سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

حکومت ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کو تیز تر کرنے کیلئے ایک ماحولیاتی نظام بنانے کی کوشش کررہی ہے: نتن گڈکری


نتن گڈکری نے آٹو انڈسٹری سے آلودگی کو کم کرنے کے وسیع تر قومی ایجنڈے کے حصول کے لئے ساتھ آنے کو کہا

حکومت ملک بھر میں تقریباً 69ہزار پٹرول پمپوں پر کم از کم الیکٹرک گاڑی چارجنگ کیوسک لگانے کا منصوبہ بنارہی ہے:نتن گڈکری

حکومت اگلے پانچ برسو میں ہندوستان کو ایک آٹوموبائل مینوفیکچرنگ مرکز بنانے کیلئے کام کررہی ہے: نتن گڈکری

Posted On: 23 NOV 2020 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی:23 نومبر، 2020:سڑک، نقل وحمل اور شاہراہوں  نیز بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای ) کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج کہا کہ حکومت کا مقصد دنیا میں آٹوموٹیو انڈسٹری کے آسان انضمام کی سہولت کے ذریعے ہندوستان میں بنیادی عالمی قابلیت پیدا کرنا ہے۔ حکومت ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کو تیز تر کرنے کیلئے ایک ماحولیاتی نظام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔‘ آٹوسرو 2020 کے نویں ایڈیشن’ الیکٹرک موبلیٹی کانفرنس 2020- نئے انداز میں مواقع حاصل کرنے کے موضوع پر منعقدہ ورچوول کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے آٹوانڈسٹری سے آلودگی ختم کرنے کے وسیع تر قومی ایجنڈے کو حاصل کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کیلئے کہا۔

انہوں نے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے حکومت کے ذریعے اٹھائے گئے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں جی  ایس ٹی میں پانچ فیصد کی کمی، دوپہیہ اور تین پہیہ گاڑیوں کی بیٹری کی قیمت کو گاڑیوں کے اخراجات سے کم کرنے کی اجازت ، کیوں کہ اس میں لاگت کا تقریباً 30فیصد حصہ ہوتاہے، وغیرہ شامل ہیں۔ بیٹری چارجنگ ماحولیاتی نظام نہایت اہم ہے۔ اس کے لئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں تقریباً 69 ہزار پٹرول پمپوں پر کم از کم ایک الیکٹرک گاڑی چارجنگ کیوسک قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے تاکہ لوگوں کو الیکٹرک موبلیٹی پر راغب کیا جاسکے۔

جناب گڈکری نے مزید کہا کہ ‘‘حکومت اگلے پانچ برسوں میں ہندوستان کو ایک عالمی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ مرکز بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ یہ میرا خواب ہے۔ اس سے وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں ہندوستان عالمی سطح پر آٹوموبائل مینوفیکچرنگ مرکز بننے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ ممکن ہے کیوں کہ ہماری آٹوانڈسٹری نے مختلف ڈیزائنوں اور ماڈلس، مستحکم آر اینڈ ڈی، وسیع بازار، مستحکم سرکاری فریم ورک کے علاوہ روشن اور نوجوان انجینئرنگ اذہان کی ترقی کے سلسلے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان پہلے ہی دنیا میں دو پہیہ گاڑیوں کا سب سے بڑا مینوفیکچرر ہے۔

اس شعبے کے وسیع امکانات پر غور کرتے ہوئے حکومت نے اس شعبے کیلئے پیداوار سے مربوط ترغیبات (پی ایل آئی) کے تحت 51000 کروڑ روپئے سے زیادہ مختص کیے ہیں جو 10 چمپئن شعبوں میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں آٹوموبائل سیکٹر میں تقریباً 25 ملین ہنرمند روزگار کی وسیع ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہایت اہم ہے کیوں کہ یہ صنعت  زیادہ سے زیادہ روزگار اور ترقی پیدا کرنے جارہی ہے۔

جناب گڈکری نےآٹوموبائل انڈسٹری سے مزید کہا کہ وہ فلیکس انجنوں کی مینوفیکچرنگ کیلئے کام کریں جس میں پٹرول یا ایتھانول/ سی این جی کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کی کافی استعداد ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہندوستانی آٹوانڈسٹری کو اس سلسلے میں برازیل اور امریکہ کے آٹوسیکٹروں کی مثال پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ہماری صنعت متبادل اور کم آلودگی والے ایندھن مثلاً سی این جی، ہائیڈروجن اور الیکٹریسٹی کے مواقع کو بروئے کار لائے گی۔

جناب گڈکری نے مزید کہا کہ حکومت دہلی اور ممبئی ایکسپریس وے پر ای۔ ہائی وے بنانے کی سمت میں کام کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹو سیکٹر کو بازار کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈبل  ڈیکر بسوں سمیت مختلف متبادلوں پر غور کرنا چاہئے۔

 

******************

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7487


(Release ID: 1675218) Visitor Counter : 164