پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتی راج کی وزارت نے یوم آئین منایا


آئین کے بارے میں  بنیادی تعلیم ایف  ای سی کتابچہ جاری کیا گیا جس میں آئین کی لازمی خصوصیا ت پیش کی گئی ہیں

Posted On: 26 NOV 2020 10:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،26نومبر:پنچایتی راج کی وزارت نے 26 نومبر 1949 کو آئین ساز اسمبلی کی جانب سے ہندوستان کے آئین کو منظور کئے جانے کی یاد میں آج یوم آئین منایا۔ تقریب پنچایتی راج کی وزارت کےسکریٹری جناب سول  کمار کی قیادت میں وزارت کے تمام افسروں اور عملے کی جانب سے ہندوستان کے ا ٓئین کادیباچہ پڑھنے کے دوران صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کے شامل ہونے کے ساتھ شروع ہوئی۔

اس کے بعد پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایچ کمار اور پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب کے ایس سیٹھی کی جانب سے افسروں اور دیگر اہلکاروں کو شہریوں کے بنیادی حقوق پر عمل کرنے کا عہد دلایا گیا۔

ایف ای سی (آئین کے بارے میں بنیادی تعلیم )کتابچہ بھی اس موقع پر  پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایس کمار کی طرف سے جاری کیا گیا۔ یہ کتابچہ این آئی آر ڈی اور پی آر کے اشتراک سے تیار کیاگیا ہے۔ کتابچہ میں بھارت کے آئین کی لازمی خصوصیات پیش کی گئی ہیں۔

ریاست؍مرکز کے زیرانتظام علاقے کے پنچایتی راج محکموں اور پنچایتی راج اداروں نے بھی پورے جوش کے ساتھ یوم آئین منایا اور اس موقع پر آئین  کےدیباچہ کو وسیع پیمانہ پر پڑھنے کااہتمام بھی کیا گیا تاکہ اس بات کویقینی بنایاجاسکے کہ کووڈ -19 عالمی وبا کے پیش نظر جاری کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے۔

 

***************

)م ن ۔ ع ا۔ف ر)

U-7605

 



(Release ID: 1676427) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Manipuri , Telugu