وزارت دفاع

فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نرونے ، نے شمال مشرقی خطے کی


 سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا

Posted On: 24 NOV 2020 7:54PM by PIB Delhi

نئی دلی،24؍ نومبر،چیف آف آرمی اسٹاف (فو ج کے سربراہ)، جنرل منوج مکند نرونے شمال مشرقی خطےکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تین دن کے دورےپر 23 نومبر 2020 بروز پیر، ناگالینڈ کے دیما پور پہنچے۔ دیما پور پہنچنے پر مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل چوہان اور  جی او سی اسپیئر کور کے لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیٹا نے شمالی سرحدوں  کے ساتھ ساتھ آسام، ناگالینڈ، منی پور اور اروناچل پردیش میں آپریشن کے علاوہ دیگر تیاریوں کے بارے میں فوج کے سربراہ کو جانکاری فراہم کی۔ فوج کے سربراہ کوجاری ناگا امن کی بات چیت کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

24 نومبر کوفوج کے سربراہ نے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ناگالینڈ اور منی پور میں فوج اور آسام رائفلس ہیڈکوارٹرس کا دورہ کیا۔ انہوں نے دوردراز کے علاقوں میں تعینات فوجیوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں  ، عوام دوست کارروائیوں کے انعقاد کے علاوہ فوج کے حوصلے بڑھانے پر ان کی تعریف کی۔ بعد میں شام کے وقت جنرل نرونے نے ناگالینڈ کے گورنر جناب آر این روی اور وزیراعلیٰ جناب نیفیو ریو سے ملاقات کی اور ریاست کی موجودہ سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہند میانماسرحد پر سکیورٹی کو یقینی بنانے اور ریاست میں امن و بھائی چارگی برقرار رکھنے میں فوج اور آسام رائفلس کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

معاشرے کے تمام طبقوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور ترقی میں تعاون دینے کے سلسلے میں بھارتی فوج کی کوششوں کے حصے کے طورپر کوہیمایتیم خانے میں ایک نئے رہائشی کمپلیکس کا  بھی  فوج کے سربراہ 25 نومبر کو افتتاح کریں گے، جسے آسام رائفلز کی نگرانی چلایا جائے گا۔اس کے بعد فوج کے سربراہ نئی دلی لوٹ آئیں گے۔

*************

( م ن ۔ح ا ۔  ک ا(

U. No. 7523



(Release ID: 1675556) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Tamil