الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

امنگ کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ آن لائن  کانفرنس امنگ کا  بین الاقوامی ورژن لانچ ہوا


ورچوئل ذریعہ سے منعقدہ پروگرام کے دوران امنگ کی بڑی حصولیابیوں اور امنگ پر  موجودہ خدمات کے سلسلہ میں ایک  ای-بک بھی لانچ کی

دستیاب خدمات کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والے مرکز اور ریاست کے  شراکت دار محکموں کے لئے امنگ ایوارڈ کی بھی  شروعات ہوئی

اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے وائس پر مبنی خدمات کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ امنگ ملک کے  دور دراز علاقوں میں عام عوام تک پہنچ سکے: جناب روی شنکر پرساد

Posted On: 23 NOV 2020 7:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 نومبر  2020/الیکٹرانک اور اطلاعات ٹکنالوجی، مواصلات اور قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر  جناب روی شنکر پرساد کی زیر صدارت 23نومبر، 2020 کو امنگ کے تین سال مکمل ہونے اور 2 ہزار سے زائد خدمات مہیا کرانے کے لئے ایک آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

 

اس پروگرام میں امنگ کے اہم شراکت دار محکموں کے  ایمپلائی  پرووڈینٹڈ فنڈ آرگنائزیشن ، ایمپلائی اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن، داخلی امور کی وزارتیں، صحت، این پی پی اے ، ڈی اے آر اینڈ پی جی ، تعلیم ، زراعت  ، مویشی پروری، اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) اور کابینہ  سکریٹریٹ کے سینئر حکام بھی شامل ہوئے۔

اس موقع پر وزارت خارجہ کے ساتھ  اشتراک  میں جناب روی شنکر پرسادنے  امنگ کا بین الاقوامی ورژن لانچ کیا، جو کچھ چنندہ ممالک   امریکہ ، انگلینڈ، کناڈا،  آسٹریلیا، یواے ای ،  نیدر لینڈ،سنگاپور،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اپنی خدمات مہیا کرائے گا۔

یہ ہندستان بین الاقوامی طلبا ، تارکین وطن ہندستانیوں اور ہندستان سے  بیرون ملک  جانے والے  سیاحوں کے لئے  مدد گار  ثابت ہوگا۔  خصوصی طور سے حکومت ہند کی خدمات کسی بھی وقت دستیاب  ہوں گی۔ اسکے علاوہ امنگ پر موجود ہندستانی ثقافت سے متعلق خدمات کی مدد سے یہ دنیا کو  خصوصی طور پر غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ کرنے میں   اہم کردار  نبھائے گا۔ امنگ کا بین الاقوامی ورژن  متعلقہ ممالک میں  پلے اسٹور پر جاکر  ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  مرکزی وزیر  جناب روی شنکر پرساد نے کہا کہ  ہندستانی  دنیا میں کہیں بھی رہیں،  لیکن اپنی   بنیادی جڑوں سے یعنی  ہندستان سے  جڑے رہنا چاہتے ہیں اور اس لئے  حکومت ہند نے  امنگ پر یہ خدمات  دستیاب کرائی ہیں۔ یہ خدمات این آر آئی ہندستانیوں کے لئے دنیا کے مختلف ممالک  میں بہت سرگرم اور اہم  کردار نبھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ   ثقافتی پورٹ فولیو پر  دستیاب  اطلاعات کی مدد سے  بیرون ملکوں میں بسے ہوئے ہندستانیوں کو   اپنی آئندہ نسل تک  ہندستانی  ثقافت سے وابستہ معلومات کو پہنچانے میں  مدد ملے گی۔

امنگ  پر دستیاب  2 ہزار سے زیادہ خدمات کی اہمیت اور اس کے  تین سالہ سفر پر جناب پرساد نے ایک ای-بک بھی لانچ کی جو امنگ پر دستیاب  مختلف زمروں کی اہم خدمات پر  مبنی ہے۔ اس میں سماج  کے مختلف طبقوں-کسان سے لے کر طلبا ،  ثقافت ، صحت، کارآمد خدمات، عوامی شکایات اور شہری   شراکت داری یا حصہ داری ، مالیات اور نقل و حمل، خواتین اور بچوں اور نوجوانو کے ہنر اور روزگار ، پولیس اور قانونی خدمات ، وزارت خارجہ کے  لئے خدمات  اور ریاستوں سے متعلق  خدمات وغیرہ  شامل ہیں۔

مرکزی وزیر نے امنگ کی شراکت دار  مرکز اور ریاستی حکومت  کے محکمے کے لئے امنگ پر دستیاب پر حال ہی میں شروع کئے گئے  امنگ ایوارڈز کابھی آغاز کیا۔ مرکزی حکومت کے  محکمے کی  سریز نے ای پی ایف او  کو سب سے اعلی پلیٹینم پارٹنر  ایوارڈ دیا گیا۔  دوسرے مقام پر  یجی لاکر گولڈ پارٹنر ایوارڈ  سے سرفراز کیا گیا۔ جبکہ  ای ایس آئی سی بھارت گیس خدمات کو سلور پارٹنر ایوارڈ دیئے گئے۔برانڈس پارٹنر ایوارڈ ایچ پی گیس، دوردرشن ، قومی  صارف حل پلان  سی بی ایس ای وزیراعظم آواس یوجنا –شہری ،جیون  پرمانڑ اور جن آشودھی سگم کو عطا کئے گئے۔ حکومت کی خدمات  کے زمرے میں  اوسط ماہانہ  استعمال کی بنیاد پر تین ریاست فاتحین  کے  ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں گجرات ، راجستھان اور مدھیہ پردیش ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ  ڈیجیٹل انڈیا کو  ڈیجیٹل شمولیت کی قیادت کرنی چاہئے۔  اس سے ڈییجٹل امتیاز کو ختم کرنے میں ایک پل کی طرح  بننا چاہئے۔ یہ  سب تکنیکی مدد سے حاصل کئے جاسکتے ہیں جو کہ ملک میں تیار اور شامل ہوں۔  انہوں نے کہا کہ   اس سلسلہ میں فکر کا بیج اس وقت پڑا جب وزیراعظم نے مجھ سے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ  حکمرانی  اور  انتظامیہ ہر ہندستانی کی ہتھیلیوں پر دستیاب ہونے چاہئے۔ اس کے بعد سے ہم نے اس پروگرام کا آغاز کیا اور سب سے سکون مجھے ان حقائق کو دیکھ کر ملتا ہے کہ مارچ 2020 میں جہاں امنگ پر لگ بھگ  643 خدمات  دستیاب  تھیں وہیں آج امنگ 2 ہزار خدمات سے   خدمات مہیا کررہا ہے۔ یہ اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ  عام ہندستانی کو ڈیجیٹل خدمات کی کتنی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کا خیالات کا نتیجہ ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسی حکومت ہے جو ہر ہندستانی کے ہاتھوں میں ہے۔ ای گورننس سے  ایم گورننس کی طرف ایک قدم ہے۔

آدھار ، جی ایس ٹی ایم ، آیوشمان بھارت، یو پی آئی اور امنگ کی مثال دیتے ہوئے   مرکزی وزیر نے اجاگر کیا کہ   ہندستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن اس لئے تیزی سے ممکن ہوپارہا ہے کیونکہ عالمی ماڈل پر  تیار  ملک کی اینٹرپرائز دستیاب ہیں، جس  میں  ٹکنالوجی کے میدان میں ہندستان کے ماہرین کا  تعاون اہم ہے۔

امنگ ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے  مرکزی وزیر نے کہا کہ  اے آئی  پر مبنی   ورک سولیشن تیار کیا جاسکتا ہے تاکہ امنگ ملک  کے  دور دراز علاقوں میں  رہنے والے عام عوام تک پہنچ سکے   جو اب تک تمام خدمات سے  محروم ہیں۔

الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی  کی وزارت میں سکریٹری  اجے ساہنی نے بھی  اس میٹنگ سے  خطاب کرتے ہوئے امنگ ٹیم سے کہا کہ  خدمات کا فروغ  جاری رکھیں تاکہ مختلف  محکموں کے ذریعہ   دستیاب کرائی جانے والی   خدمات   متحد طریقے سے شہریوں کو   ایک پلیٹ فارم پر دستیاب کرائی جاسکیں۔

وزارت خارجہ میں سی پی وی سکریٹری جناب  سنجے بھٹاچاریہ  نے الیکٹرانک اور اطلاعات و ٹکنالوجی کی وزارت کو  امنگ کا  بین الاقوامی ورژن  لانچ کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہندستان سے باہر رہنے والے حکومت ہند کی خدما ت تک رسائی میں   بے حد مفید ہوگا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ  وزارت خارجہ  امنگ کے ساتھ شراکت داری پر  اور زیادہ ویزا خدمات اور سفارتی خدمات امنگ پر دستیاب کرائے گا۔

امنگ ایک یونیفائیڈ موبائل ایپلی کیشن  فار نیو ایج گورننس ہے جو کہ حکومت ہند کی  ایک پہل ہے۔ یہ مختلف  خدمات کا ایک حل ہے۔ یونیفائیڈ محفوظ کثیر سطحی ، کثیر لسانی  اور مختلف خدما ت کا موبائل  ایپلی کیشن ہے۔ یہ  مرکز اور ریاستی حکومتوں  کے مختلف محکموں  کی اہم خدمات  دستیاب کراتا ہے۔

امنگ اب  بڑھتے ہوئے  کل 2039خدمات مہیا کرارہا ہے  جس میں مرکزی حکومت کے  88 محکموں کی 373 خدمات  27 ریاستوں کے   101 محکموں کی 483 خدمات  اور 1179 خدمات  بل کی ادائیگی سے  متعلق ہی اوریہ تعداد  مزید آگے بڑھتی جارہی ہے۔  اب جبکہ  3.75 کروڑ لوگوں کے ذریعہ  امنگ ایپلی کیشن  ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے اور 2.5 کروڑ  رجسٹرڈ یوزرس ہیں۔ پلے اسٹور پر 1 لاکھ 36 ہزار یوزرس نے  اسے چار سے زیادہ  اسٹار دیئے ہیں۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-7490



(Release ID: 1675284) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Tamil