وزارت آیوش
مرکزی وزیرمملکت شری پد نائک نے نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ کی 2 دہائیوں میں ہونے والی ای- ایونٹ کی صدارت کی
Posted On:
25 NOV 2020 6:31PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیرمملکت( آزادانہ چارج)جناب شری پد یسو نائک نے ایک ای- ایونٹ کی صدارت کی۔ جس کااہتمام 24 نومبر 2020 کو نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ(این ایم پی بی )نے کیاتھا۔ تاکہ اس کے قیام کا دن منایاجاسکے۔ اس موقع پر این ایم پی بی 2020 کی اسٹٹس رپورٹ اور آیور- ویک ای- بک جاری کی گئی۔
آیوش کے وزیر، سکریٹری( آیوش) ویدیہ راجیش کوٹیجا اور بورڈ کے دیگر ممبروں نے ملک میں میڈیسنل پلانٹس کے شعبے کی ترقی کے لئے کئے گئے تعاون اس کی پیش رفت اور حصولیابیوں کے لئے این ایم پی بی کی ستائش کی۔
حالیہ برسوں میں میڈیسنل پلانٹس( جڑی بوٹیوں) کی کاشت نے تیزی پکڑنا شروع کردی ہے البتہ ہماری ضرورتوں کا ایک خاطر خواہ حصہ اب بھی جنگلی پیڑ پودوں کے وسائل سے پورا کیاجاتا ہے۔ میڈیسنل پلانٹس ( جڑی بوٹیوں) کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے این ایم پی بی نے مقامی میڈیسنل پلانٹس ( جڑی بوٹیوں) میں اضافہ کرنے اور میڈیکل اہمیت کے ایرو میٹک قسموں پر توجہ دی ہے۔ این ایم پی بی تحقیق و ترقی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ تربیت کے ذریعہ صلاحیت سازی میں اضافہ اور ہوم / اسکول ہربل گارڈن کی تشکیل جیسی سرگرمیوں کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہے۔
این ایم پی بی کا اصل مقصد کسانوں/ تاجروں اور مینو فیکچرس کے درمیان ایک مضبوط تال میل کوفروغ دے کر میڈیسنل پلانٹس( جڑی بوٹیوں) کے سیکٹر کو ترقی دینا ہے اور ان میں سے ہر ایک کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اس کوشش سے کسانوں اور قبائلیوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور ان کے رہن سہن بہتر ہوسکے گا۔نئے آئی ٹی ٹولس( وسیلے) اور مارکیٹ سے جڑی سرگرمیوں کی شروعات سے کسانوں کے ساتھ ساتھ صنعت کو مزید مدد ملے گی۔
ہندوستان کے زرعی سیکٹر کی ترقی کے لئے جڑی بوٹیوں کی اہمیت ایسا اہم نقطہ ہے جسے یومیہ تاسیس کے موقع پر اجاگر کیا گیا ہے۔اس بات کو کافی طور پر قبول کیاگیا ہے کہ جڑی بوٹیاں نہایت اہم اور ضر وری ہے۔ کیونکہ یہ جڑی بوٹیاں ایک صحت مند آبادی کو برقرار رکھنے کے لئے کلیدی رول ادا کرتی ہے اور معیشت کو مستحکم بناتی ہے۔
زرعی آمدنی میں اضافے کے لئے ایک اہم متبادل کے طورپر جڑی بوٹیوں سے متعلق ہندوستان میں مرکزی حکومت کی بڑھتی ہوئی توجہ اور ترقی پذیر ملکوں کے لئے جڑی بوٹیوں کی بڑھتی ہوئی معاشی اہمیت کو ظاہر کرتے ہوئے عالمی اعداد وشمار کے پیش نظر نیشنل میڈیسنل پلانٹس ( جڑی بوٹیوں) بورڈ نے اپنے وجود کے 20 سال مکمل کرلئے ہیں۔
یہ چوبیس نومبر 2020 تھا جب اْس وقت کے آیوش کے محکمے نے ماحولیات اور جنگلات کی وزارت، سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کے محکمے، زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے اور بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے کے ساتھ تعاون کرنے سے اتفاق کیا تھا تاکہ نیشنل میڈیسنل پلانٹ بورڈ تشکیل دیا جاسکے۔ آج بورڈ آیوش کی وزارت کا ایک اٹوٹ حصہ ہے جہاں مذکورہ وزارتیں اور محکمے صلاح ومشورے اور تعاون دینے کی پیش کش کررہی ہے۔
جڑی بوٹیوں کی پیداوار کے لئے رضا کارانہ سرٹیفکیشن اسکیم این ایم پی بی کی اہم حصولیابی ہے۔ یہ اسکیم کوالٹی کونسل آف انڈیا کے تعاون سے ڈیزائن کی گئی تھی۔ اس اسکیم میں جڑی بوٹیوں کی پیداوار کی کوالٹی کو برقرار رکھنے، فیڈ کلیکشن اور کاشت کاری کے معاملے میں کسانوں میں اچھے طور طریقوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
این ایم پی بی میلوں، نمائشوں خصوصی قسموں کی مہم کے ذریعہ ملک بھر کے ہزاروں کسانوں تک پہنچ پانے میں کامیاب ہوپایا ہے اور اس میں مختلف کاروباری ترقیاتی اقدامات کے ذریعہ انہیں تعاون دیا ہے۔ این ایم پی بی نے پائیدار کاشت کاری انٹر کراپنگ اور کاشت کاری کے بندوبست جیسے اقدامات کے ذریعہ کسانوں کے لئے اہمیت کے شعبوں میں مختلف پروجیکٹس پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ برآمدات کافروغ ایک اور ایساشعبہ ہے جس میں اس نے خاطر خواہ تعاون دیا ہے۔
این ایم پی بی ریاست اور علاقائی نمائندگی کے ذریعہ علاقائی کے ساتھ ساتھ ریاستی اعتبار سے نیٹ ورکنگ کے ذریعہ کسانوں اور تجاروں تک پہنچ پایا ہے۔ ہر ریاست کا ایک ریاستی میڈیسنل پلانٹس بورڈ ہے۔جبکہ 7 ریجنل کم فیسلٹیشن سینٹر ہے۔تاکہ این ایم پی بی اور اسٹیٹ میڈیسنل پلانٹس بورڈ کے درمیان تال میل قائم کیا جاسکے۔
بورڈ کے ذریعہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر این ایم پی بی مختلف پروموشنل اورترقیاتی سرگرمیوں کو جاری رکھ کر سال بھر چلنے والی تقریب منائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۔رض م ن ۔ ح ا)
(26-11-2020 )
U.NO. 7570
(Release ID: 1675986)
Visitor Counter : 153