دیہی ترقیات کی وزارت

آواس دیوس اور آواس ہفتہ منایا گیا


پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کنبوں کے وقار کی حفاظت کرتی ہے : نریندر سنگھ تومر

Posted On: 20 NOV 2020 6:32PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LOTN.jpg

نئی دہلی، 20 نومبر 2020: ’’آواس دیوس‘‘ تقریب کے موقع پر بھارتی حکومت میں دیہی ترقیات، پنچایتی راج، زراعت اور کاشتکار بہبود اور خوراک ڈبہ بندی کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیہی ترقیاتی وزراء و دیگر عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیالات کیے۔ اجلاس کے دوران مرکزی وزیر نے دیہی کنبوں کو مکان مہیا کراکے ’’سبھی کے لئے مکان‘‘ کے عظیم مقصد کی حصولیابی کی سمت میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے تعاون کے لئے مبارکباد پیش کی۔ جناب تومر نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا ۔ دیہی (پی ایم اے وائی ۔ جی) کا ہدف مستفیدین کو محض مکان دلانا ہی نہیں ہے بلکہ ان کی عزت و وقار کی حفاظت کرنا بھی ہے۔ معیار زندگی میں اس بہتری سے مستفیدین کی فلاح و بہبود پر مزید بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آواس دیوس / آواس ہفتہ کسی اسکیم کی یاد میں منایا جانے والا دن ہی نہیں ہے بلکہ اس اسکیم سے بیشتر مستفیدین اور اس اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے مستقل انتظار فہرست (پی ڈبلیو ایل) میں شامل کروڑوں دیہی کنبوں کو جوڑنے والا دن بھی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اجلاس سبھی شراکت داروں کے درمیان اس اسکیم کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کا موقع بھی ہے۔ متعدد ریاستوں کے دیہی ترقیاتی وزراء نے 2022 تک سبھی کے لئے مکان مہیا کرانے کے مقصد کو حاصل کرنے کی عہدبستگی ظاہر کی، ساتھ ہی اس مقصد کی حصولیابی میں سامنے آنے والی رکاوٹوں اور مسائل پر بھی اپنے تاثرات ساجھا کیے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P5ML.jpg

سادھوی نرنجن جیوتی، وزیر مملکت، دیہی ترقیات کی وزارت، ناگیندر ناتھ سنہا، سکریٹری، شعبہ برائے دیہی ترقیات؛ محترمہ الکا اپادھیائے، ایڈیشنل سکریٹری (دیہی ترقیات)؛ جناب گیا پرساد، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (آر ایچ) اور دیہی ترقیات کی وزارت کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر تمام ریاستوں کے سکریٹریوں / پروگرام افسران کے علاوہ 16 ریاستوں کے دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزراء بھی موجود تھے۔

پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی ۔ جی) نامی گرامین آواس یوجنا کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے آگرہ میں 20 نومبر 2016 کو کیا تھا۔ سال 2022 تک ’’سبھی کے لئے مکان‘‘ مہیا کرانے کے مقصد سے لائی گئی پی ایم اے وائی ۔ جی اسکیم کے آغاز کی سالگرہ منانے کے لئے ہر سال 20 نومبر کو ’’آواس دیوس‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

اس پروگرام میں یہ تصور پیش کیا گیا تھا کہ سال 2022 تک سبھی بنیادی سہولیات سے آراستہ 2.95 کروڑ پی ایم اے وائی ۔ جی مکانوں کا تعمیری کام مکمل کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں یعنی 17۔2016 سے 19۔2018 تک ایک کروڑ پختہ مکانوں کی تعمیر کا ہدف طے کیا گیا تھا۔ وہیں سال 20۔2019 سے شروع ہوکر 22۔2021 تک چلنے والے اس اسکیم کے دوسرے مرحلے میں بقیہ 1.95 کروڑ مکانات کی تعمیر کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ 2.26 کروڑ مکانوں کے مجموعی تخصیصی ہدف میں سے اب تک مجموعی طور پر 1.75 کروڑ پی ایم اے وائی ۔ جی مکان منظور کیے گئے ہیں اور 1.20 کروڑ مکانوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

اسکیم کے تحت حکومت نے کئی اہداف طے کیے ہیں، جن میں پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت کچھ اصلاحات کو نافذ کرکے شفافیت بنائے رکھنا اور مکان کی تعمیری کام کی رفتار کو بڑھانا، معیار کا رکھ رکھاؤ قائم رکھنا، براہِ راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی) کے توسط سے مستفیدین کو وقت پر فنڈ جاری کرنا، مستفیدین کو تکنیکی مدد فراہم کرنا، خطے کے لئے مخصوص ڈیزائنوں کے متبادل فراہم کرانا، ایم آئی ایس ۔ آواس سافٹ اور آواس ایپ کے توسط سے مسلسل نگرانی کرنا شامل ہے۔

گذشتہ برسوں یعنی 2018،2017اور 2019 کے دوران بھی ملک میں آواس دیوس اور آواس ہفتہ پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیاتھا ، جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پی ایم اے وائی ۔ جی کے مستفیدین کی سرگرم شراکت داری سے مختلف سرگرمیاں شروع کیں۔

اس برس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 20 نومبر کو آواس دیوس 16 نومبر 2020 سے 22 نومبر 2020 تک آواس ہفتہ منانے کی درخواست کی گئی ہے اور کووِڈ۔19 کی وجہ سے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارت داخلہ اور صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعہ جاری کیے گئے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے، ریاست، ضلع، بلاک، گرام پنچایت جیسی انتظامیہ کی مختلف سطحوں پر مختلف سرگرمیاں شروع کرنے کی گذارش کی ہے۔ آواس دیوس / آواس ہفتہ کے انعقاد کے دوران انجام دی جانے والی سرگرمیوں میں مندرجہ ذیل سرگرمیاں شامل ہیں۔

  • مستفیدین کو پی ایم اے وائی ۔ جی کے بارے میں معلومات فراہم کرنا
  • مستفیدین کو مکانوں والے مقامات پر لے جانے کے لئے دورے کا اہتمام کرنا
  • پی ایم اے وائی ۔ جی کے مستفیدین کو قرض کی سہولت فراہم کرنے کے لئے مقامی بینک افسران کے ساتھ ان کی بات چیت کا اہتمام کرانا۔
  • بھومی پوجن، گرہ پرویش، وغیرہ کا اہتمام کرانا۔
  • آواس دیوس اور آواس ہفتے کے دوران مناسب سمجھی جانے والی کوئی دیگر سرگرمی کا انعقاد کرنا۔

جناب نریندر سنگھ تومر نے شفافیت کے ساتھ اس اسکیم کو نافذ کرنے اور اسے کامیاب بنانے میں علاقائی کارکنان سے لے کر بلاک، ضلع، ریاست اور مرکزی سطح کے عہدیداران تک پی ایم اے وائی ۔ جی برادری سے وابستہ تمام تنظیموں / افراد کو ان کی بے لوث کوششوں کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ لاک ڈاؤن کے بعد کووِڈ۔19 کے ضروری رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے مکانوں کی تعمیر کے کام کی رفتار دوبارہ تیز کرنے کی کوششوں کی بھی ستائش کی گئی۔

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:7438



(Release ID: 1674832) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Telugu