وزارت دفاع

تعاون پر مبنی شراکتداری کے لئے دفاعی صنعت کی عالمی رسائی کے موضوع پر آسٹریلیا کے ساتھ ویبنار اور نمائش کا انعقاد

Posted On: 03 DEC 2020 10:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 دسمبر 2020: آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ویبنار کا موضوع تھا:’’ تعاون پر مبنی شراکتداری  کے لئے دفاعی صنعت کی عالمی رسائی: ویبنار اور نمائش ‘‘ اس تقریب کا انعقاد  وزارت دفاع  کے شعبے کے دفاعی پروڈکشن کے شعبے کے ذریعہ   کیا گیا۔

یہ ویبنار ان ویبناروں کے سلسلے کا حصہ ہے ، جنہیں دوست ممالک کےساتھ کیا جارہا ہےتاکہ دفاعی برآمدات  بڑھائی  جاسکیں  اور اگلے 5 برسوںمیں  دفاعی برآمدات کا  5  بلین ڈالر کا ہدف حاصل کیا جاسکے ۔

آسٹریلیا کے لئے بھارت کے ہائی کمشنر ، بھارت کے لئے آسٹریلیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر  نیز طرفین   کی وزارت دفاع  کے سینئیر اہلکاروں نے   اس ویبنار میں شرکت کی اور دونوں  ممالک کی  دفاعی پروڈکشن  اور مینوفیکچرنگ   ایکو سسٹم  کے درمیان   تعلقات  مضبوط کرنے پر بات چیت کی ۔جناب سنجے جاجو ،ایڈیشنل سکریٹری ( ڈی پی )  نے کہا کہ آسٹریلیا – بھارت دفاعی تعلقات  تمام اہم فوجی  شراکتداریوں   پر محیط  ہیں  ،جس سےدونوں  ممالک کے درمیان دفاع اور تکنیکی تعاون  کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں  دفاعی  مینوفیکچرنگ کے لئے  آتم نربھر کے نعرے کے باوجودہم نے  اپنے دفاعی  خریداروں کے طریقہ عمل نیز ایف ڈی آئی پروٹوکول  کو  لبرل  رکھا ہے ۔

بھارتی کمپنیوں  بیل، ایچ اے ایل  نیز نجی کمپنیوں  نے  بڑے پلیٹ فارموں پر  اپنے اپنے پروڈکٹ کی  پریزینٹیشن  پیش کی۔ آسٹریلیا سے کوئنٹ  اسنس لیبس  ، میمکو  ، ملسپیک  مینوفیکچرنگ ، پریز م ڈیفینس   اورسینٹی اینٹ  ویژن کمپینوں نے اپنی پریزینٹیشن دیں ۔

اس ویبنار میں  140 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی  اور نمائش میں  بھارتی کمپینوں کے  100  نیز آسٹریلیائی کمپنیوں کے  12  ورچوئل  اسٹالز لگائے گئے ۔

*************

  م ن۔ع ا ۔رم

04-12-2020

U- 7800



(Release ID: 1678242) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi