ارضیاتی سائنس کی وزارت
جنوب مغربی اور متصل جنوب مشرقی بنگال کی کھاڑی پر قائم دباؤ، توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوکر سمندری طوفان میں بدل جائے گا
توقع ہے کہ یہ شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور 25 نومبر 2020 کو تقریبا سہ پہر میں ایک شدید طوفان کی شکل میں کرائیکل اور مملاپورم کے درمیان تمل ناڈو اور پانڈیچری کے ساحلوں کو پار کرے گا، اس میں 100 سے 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں شامل ہوں گی، جو بڑھ کر 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں
تمل ناڈو اور پونڈیچری پر، توقع ہے ، کہ کہیں کہیں پر بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے
جنوب مغربی اور متصل مغرب- وسطی نیز جنوب مشرقی بنگال کی کھاڑی اور اس کے ساتھ ساتھ نیز تمل ناڈو اور پانڈیچری سے دور کے علاوہ جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں اور منار کی کھاڑی میں سمندر کی صورت حال خراب سے خراب تر
بہت زیادہ شدید سمندری طوفان ’’گتی‘‘ کمزور پڑ کر صومالیہ کے اوپر گہرے دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے
مجوزہ علاقے میں ماہی گیری کی تمام کارروائیوں کو معطل کردیا گیا ہے
Posted On:
23 NOV 2020 4:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23؍نومبر، ہندوستان کے نئی دہلی میں موسمیاتی مراکز (آئی ایم ڈی) کے سمندری طوفان کی وارننگ کی ڈویژن ، کے مطابق : (1600 بجے ہندوستان کا معیاری وقت: سہ پہر 4 بجے) ۔
جنوب مغربی اور متصلہ جنوب مشرقی بنگال کی کھاڑی کے اوپر دباؤ گزشتہ 6 گھنٹے میں11 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے اور پانڈیچری سے تقریبا 520 کلو میٹر جنوب - جنوب مشرق اور چنئی کے جنوب - جنوب مغرب سے 560 کلو میٹر دور قائم ہے۔ توقع ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں تیز ہوکر سمندری طوفان میں بدل سکتا ہے۔ اس بات کی بھی زیادہ توقع ہے کہ یہ شمال مغرب کی جانب حرکت کرے گا اور 25 نومبر 2020 کو سہ پہر میں شدید طوفان کی شکل میں کرائیکل اور مملاپورم کے درمیان تمل ناڈو اور پانڈیچری کے ساحلوں کو پار کرلے گا۔ اس میں 100 سے 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں شامل ہوں گی، جو بڑھ کر 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔
پیش گوئی کے اعداد وشمار اور اس کی رفتار میں تیزی کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
تاریخ/ وقت
(بھارت کا معیاری ٹائم)
|
پوزیشن
(لیٹی چیوڈ 0N/ لانگی چیوڈ 0E)
|
زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوا کی رفتار
(کلو میٹر فی گھنٹہ)
|
طوفان سے پڑنے والے خلل کا زمرہ
|
23.11.20/1130
|
84.0/9.6
|
45-55 سے بڑھ کر 65
|
دباؤ
|
23.11.20/2330
|
82.8/10.1
|
55-65 سے بڑھ کر 75
|
گہرا دباؤ
|
24.11.20/1130
|
81.9/10.5
|
70-80 سے بڑ ھ کر 90
|
سمندری طوفان
|
24.11.20/2330
|
81.1/10.9
|
90 -100 سے 110 تک
|
شدید سمندری طوفان
|
25.11.20/1130
|
80.3/11.6
|
110- 120 سے 135 تک
|
شدید سمندری طوفان
|
25.11.20/2330
|
79.2/12.5
|
70-80 سے بڑھ کر 90
|
سمندری طوفان
|
26.11.20/1130
|
78.3/13.5
|
30-40 سے بڑھ کر 50
|
گہرا دباؤ
|
وارننگ:
1- بارش
تمل ناڈو ، پانڈیچری اور کرائیکل میں 24 سے 26 نومبر کے دوران اور 25 سے 26 نومبر 2020 کے دوران جنوب ساحلی آندھرا پردیش ، رائل سیما اور تلنگانہ پر بڑے پیمانے پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ 24 اور 25 نومبر کے دوران تمل ناڈو اور پانڈیچری اور جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما میں 25 سے 26 کے دوران اور 27 نومبر 2020 کو تلنگانہ پر کہیں کہیں بہت زیادہ شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔تمل ناڈو اور پانڈیچری ( پڈو کوٹئی، تنجاور، تروورور، کرائیکل ، ناگاپٹنم، کڈالور، اریالور اور پربالو اضلاع میں 24 تاریخ کے دوران اور کڈالور، کلّاکرچی، پوڈوچیری، ولّوپورم، تروونّاملائی، چینگل پٹو سے اریالور، ارم بلور اور کرائیکل اضلاع میں 25 کے دوران) اور جنوب ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما (نیلور اور چٹور اضلاع) میں 25 اور 26 کو جب کہ تلنگانہ میں 26 نومبر 2020 کو کسی کسی مقام پر شدید اور بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
ذیلی- ڈیویژن
|
23 نومبر 2020*
|
24 نومبر 2020*
|
25 نومبر 2020*
|
26 نومبر 2020 *
|
