|
8.6/78.2
|
70-80 جھکڑکی رفتار 90
|
سمندری طوفان
|
04.12.20/1730
|
8.0/77.1
|
65-75 جھکڑکی رفتار 85
|
سمندری طوفان
|
انتباہ:
1- بارش
- 2 اور 3دسمبر 2020 کو جنوبی تمل ناڈو میں ( کنیا کماری ،ترنیل ولی ، تھوٹو کڈی ،تینکاسی ،رامناتھ پورم اورشیو گنگے )چندمقامات پر شدیدسے شدیدتربارش اور الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید بارش کا امکان ہے، جنوبی کیرالہ ( ترووننت پورم ، کولم ، پتھنم تتھااور الاپوژہ ) کو 3دسمبر کو الگ الگ مقامات پر شدیدسے شدید انتہائی شدید بارش کا امکان ہے ۔ 2 اور 4دسمبر 2020 کوجنوبی تمل ناڈو اور 3 اور 4دسمبر کو جنوبی کیرالہ میں شدید بارش کا امکان ہے۔
- شمالی تمل ناڈو ، پڈوچیری ، ماہے ، کرائیکل اور جنوبی کیرالہ میں 2 اور 3دسمبر کو شدید بارش الگ الگ مقامات پر متوقع ہے۔4دسمبر کو شدید بارش کا امکان ہے نیز ساحلی تمل ناڈو میں یکم دسمبر کو شدید بارش کا امکان ہے۔
- جنوبی ساحلی آندھرا پردیش میں 2 اور 3دسمبر نیز لکشدیپ میں 3 اور 4دسمبر کو شدید بارش کا امکان ہے۔
2-ہوا کی رفتار :
- اگلے 12 گھنٹے کے دوران جنوب مشرقی خلیج بنگال سے متصل علاقوںمیں جنوبی مغرب میں ہوا کی رفتار 60سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکڑوں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے۔
- یہ بتدریج 70-80 کلومیٹر اور 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ جنوب مغربی خلیج بنگال پر اور سری لنکا ساحل سے دور 2 دسمبر کو صبح سے رات تک چلنے کا امکان ہے۔
- 3دسمبر کی دوپہر سے کومورن علاقہ ، خلیج منار اور تمل ناڈو ساحل سے جنوب کی سمت ( کنیا کماری ،ترونیل ولی ،تھوٹو کڈی اور رامناتھ پورم ضلعوں میں ) اور جنوبی کیرالہ ساحل (ترواننتا پورم، کولم ، پتنم تتھا اور الاپوژہ ضلعوں میں ) ہوا کی رفتا ر 45سے 55 کلومیٹر تک جانے کی امید ہے اور جھکڑ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گے۔یہ 2دسمبر کی شام سے بتدریج 55سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لیں گے۔
3-سمندر کی صورتحال:
- جنوب مغرب اور خلیج بنگال کے جنوب مغرب سے متصل خطے میں سری لنکا ساحل سے مشرق کی سمت سمندر طوفانی رہے گا۔
- یہ کومورن خطے ، خلیج منار اورتمل ناڈو کیرالہ ساحل سے پرے 2دسمبر کو شدید طوفانی رہے گا۔
- لکشدیپ، مالدیپ خطے میں بحر ہند کے جنوب مشرقی علاقے میں 3سے 4دسمبر کو شدید طوفانی رہے گا ۔
4-ماہی گیرو ں کے لئے انتباہ :
- یکم سے 4 دسمبر تک ماہی گیری درج ذیل خطوں میں پوری طرح معطل رہے گی۔
- ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خلیج بنگال کے جنوب مشرق میں یکم دسمبر کو، نیز جنوب مغرب خلیج بنگال میں سری لنکا کے ساحل سے متصل علاقوں میں ، یکم تا 3 دسمبر کو کومورن علاقے، خلیج منار اور تمل ناڈو کیرالہ اور مغرب سری لنکا کے ساحلوں کی سمت 2 سے 4 دسمبر کو، لکش دیپ مالدیپ خطے میں اور بحر ہند کے متصل علاقوں میں نہ نکلیں۔
- سمندر میں گئے ہوئے ماہی گیروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ لوٹ آئیں۔
نظام پوری طرح نگرانی میں ہے اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کو مستقل طور پر باخبر رکھا جارہا ہے۔
سب ڈویژن
|
01 Dec 2020*
|
02 Dec 2020*
|
03 Dec 2020*
|
04 Dec 2020*
|
جنوبی تمل ناڈو
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید بارش
|
اکثر مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش اور الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
شمالی تمل ناڈو ، پڈوچیری ،کرائیکل
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
بیشتر مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
اکثر مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش اور الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
جنوبی کیرالہ
|
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
شمالی کیرالہ اور ماہے
|
جنوبی ساحلی آندھرا پردیش
|
الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
چند مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
چند مقامات پر بارش
|
لکشدیپ
|
چندمقامات پر بارش
|
الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
بہت ساری مقامات پر بارش اور الگ الگ مقامات پرشدید بارش
|
.
مزید گرافکس کے لیے کلک کیجیے:
براہ مہربانی محل وقوع اور مخصوص پیشین گوئی کے لیے اور مموسم ایپ ڈاون لوڈ کیجیے، بجلی کے انتباہ کے لیے میگھ دوت ایپ اور زرعی موسم کے لیے دامنی ایپ ڈاون لوڈ کیجیے۔
*************
م ن۔وا ۔رم
U- 7813
(Release ID: 1678290)
Visitor Counter : 138