وزارت دفاع

بحر ہندمیں مالا بار مشق 2020 کا اختتام

Posted On: 20 NOV 2020 9:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20 نومبر 2020/ہندستانی بحریہ(آئی ایم ) کے ذریعہ  دو مرحلوں میں منعقدہ  مالا بار سمندری مشق کے  24ویں ایڈیشن کا اختتام 20 نومبر ، 2020 کو بحرہند میں ہوا۔ اس مشق کے  پہلے مرحلے کا انعقاد  ہندستانی بحریہ(آئی این)، یونائیٹیڈ اسٹیٹ آف امریکہ کی بحریہ (یوایس این)، جاپان میریٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف)اور رائل آسٹریلین نیوی (آر اے این) کی شراکت داری میں 3 سے 6 نومبر 2020 تک وشاکھاپٹنم سے کچھ دور خلیج بنگال میں  کیا گیا تھا۔ اس کے  دوسرے مرحلے کا آغاز  اور انعقاد  17 نومبر سے  20 نومبر ، 2020 تک بحرعرب میں کیا گیا۔

مالا بار 2020 کےپہلے مرحلے میں،امریکہ کے  ساتھ ہندستانی بحریہ کی  اکائیوں میں حصہ لیا۔  اس مشق میں یونائیٹڈ اسٹیٹ  شپ(یو ایس ایس)جان ایس میکین ہز میجسٹی آسٹریلین شپ (ایچ ایم اے ایس) بلارت کے ساتھ انٹریگرل ایم ایچ -60 ہیلی کاپٹر  اور ایس ایچ -60 ہیلی کاپٹر  اینٹریگرل کے ساتھ  جاپان، میریٹائم سیلف ڈیفنس شپ (جے ایم ایس ڈی ایف)  کے اونامی شامل ہوئے۔ اس مرحلے میں بحر ہند کی حصہ داری ریئر ایڈمیرل  سنجے وتسیان، فلیگ آفسیر ایسٹرن فلیٹ کی قیادت میں کی گئی تھی اور اس میں رنڑ وجے، ملکی فریگیٹ شوالک، آف شور پیٹرول ویسل سکنیا، فلیٹ شپ شکتی،  پن ڈبی سندھور اج، پی 81-ڈونیئر سمندری   سراغ رساں جہاز  اور جدید ترین جیٹ تربیت یافتہ  ہاک شامل ہوئے۔

مالا بار مشق 2020 کے دوسرے مرحلے کے دوران ، 4 بحری افواج نے ہندستانی بحریہ کے وکرما دتیہ  کیئریر اسٹراڈک گروپ اور نویل گروپ کے اسٹراڈ گروپ پر مشتمل مشترکہ مشقوں اور مہموں میں  حصہ لیا۔ دو طیارہ  برداروں، دیگر جہازوں ، پنڈوپی،  اور حصہ لینے والے  بحری فوج کے  طیاروں کے ساتھ  ، وکرما دتیہ  کے ایم آئی جی 29کے اور ایف /اے 18 جنگی طیاروں نمتز سے  ای 2سی ہاک کے ذریعہ  کراس –ڈیک اڑان آپریشن اور جدید  فضائی  تحفظ مشق  سمیت اور اعلی تیز رفتار  بحری  آپریشن کو انجام دیا گیا ۔ امریکی بحریہ کو  اسٹریک کیئرئر کو  نمتز نے   پی 8 اے سمندری  سراغ رساں طیارے کے علاوہ   کروزر  پرنسٹن اور  تباہ کار اسٹریو شامل تھے۔ رائل اسٹریلین نیوی اور  جے ایم ایس ڈی ایف  کی قیادت  بالترتیب، انٹریگرل  ہیلی کاپٹروں کے ساتھ فیگریٹ بلارات اور تباہ کار موراسیم کے ساتھ کی گئی۔

دوہری کریئر مشقوں کے علاوہ   جدید سطح  اور پنڈوپی  جنگی مشقوں کے ساتھ ساتھ  مالا بار 2020کے  دونوں مرحلوں کے دوران4دوست   بحری افواج کے درمیان  تال میل، ہم آہنگی اور انٹر آپریشن صلاحیت کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

 مالا بار  مشق کے سلسلہ کے آغاز میں ہندستان اور امریکہ کے درمیان  ایک سالانہ دو طرفہ بحریہ مشق کی شکل میں 1992 میں کیا گیا تھا۔ ان برسوں کے دوران دونوں ممالک کی  باہمی فوجوں کے درمیان دائرہ کو  اور اہم مشکل مشقوں میں  اضافہ کیا گیا ہے۔ کووڈ-19 وبا کے   پس منظر میں  مالا بار مشق کے 24ویں ایڈیشن  میں حصہ لینے والے ممالک کے   سمندر میں بھی  فاصلہ بنائے رکھنے  رہنما ہدایات کی  تعمیل کی۔  یہ مشق بھارتی بحر الکاہل کے ساتھ ساتھ  ایک اصولوں پر مبنی   بین الاقوامی ہدایت سمیت   آزاد ، کھلی اور مربوط حمایت کی  عہد بستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7423



(Release ID: 1674693) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi