امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن21-2020کے دوران کم سے کم امدادی قیمت(ایم ایس پی) کی کارروائیاں

Posted On: 23 NOV 2020 8:15PM by PIB Delhi

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن(کے ایم ایس)21-2020ء میں سرکار اپنی کم سے کم امدادی قیمت پر کسانوں سے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت اسکیموں کے مطابق خریف 21-2020ء کی فصلوں کی سرکاری خرید کررہی ہے۔

خریف 21-2020ء کے لئے دھان کی سرکاری خرید سہل طورپر جاری ہے اور یہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کی جارہی ہے، جن میں پنجاب،ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، اُڈیشہ اور مہاراشٹر شامل ہیں۔ ان ریاستوں سے 22نومبر 2020ء تک 298.74ایل ایم ٹی دھان کی خرید کی گئی، جو کہ اسی مدت کے دوران پچھلے سال 253.85ایل ایم ٹی تھی۔ اس سے 17.68فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔298.74ایل ایم ٹی کی مجموعی خرید میں سے صرف پنجاب سے ہی 201.99 ایل ایم ٹی دھان کی خرید کی گئی، جو کہ مجموعی سرکاری خرید کا67.61 فیصد ہے۔

 

 

جاری کے ایم ایس سرکاری خرید سے تقریباً 26.30لاکھ کسان پہلے ہی مستفید ہوچکے ہیں، جس کی کم سے کم امدادی قیمت کی قدر 56402.42کروڑ روپے ہے۔

 

 

مزید برآں ریاستوں کی جانب سے موصولہ تجویز پر مبنی خریف مارکیٹنگ سیزن 2020ء کے لئے، قیمت کی امدادی اسکیم(پی ایس ایس)کے تحت، دالیں اور تلہن کی 45.10ایل ایم ٹی کی سرکاری خرید کے لئے تجویز دے دی گئی۔ یہ خرید تمل ناڈو، کرناٹک ، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپریش، اُڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش سے کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ سے 1.23 ایل ایم ٹی کوپرا  کی سرکاری خرید کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں، نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے،قیمت کی امدادی اسکیم(پی ایس ایس)کے تحت،دالیں ، تلہن اور کوپرا کی سرکاری خرید کے لئے منظوری تجاویز موصول ہونے کے بعد دی جائے  گی۔اگر مارکیٹ کے نرخ کم سے کم امدادی قیمت سے نیچے رہتے ہیں،تو  اندراج شدہ کسانوں سے سال 21-2020ء کے لئے براہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی کے مطابق اچھے گریڈ کی خرید کی جائے گی۔یہ خرید نوٹیفائیڈ کٹائی کے سیزن کے دوران ریاستی نامزد سرکاری خرید کی ایجنسیوں کے ذریعے مرکز کی نوڈل ایجنسیاں کریں گی۔

22نومبر 2020ء تک سرکار نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 71816.04 میٹرک ٹن مونگ، اُڑد، 388.40 کروڑ روپے کی کم سے کم امدادی قیمت کی قدر والی مونگ پھلی اور سویابین کی سرکاری خرید کرلی ہے، جس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان میں 41543 کسانوں کو استفادہ حاصل ہوا۔ گزشتہ سال مجموعی خرید 65850.05میٹرک ٹن تھی، اس طرح دالوں اور تلہن کے لئے اس برس یہ 9.06فیصد کا اضافہ ہے۔

اسی طرح 52.40کروڑ روپے کی کم سے کم امدادی قیمت   کی قدر کی 5089 میٹرک  ٹن کوپرا کی خرید کی گئی، جس سے 22نومبر 2020ء تک کرناٹک اور تمل ناڈو میں 3961کسانوں کو استفادہ ہوا۔ گزشتہ برس کوپرا کی 293.34میٹرک ٹن خرید کی گئی تھی۔ کوپرا اور اُڑد کے معاملے میں  سرکاری خرید والی ریاستوں میں ریٹس کم سے کم امدادی قیمت سے زیادہ ہی ہیں۔ متعلقہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں خریف سیزن کی دالوں اور تلہن کے لئے متعلقہ ریاستوں پر مبنی فصل کی کٹائی کی تاریخ سے سرکاری خرید کی شروعات کرنے کے لئے، ضروری انتظامات کررہی ہے۔

 

 

کم سے کم امدادی قیمت کے تحت ،کپاس کی سرکاری خرید کی کارروائیاں  پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، آندھراپردیش، اُڈیشہ اور کرناٹک میں کم سے کم امدادی قیمت کے تحت آسانی کے ساتھ جاری ہے۔22 نومبر 2020 ء تک 2102116 کی تعداد میں کپاس کی گانٹھوں کی سرکاری خرید کی گئی، جس کی قدر 6440.28کروڑ روپے ہے اور جس سے 419634کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

 

 

********

م ن۔ا ع۔ن ع

(24.11.2020)

(U: 7493)


(Release ID: 1675229) Visitor Counter : 118