سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گڈکری نے اترپردیش میں تمام ٹول پلازہ معاہدوں کےلئے ٹائم ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کی مانگ کی ہے اس کے علاوہ انہوں نے یوٹیلٹی شفٹنگ کی فیس کو بھی آدھا کرنے، قومی شاہراہوں کے لئےاراضی کی ملکیت کے عمل  اور معاوضوں کی ادائیگی میں تیزی لانےکی مانگ  بھی کی


اترپردیش میں تقریبا 7500 کرور روپے کی لاگت کے16 قومی شاہراہ منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھے گئے

وزیرموصوف نے کہا: اترپردیش میں 2لاکھ کروڑ کے قومی شاہراہوں کے تعمیراتی کام جاری ہیں

Posted On: 26 NOV 2020 7:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،26نومبر:سڑک نقل وحمل، شاہراہوں اور چھوٹی اوربہت چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے اترپردیش حکومت سے مانگ کی ہے کہ وہ ریاست میں ٹال پلازہ معاہدوں پر ٹائم ڈیوٹی کی رعایت دے۔ انہوں نے قومی شا ہراہوں کی تعمیر کے لئے اراضی کی ملکیت کے عمل میں بھی تیزی لانے کی مانگ کی جیسا کہ دوسری ریاستوں میں کیا جارہا ہے۔  وزیر موصوف نے ریاستی حکومت سے یوٹلٹی شفٹنگ کے معاوضہ کو 5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کرنے کابھی مطالبہ کیا  جیسا کہ دوسری ر یاستیں کرہی ہیں۔ انہوں نے ریاست میں قومی شاہراہوں کے منصوبوں میں تیزی لانے کےلئے زمین کی ملکیت کی معاوضوں کی ادائیگی کے عمل میں تیزی لانے کابھی مطالبہ کیا۔

مرکزی وزیرآج اترپردیش میں قومی شاہراہوں کے 16 نئے منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر بات کررہے ہیں جو ورچول وسیلہ سے منعقد کی جارہی تھی۔  ان منصوبوں کی جملہ لمبائی 500 کلو میٹر اور جملہ  لاگت 7477 کروڑ روپے ہے۔ اس تقریب کی سربراہی وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کررہے تھے، جن کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت جنرل(ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ، نائب وزیراعلی جناب کیشوپرساد موریہ، ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، مرکز اورریاست کے ارکان اسمبلی اور سینئر اہلکار شریک تھے۔

 جناب گڈکری نے کہاکہ پچھلے 6 برسوں میں اترپردیش میں 3700کلومیٹر طوالت کی قومی شاہراہوں کااضافہ کیا گیا ہے۔ جن پر 42000 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ آج اترپردیش میں 11389 کلومیٹر کی شاہراہیں اور سڑکیں جن کی جملہ لاگت 1.3 لاکھ کر وڑ روپے ہے، تعمیر کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پچھلے تین سال کے دوران ریاست میں اراضی کے حصول کے لئے تقریبا 26000 کروڑ روپے کامعاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہوں کو اپ گریڈ کرنے کےریاست کے تمام ضلعوں اور اہم شہروں کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا۔

گڈکری نے کہاکہ ریاست میں 2014 سے اب تک 15439 کروڑ روپے کے سی آر ایف تعمیری کام منظور کئے گئے ہیں۔  انہوں نے کہاکہ اسکیم کے تحت پچھلے سال تک 4628 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ رواں سال میں 287 کروڑ سے زیادہ کی رقم منظور کی گئی اورآج 280 کروڑ روپے مزید منظور کئے جارہے ہیں۔ وزیر موصوف نے یقین دہانی کرائی کہ ریاست کی جانب سے تجاویز موصول ہونے کے بعد جلد ہی رقم جاری کردی جائے گی۔

