امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران  کم از کم  امدادی قیمت  (ایم ایس پی ) کی کارروائیاں

Posted On: 25 NOV 2020 7:38PM by PIB Delhi

 جاری خریف مارکیٹنگ سیزن(کے ایم ایس)21-2020ءمیں سرکار اپنی کم سے کم امدادی قیمتوں پر کسانوں سےموجودہ ایم ایس پی اسکیموں کےمطابق خریف21-2020ء کی فصلوں کی سرکاری خرید کررہی ہے۔

خریف 21-2020ء کے لئے دھان کی سرکاری خرید سہل طورپر جاری ہے اور یہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کی جارہی ہے،جن میں پنجاب،ہریانہ،اترپردیش،تلنگانہ،اتراکھنڈ،تمل ناڈو، چنڈی گڑھ،جموں و کشمیر،کیرالہ،گجرات،آندھراپردیش،اُڈیشہ اور مہاراشٹرشامل ہیں۔ ان ریاستوں سے 24نومبر 2020ء تک 304.00ایل ایم ٹی دھان کی خرید کی گئی، جو کہ اسی مدت کے دوران پچھلے سال 258.02ایل ایم ٹی تھی۔ اس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں17.82فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔304.00ایل ایم ٹی کی مجموعی خرید میں سے صرف پنجاب سے ہی 202.38 ایل ایم ٹی دھان کی خرید کی گئی،جو کہ مجموعی سرکاری خرید کا67.57 فیصد ہے۔

 

 

اس وقت جاری کے ایم ایس  خریداری آپریشن کے تحت 57395.74 کروڑ روپے کی کم سے کم امدادی  قیمت کی قدر کے  دھان کی خریداری کی گئی ہے اور اس سے  تقریباً27.18 لاکھ کسانوں کو  فائدہ پہنچا  ہے۔

 

 

مزید برآں ریاستوں کی جانب سے موصولہ تجویز پر مبنی خریف مارکیٹنگ سیزن 2020ء کے لئے، قیمت کی امدادی اسکیم(پی ایس ایس)کے تحت،دالیں اورتلہن کی45.24ایل ایم ٹی کی سرکاری خرید کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ خرید تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر،تلنگانہ،گجرات،ہریانہ،اترپریش،اُڈیشہ،راجستھان اورآندھرا پردیش سے کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ آندھراپردیش،کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ سے 1.23 ایل ایم ٹی کوپرا  کی سرکاری خرید کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں، نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے،قیمت کی امدادی اسکیم(پی ایس ایس)کے تحت،دالیں، تلہن اور کوپرا کی سرکاری خرید کے لئے منظوری تجاویز موصول ہونے کے بعد دی جائے گی۔اگر مارکیٹ کے نرخ کم سے کم امدادی قیمت سے نیچے رہتے ہیں،تو  اندراج شدہ کسانوں سے سال21-2020ء کے لئے براہ راست نوٹیفائیڈایم ایس پی کے مطابق اچھے گریڈ کی خرید کی جائے گی۔یہ خرید نوٹیفائیڈ کٹائی کے سیزن کے دوران ریاستی نامزد سرکاری خرید کی ایجنسیوں کے ذریعے مرکز کی نوڈل ایجنسیاں کریں گی۔

24نومبر2020ء تک سرکار نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 811813.05 میٹرک ٹن مونگ، اُڑد، مونگ پھلی اورسویابین کی 441.74 کروڑ روپے کی کم سے کم امدادی قیمت کی قدر والی سرکاری خرید کرلی ہے،جس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان میں 47160 کسانوں کو استفادہ حاصل ہوا۔

اسی طرح 52.40کروڑ روپے کی کم سے کم امدادی قیمت کی قدر کی 5089 میٹرک ٹن کوپرا کی خرید کی گئی، جس سے 24نومبر 2020ء تک کرناٹک اورتمل ناڈو میں3961کسانوں کو استفادہ ہوا۔ گزشتہ برس کوپرا کی 293.34میٹرک ٹن خرید کی گئی تھی۔ کوپرا اور اُڑد کے معاملے میں سرکاری خرید والی ریاستوں میں ریٹس کم سے کم امدادی قیمت سے زیادہ ہی ہیں۔ متعلقہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں خریف سیزن کی دالوں اور تلہن کے لئے متعلقہ ریاستوں پر مبنی فصل کی کٹائی کی تاریخ سے سرکاری خرید کی شروعات کرنے کے لئے، ضروری انتظامات کررہی ہے۔

 

 

کم سے کم امدادی قیمت کے تحت،کپاس کی سرکاری خرید کی کارروائیاں پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ،آندھراپردیش اور اُڈیشہ میں کم سے کم امدادی قیمت کے تحت آسانی کے ساتھ جاری ہے۔24 نومبر 2020ء تک 2408501 کی تعداد میں کپاس کی گانٹھوں کی سرکاری خرید کی گئی، جس کی قدر 7162.88کروڑ روپے ہے اور جس سے  484352کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

 

 

********

م ن۔ا ع۔ن ع

(26.11.2020)

(U: 7560)



(Release ID: 1675956) Visitor Counter : 107