27 نومبر 2020 *
|
ساحلی آندھرا پردیش
|
کہیں کہیں مقامات پر بارش
|
چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش
|
زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش
|
زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش
|
چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش
|
تمل ناڈو ، پانڈیچری اور کرائیکل
|
چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش
|
زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش
|
زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش
|
چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش
|
چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش
|
جنوبی اندرون کرناٹک
|
کہیں کہیں بارش
|
چند مقامات پر بارش
|
چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش
|
چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش
|
چند مقامات پر بارش
|
رائل سیما
|
کہیں کہیں بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش
|
زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
تلنگا نہ
|
کہیں کہیں بارش
|
کہیں کہیں بارش
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش
|
کہیں کہیں بارش
|
جنوبی چھتیس گڑھ اور جنوبی اڈیشہ
|
|
|
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کچھ مقامات پر بھاری بارش
|
|
2- ہوا کی وارننگ:
توقع ہے کہ جنوب مغرب اور متصل مغربی – وسطی اور بنگال کی کھاڑی کے جنوب مشرقی اور اس کے ساتھ ساتھ نیز تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں سے دور 23 نومبر کو 45-55 کلو میٹر فی گھنٹے سے 65 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچنے والی ہوا کی رفتار کے ساتھ آندھی طوفان کا موسم رہنے کی توقع ہے۔ اس میں بتدریج اضافہ ہوسکتا ہے اور یہ جنوب مغربی اور متصل مغربی وسطی ، بنگال کی کھاڑی میں 65 -75 فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ کر 85 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ 55- 65 کلو میٹر فی کھنٹے کی رفتار سے بڑھ کر 75 کلو میٹر کی رفتار کے ساتھ تمل ناڈو سے دور اور اس کے ساتھ ساتھ اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل نیز منار کی کھاڑی پر 24 نومبر کی صبح سے قائم ہوسکتا ہے۔ یہ بنگال کی کھاڑی کے جنوب مشرق کے ساتھ ساتھ اور شمالی تمل ناڈو سے دور اور پانڈیچری( ناگاپٹنم، کرائیکل، مائیلا دھوتورائی، کڈا لور، پڈوچیری، ولّوپورم اور چینگل پٹو اضلاع) میں مزید بڑھ کر 100 – 110 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ کر 120 کلو میٹر کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ 25 نومبر کی صبح کو 12 گھنٹوں کے لئے متصلہ مغربی وسطی کھاڑی کے ساتھ اور جنوبی آندھرا پردیش(نیلور اور پرکاشم اضلاع) ، منار کی کھاڑی سے دور اور جنوبی تمل ناڈو کے ساحل کے ساتھ اور اس سے دور 65 -75 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ کر 85 کلو میٹر کی رفتار پکڑ سکتا ہے۔
3- سمندر کی صورت حال:
سمندر کی صورت حال، جنوب مغربی اور متصلہ مغربی - وسطی نیز جنوب مغربی بنگال کی کھاڑی اور اس کے ساتھ اور تمل ناڈو اور پانڈیچری سے دور نیز جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں اور منار کی کھاڑی کے اوپر ، خراب سے خراب تر ہے۔ یہ جنوب مغربی اور متصلہ مغربی – وسطی بنگال کی کھاڑی اور اس کے ساتھ تمل ناڈو سے دور ، پانڈیچری کے ساحل پر بتدریج بڑھ جائے گا اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل اور منار کی کھاڑی پر بھی 24 تاریخ کو بہت زیادہ خطرناک صورت حال اختیار کرلے گا۔ 25 نومبر 2020 کو جنوب مغربی اور متصلہ مغرب وسطی بنگال کی کھاڑی اور اس کے ساتھ ساتھ نیز شمالی تمل ناڈو ، پانڈیچری کے ساحلوں پر سمندر میں ا س کی شدت زیادہ رہے گی، جب کہ شمالی تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں اور منار کی کھاڑی پر بھی اس کی شدت اور زیادہ رہے گی۔
4- طوفان کی شدت کی وارننگ:
تقریبا ایک میٹر اونچائی والی تیز سمندری لہریں، توقع ہے کہ لہروں والے علاقے کے قریبی علاقوں کو متاثر کرے گی۔
5- ماہی گیروں کے لئے وارننگ:
ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جنوب مغربی اور متصلہ مغربی – وسطی اور جنوب مشرقی بنگال کی کھاڑی ، منار کی کھاڑی اور اس کے ساتھ ساتھ اور تمل ناڈو ، پانڈیچری سے دور اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں پر 23 -25 نومبر کے دوران ماہی گیری کے لئے سمندر میں نہ جائیں۔ سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بھی مشوری دیا گیا ہے کہ وہ ساحلوں کو واپس لوٹ جائیں اور مذکورہ بالا علاقے میں نہ جائیں۔
6- متوقع نقصان کا اندازہ اور مجوزہ اقدام:
- کچے مکانوں نیز چھونپڑیوں کو بڑا نقصان پہنچے گا، اس میں توقع ہے کہ بنا فکس کی ہوئی میٹل کی شیٹس اڑ سکتی ہے۔* بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔* کچی سڑکوں کو زیادہ نقصان اور پکی سڑکوں کو کچھ کم نقصان پہنچ سکتا ہے۔ *پیڑوں کی شاخیں ٹوٹ کر گرنے اور پھیلے ہوئے پیڑ جڑ سے اکھڑنے کا اندیشہ ہے۔ * کیلے اور پپیتے کے درختوں، باغبانی اور فصلوں اور باغوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ درختوں سے ٹوٹ کر ٹہنیاں گر سکتی ہیں۔ * ساحلی فصلوں کو زیادہ نقصان ہوگا۔ * کناروں اور نمک کی کھاڑیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ماہی گیروں کے لئے وارننگ اور مجوزہ اقدام:
- ماہی گیری کی کارروائیوں کا مکمل طو رپر تعطل۔* ساحلی جھونپڑ پٹیوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کی ضرورت۔ متاثرہ علاقوں میں لوگ گھروں کے اندر ہی رہیں، موٹر کشتیوں میں آمد ورفت غیر محفوظ۔
2- سمندری طوفان ’’گتی‘‘ کمزور پڑ کر گہرے دباؤ میں تبدیل
شمالی صومالیہ پر قائم شدید سمندری طوفان ’’گتی‘‘ پچھلے 6 گھنٹوں کے دوران تقریبا 15کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ ،مشرق کی طرف بڑھ گیا ہے اور کمزور پڑ کر گہرے دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ رس بینہ (صومالیہ کے) کےجنوب – جنوب مشرق میں 10.7 این لٹی چیوڈ اور 49.2 ای لانگی چیوڈ کے نزدیک اسی خطے کے اوپر قائم ہے۔ توقع ہے کہ یہ مشرق کی جانب بڑھ سکتا ہے اور آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران بتدریج ایک گہرے دباؤ کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
پیش گوئی کے اعداد اور شدت کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
تاریخ/ وقت
(بھارت کا معیاری ٹائم)
|
پوزیشن
(لیٹی چیوڈ 0N/ لانگی چیوڈ 0E)
|
زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوا کی رفتار
(کلو میٹر فی گھنٹہ)
|
طوفان سے پڑنے والے خلل کا زمرہ
|
23.11.20/1130
|
49.2 / 10.7
|
55-56 سے بڑھ کر 75 تک
|
گہرا دباؤ
|
23.11.20/1730
|
10.6/48.5
|
40-50 سے بڑھ کر 60 تک
|
دباؤ
|
23.11.20/2330
|
10.7/47.6
|
20-30 سے بڑھ کر 40 تک
|
کم دباؤ کا علاقہ
|
1- ہوا کی وارننگ:
ایدن کی گھاٹی کے ساتھ اور صومالیہ کے ساحل پر 55-56 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ کر 75 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہیں، جب کہ جنوب مغربی بحرہ عرب کے ساتھ اور آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران شمالی صومالیہ کے ساحل سے دور ہواؤں کی رفتار 50-60کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ کر 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔ توقع ہے کہ اس کے بعد کے 6 گھنٹوں کے دوران مذکورہ بالا علاقے پر ان میں بتدریج اضافہ ہوگا اور یہ 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے لے کر 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑسکتی ہیں۔
2- سمندر کی صورت حال
ایدن کی کھاڑی اور جنوبی مغربی بحرہ عرب کے ساتھ نیز شمالی صومالیہ کے ساحل سے دور توقع ہے کہ سمندری کی صورت حال، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سے بہت زیادہ شدید رہے گی اور اس کے بعد بہتری آئے گی۔
3- ماہی گیروں کے لئے وراننگ:
مالی گیروں کی صلاح دی گئی ہے کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ایدن کی کھاڑی اور جنوب مغربی بحرہ عرب کے ساتھ اور شمال صومالیہ کے ساحل سے دور سمندر میں ماہی گیری کے لئے نہ جائیں۔
بنگال کی کھاڑی پر دباؤ
بحرہ عرب کے اوپر دباؤ
برائے مہربانی ،مقام مخصوص پیش گوئی اور وارننگ کے لئے موسم ایپ اور سمندری موسم سے متعلق صلاح کے لئے میگدود ایپ اور گرج چمک کی وارننگ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
تفصیلات کے لئے برائے مہربانی وزٹ کریں: www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in , www.mausam.imd.gov.in
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ا ع- ق ر)
(23-11-2020)
U-7495
(Release ID: 1675247)
Visitor Counter : 148