وزیرموصوف نے کہاکہ اترپردیش میں اس سال 65000 کروڑ روپے کی لاگت سے 2900 کلومیٹر کی شاہراہوں کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ اسی سال 14000 کروڑ روپے کی لاگت سے مزید 1100 کلو میٹر کی شاہراہوں کی تعمیر کانشانہ طے کیا گیا ہے۔ مزید برآں50000 کروڑ روپے کی لاگت سے 3500کلومیٹر لمبی شاہراہوں کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹیں (ڈی پی  آر)  تیار کی جارہی ہیں۔ جناب گڈ کری نے کہاکہ اترپردیش میں 2 لاکھ کروڑ روپے کے قومی شاہراہوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

مرکزی وزیر نے اطلاع دی کہ غازی پور۔بلیہ۔ ماجھی گھاٹ کے درمیان 3652 کروڑ روپے کی لاگت سے 133 کلومیٹر طویل  چار لین والا گرین فیلڈ منصوبہ  زیر غور ہے۔ 7000 کروڑ روپے کی لاگت سے پریاگ راج رنگ روڈ کا چار لین کا 98 کلومیٹر طویل منصوبہ کےلئے بھی ڈی پی آر تیار کی جارہی ہے۔ مذکورہ منصوبہ کو تین مراحل میں تیار کیا جائے گا، پہلے مرحلہ میں 27 کلومیٹر گرین فیڈ بائی پاس جو دندوپور سے سنسور جائے گا، 2500 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس میں گنگا ندی پر 25 کلومیٹر لمبا  پل بھی شامل ہے۔دیگرمنصوبوں میں ستارگنج۔بریلی 74 کلومیٹر چار لین، متھرا۔ ہاتھرس۔ بدایوں۔ بریلی 228 کلومیٹر چار لین، آگرہ۔ علی گڑھ 81 کلومیٹر چار لین، آگرہ۔ جلیسر87 کلومیٹر چار لین،  شاہجہاں پور۔ ہردوئی۔ لکھنؤ 270 کلومیٹر 2-4 چار لین، ر ائے بریلی۔ پریاگ راج 105 کلومیٹر چار لین توسیع، اور لکھنؤ ۔ کانپور ۔ کاروی۔ چھترپور۔ ساگر 335 کلومیٹر، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے رابطہ کےلئے شامل ہیں۔

سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کی وزارت کے وزیرمملکت جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ نے کہا کہ  زیر تکمیل منصوبے تیز رفتار اوربلارکاوٹ بین ریاستی ، بین ضلعی رابطہ فراہم کریں گے اور ریاست میں سیاحت کے شعبہ کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہوں گے۔ نئی منصوبے ریاست کے سیاحتی اور تاریخی اور مذہبی مقامات  تک پہنچنے کے لئے  بہتر رابطہ، ٹریفک کی تیز رفتار اور محفوظ حرکت کویقینی بنائیں گے۔ ان کے ذریعہ علاقہ کے غیرہنرمند، نیم ہنرمند اور ہنرمند افرادی وسائل کو روزگار اور خود روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔  ان منصوبوں سے نہ صرف سفر کاوقت کم ہوگا بلکہ گاڑیوں کے رکھ رکھاؤ اور ایندھن بچانے میں بھی مدد ملے گی۔  ان کے نتیجہ میں  مقامی لوگوں کے سماجی اوراقتصادی حالات بہتر ہوں گے، منصوبوں سے زرعی ساز و سامان اور پیداوار کو بڑی منڈیوں میں لے جانا آسان ہوگا، جس سے سامان اور خدمات کی لاگت کم ہوگی۔ ان سے صحت خدمات اور ہنگامی سہولتوں کی رسائی آسان اور تیز ہوگی۔ مختصراً مذکورہ منصوبوں کی تکمیل کے نتیجہ میں اس خطہ کی سیاحتی ترقی ، اقتصادی اور بین الاقوامی  رابطہ میں زبردست انقلاب آجائے گا اور اس سے ریاست کی گھریلو پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ اترپردیش کے عوام مرکزی حکومت کے  ذریعہ ریاست کو ترقی کےلئے ترجیح دینے پر احسان مند ہیں، انہوں نے کہاکہ نئی سڑکیں عوام کے لئے ایک نعمت ہوں گی، کیوں کہ ان سے ریاست میں ہر موسم میں رابطہ یقینی بن جائے گا۔اترپردیش کے نائب وزیراعلی جناب کیشوپرساد موریہ نے بھی ریاست میں شاہراہوں کے منصوبوں کو  زبردست مہمیز دینے کے لئے مرکزی حکومت کاشکریہ ادا کیا۔

منصوبوں کی فہرست

نمبر شمار

منصوبے کا نام

لمبائی کلومییٹر میں

لاگت روپے کروڑ روپے

قوم کے نام وقف کیے گئے قومی شاہراہ منصوبے

1.

میرٹھ سے بلند شہر چار لین قومی شاہراہ235 

61.19

2407.91

2.

گورکھپوربائی پاس سے جنگل کوڑیا چار لین قومی شاہراہ 27 سے قومی شاہراہ 24

17.66

866.00

3.

مہوبا اور باندہ ضلعوں میں کبرائی سے باندہ این ایچ ۔76 کی مرمت اور اپ گریڈیشن

37.00

215.16

4.

چترکوٹ اورپریاگ راج ضلعوں میں مئو سے جسرا چارلین این ایچ ۔76 کی مرمت اور اپ گریڈیشن

53.55

218.94

5.

پرتاپ گڑھ اور پریاگ راج ضلعوں میں این ایچ -96 پر بائی پاس کےلئے چا رلین کی مرمت اور اپ گریڈیشن

34.70

599.35

6.

سدھارتھ نگر ضلع میں بڑھنی سے کٹایا تک این ایچ 730 کے لئے مرمت اوراپ گریڈیشن

35.00

209.10

7.

بہرائچ اور سرابستی کے درمیان این ایچ 730 کے لئے مرمت اوراپ گریڈیشن

61.90

388.83

8.

کانپور ضلع میں سی او ڈی کراسنگ (ایل سی نمبر-79 ڈی) کےلئے آر او بی کی تعمیر

1 Job

¼790m½

50.74

قومی شاہراہوں کے ای۔ سنگ بنیاد

9.

سون بھدر ضلع میں ایم پی او پی سرحد سے یوپی جھارکھنڈ سرحد پر این ایچ-75 ای کی مرمت کا کام۔

65.21

57.50

10.

سون بھدر ضلع میں ایم پی او پی سرحد سے یوپی جھارکھنڈ سرحد پر این ایچ-75 ای کی مرمت کا کام۔

26.81

29.63

11.

اٹاوہ اور اوریا ضلع میں بھرتنا چوک سے کدرکوٹ میں این ا یچ-91 کی توسیع او رمرمت کا کام۔

40.00

262.37

12.

مرزاپور ضلع میں این ایچ 135 سی کی توسیع اورمرمت کاکام درماند گنج اورہالیہ کے بیچ

18.40

39.37

13.

پریاگ ضلع میں رامپور اور بھدیوارہ کے بیچ این ایچ 135 سی کی توسیع اورمرمت کاکام۔

15.00

76.23

14.

گورکھپور ضلع میں سیکری گنج اور گولا کے بیچ این ایچ -227 کی توسیع اور مرمت کاکام

9.00

37.52

15.

کشی نگر ضلع میں تمکوہی راج اور پڈرونہ کے بیچ این ایچ 730 کی توسیع اورمرمت کاکام

19.00

69.67

تعمیر کاآغاز

16

پریاگ راج ضلع میں پھاپھامئومیں گنگا ندی پر چھ لین و الے موجودہ پل کے متوازی پل کی تعمیر

9.90

1948.25

 

جملہ

504.32

7476.57

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

******************

 

)م ن ۔ ع ا۔ف ر)

U-7613



(Release ID: 1676405) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil