وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے اننت بھارت ابھیان اسکیم (یو بی اے)کے فروغ پر ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ جائزہ میٹنگ کی
Posted On:
20 NOV 2020 8:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 نومبر 2020/مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج اننت بھارت ابھیان اسکیم (یو بی اے)کی ترقی کے بارے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔
اس میٹنگ کے دوران جناب امت کھرے ، سکریٹری اعلی تعلیم ؛ ڈاکٹر وجے بھٹکر ، سربراہ نیشنل اسٹریٹنگ کمیٹی ، یو بی اے ؛ ڈاکٹر آر چدمبرم سربراہ ، قومی موضوع ماہر گروپ صلاح کارکمیٹی، یو بی اے پروفیسر رام گوپال راؤ ، ٖڈائریکٹر ، آئی آئی ٹی دہلی اور پروفیسر وی کے وجے قومی رابطہ کار ، یو بی اے موجود رہے۔
میٹنگ میں پروفیسر وی کے وجے نے اس اسکیم کے تحت اب تک ہوئی ترقی کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نےبتایا کہ یو بی اے کے تحت 14 ہزار سے زیادہ گاؤں کے ساتھ 26 ہزار سے زیادہ اداروں کا ایک نیٹ ورک شامل ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ویب پورٹل پر 4650دیہی سطح پر سروے اور 4لاکھ 75 ہزار 7520 گھریلو سروے کے اعدادوشمار موجود ہیں۔
وزیر تعلیم نے یو بی اے کے تحت ہوئے فروغ کے لئے آئی آٹی دہلی کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا اس اسکیم کے تحت اعلی تعلیمی ادارے ، سماج اور گاؤں سے وابستہ رہے ہیں، جو طلبا اور اساتذہ کو عملی اور روایتی معلومات حاصل کرنے میں مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد نئی ٹکنالوجی کی شناخت کرنا، نفاذ کے عمل کو فروغ دینا، اور لوگوں کی بھلائی کے لئے ٹکنالوجی کو موافق بنانے میں ماہرہونا ہے۔
جناب پوکھریال نے تمام گاؤں میں موجود تین سے پانچ اہم امور اور مقامی حالات کی بنیاد پر کچھ مسائل کی شناخت کرنے اور شراکت داری والی تنظیموں سے ان پر کام کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گاؤں کو اور زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے اس اسکیم کے تحت ایچ ای آئی (اعلی تعلیمی ادارہ) کی تعدادکو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش ہونی چاہئے۔ وزیر تعلیم نے زور دے کر کہا کہ اسکولی اساتذہ کو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تئیں حساس بنانے میں یو بی اے وسیلے بننے چاہئے۔
انہوں نے ایک ایسا پورٹل بنانے کی ضرورت بھی بتائی، جو مختلف تنظیموں اور اداروں کے لئے باہمی بات چیت کے پلیٹ فارم کا کام کرے، جہاں وہ اپنی اپنی کامیابیوں کی کہانیاں ڈال سکیں اور ایک دوسرے کو ترغیب دے سکیں۔
جناب پوکھریال نے ریاستوں کے مطابق مطالعہ کرنے اور یو وی اے کے تحت خواندگی ، صحت اور دیگر میدانوں میں سدھار جیسے معیارات کو لے کر ہدف طے کرنے کا مشورہ دیا ۔
یو بی اے کے بارے میں:
اننت بھارت ابھیان ایک مربوط بھارت کا ڈھانچہ بنانے میں مدد کرنے کے لئے تعلیمی اداروں کا فائدہ حاصل کرکے دیہی ترقی مہموں میں بنیادی بدلاؤ لانے کے نظریے سے ترغیب حاصل کرتا ہے۔ اننت بھارت ابھیان کا مقصد ترقی کے سامنے آنے والے مسائل کا پہنچان کرنے اور مسلسل فروغ میں تیزی لانے والے مناسب حل تلاش کرنے کے لئے اعلی تعلیمی اداروں کو دیہی ہندستان کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اہل بنانا ہے ۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7427
(Release ID: 1674795)
Visitor Counter : 260