الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آروگیہ سیتو کا بیک اینڈ کوڈ اوپن ڈومین میں جاری

Posted On: 20 NOV 2020 7:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:20 نومبر، 2020:الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے آروگیہ سیتو کا بیک اینڈ کوڈ اوپن ڈومین میں جاری کیا ہے۔ یہ کوڈ یہاں دستیاب ہے:

https://openforge.gov.in/plugins/git/aarogyasetubackend/aarogya_setu_backend?a=tree&hb=3d5bce9e481d89ecbe6ed3f07179419bb04ecc66&f=src

اوپن فورج حکومت ہند کے  ذریعے ای-گورننس ایپلی کیشن سورس کوڈ کے مشترک کرنے اور اس کے پھر سے استعمال کو بڑھاوا دینے کیلئے قائم کردہ ایک پلیٹ فارم ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت حکومت ہند نے سرکاری ایپلی کیشنز کے سورس کوڈ کو اوپن کرکے امدادی ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ پر پالیسی شروع کی ہے، جو ریپازیٹریز میں سرکاری کسٹم تیار کردہ سورس کوڈ کو آرکائیو کرنے اور پھر سے اس کا استعمال، ساجھا کرنے اور ری مکسنگ کو بڑھاوا دینے کیلئے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

سرکار سورس کوڈ کھول کر سرکاری محکموں/ ایجنسیوں اور نجی اداروں، شہریوں اور ڈیولپرس کے درمیان امداد باہمی کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے جس سے اختراعی ای۔ گورننس  ایپلی کیشنز اور سروسز کے ارتقاء کو بڑھاوا دیا جاسکے۔ آروگیہ سیتو ایپ کو لیکر سرکار کی کوشش رہی ہے کہ اس سے متعلقہ سبھی جانکاریوں کو ساجھا کیا جائے۔ اس سے پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورزن کے سورس کوڈ جاری کیے گئے تھے اور حکومت ہند کی پالیسی کے مطابق ڈیولپر برادری کے ساتھ سبھی کوڈ ریپازیٹری  ساجھا کرنے کیلئے بیک اینڈ سورس بھی جاری کیا جارہا ہے۔

ہندوستان میں کووڈ-19 وبا میں مدد کے لئے آروگیہ سیتو ایپ ایک اہم کردار نبھا رہا ہے۔ آروگیہ سیتو ایپ حکومت ہند  کے ذریعے 2 اپریل 2020 کو ہندوستانی صنعت، اکیڈمک اور حکومت کے اعلیٰ ترین اذہان کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے مستحکم اور محفوظ ایپ بنانے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ اس ایپ کا اب نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے ذریعے انتظام وانصرام کیا جارہا ہے۔ وبا کی آفت کا جواب دینے کے لئے ریکارڈ وقت میں آروگیہ سیتو ایپ کی ترقی اس صلاحیت کا ثبوت ہے جو ہندوستان میں بڑے پیمانے پر سافٹ ویئر مصنوعات کو تیار کرنے میں ہے۔ آروگیہ سیتو ایپ کو سب سے شفاف طریقے سے تیار کیا گیا ہے اور رازداری پالیسی،آروگیہ سیتو ڈیٹا ایکسس اور نالج شیئرنگ پروٹوکول سمیت سبھی تفصیلات اور دستاویز آروگیہ سیتو پورٹل aarogyasetu.gov.in اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ اس پورٹل پر ایپ کے بارے میں سبھی تفصیلات موجود ہیں۔ اس پر کووڈ کے بارے میں جانکاری، ایپ کیسے کام کرتا ہے اور کسی کو آروگیہ سیتو کا استعمال کیوں کرنا چاہئے، ان کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ آروگیہ سیتو ایپ کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹ سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ سرکاری پورٹلوں پر بھی ساجھا کیے گئے ہیں۔

اس ایپ کو اب تک 16.43 کروڑ سے زیادہ یوزرس کے ذریعے  ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے اور کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں اگلی قطار میں رہنے والے صحت کارکنان کی کوششوں کو بہت آگے بڑھایا ہے۔ اس میں کووڈ سے متاثرہ یوزرس کے بلوٹوتھ رابطوں کی شناخت کرنے میں مدد کی ہے اور لوگوں کو محفوظ رہنے میں مدد کرنے کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔ ان بلیو ٹوتھ رابطوں کو کووڈ-19 سے متاثرہ یوز کے رابطے میں آنے کی حد کی بنیاد پر احتیاط یا جانچ کی صلاح دی گئی ہے۔ اس کے تحت جن لوگوں کو صلاح دی گئی ان میں لگ بھگ 27 فیصد افراد کووڈ سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ یہ مکمل پازیٹیویٹی شرح 7-8 فیصد کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ اس طرح جانچ کی افادیت آروگیہ سیتو کے ساتھ بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ آروگیہ سیتو لوکیشن ڈیٹا کے ساتھ  آئی ٹی  آئی ایچ اے ایس انٹرفیس نے ابھرتے ہوئے ہاٹ اسپاٹوں کی شناخت کرنے میں مدد کی ہے، جہاں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے میں صحت افسران اور انتظامیہ کے ذریعے سرگرم قدم اٹھائے گئے ہیں۔ اس طرح کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں آروگیہ سیتو بیحد مفید ثابت ہوا ہے۔ آروگیہ ستو ایپ کے سورس کوڈ کو جاری کرنا اس کی شفافیت کو پورا کرنے کیلئے حکومت کے عہد کو پھر سے واضح کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔

 

 

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7428



(Release ID: 1674754) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi , Telugu