صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹرہرش وردھن نے  ڈیجیٹل وسیلے سے پنڈت بی ڈی شرما  ، پی جی آئی ایم ایس روہتک میں اوٹی اور آئی سی یو کمپلکس کا افتتاح کیا


ڈاکٹرہرش وردھن نے سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی اورسابق وزیرصحت محترمہ سشماسوراج کو یادکیا:

‘‘ان کو یادکئے بغیریہ تقریب نامکمل رہتی’’

‘‘جناب نریندرمودی نے واجپئ جی کے خوابوں کو شرمندہ تعبرکردکھایاہے ’’

Posted On: 19 NOV 2020 6:08PM by PIB Delhi

نئی  دہلی ، 19نومبر:صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرڈاکٹرہرش وردھن نے آج ڈیجیٹل وسیلے سے پنڈت پنڈت بی ڈی شرما  ، پی جی آئی ایم ایس روہتک کی اوٹی اور آئی سی یو کمپلکس کی نوتعمیرشدہ کا افتتاح کیااورقوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر صحت اورخاندانی بہبودکے وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے اور صحت اور طبی تعلیم وتحقیق کے وزیرمملکت جناب انل وج بھی موجود تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00227K0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QTVM.jpg

پوراکمپلکس 104.92کروڑروپے کے سرمائے سے پردھان منتری سواستھیہ سرکشایوجنا (پی ایم ایس ایس وائی ) کے تحت تعمیرکیاگیاہے ۔ کمپلکس میں مرکزی اسٹیرائل سپلائی شعبہ (سی ایس ایس ڈی)، لیبارٹریاں ، 34بستروں والا آئی سی یو یونٹ ، دومنزلوں پرمشتمل  16موڈیولر آپریشن تھیئٹر،انیس تھیسیاسیکشن ، پری آپریٹو اورپوسٹ آپریٹو ڈاکٹرس چینجنگ رومس ، فیکلٹی کے کمرے ، کلاس رومس ، کانفرنس رومس ، سیمناررومس ، وزیٹرایریا ، کیفے ، وغیرہ شامل ہیں ۔

کمپلکس میں شمسی توانائی سے چلنے والے سولرپی وی اورسولرہیٹر ، لفٹ مشین رومس ، اے ایچ یو ، میڈیکل گیس پائپ لائن نظام  (ایم جی پی ایس ) نیزاس کا پلانٹ( جس کی صلاحیت 10لیٹرآکسیجن ہے)، سروس بلاک ، ٹرانسفارمر، ڈیزل جینریٹرسیٹ ، الیکٹریکل پینل وغیرہ کی سہولتوں بھی موجود ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041YLM.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GRFK.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006LFB3.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00569NF.png

 سامعین کو سابق وزیراعظم ، اٹل بہاری واجپئی کے 2003کے یوم آزادی کے خطاب کی یاددہانی کراتے ہوئے ڈاکٹرہرش وردھن نے ‘‘واجپئی  جی کے ویژن نے آزدای کے 56سال کے بعد اس بات کو یقینی بنایاکہ موجودہ واحد ایمس کے ساتھ بھارت کو 6مزید ایمس ملے۔نئے ایمس بنانے میں آنے والی مشکلات اور بھارت کے تمام علاقوں میں عوامی صحت نظام کی توسیع کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے 75نئے اداروں کو اپ گریڈ کرنے کامنصوبہ بنایاگیا جو سپراسپیشلٹی بلاک یا ٹراما سینٹرجیسی سہولیات کے ساتھ ایمس جیسی خدمات فراہم کرسکیں ۔پنڈت بی ڈی شرما پی بی آئی ایم ایس کو اسی ویژن کے ساتھ اپ گریڈ کیاگیاہے ’’۔

انھوں نے پی ایم ایس ایس وائی منصوبے میں سابق وزیرصحت محترمہ سشماسوراج کے زبردست تعاون اور ہریانہ کے ساتھ ان کی وابستگی کے بارے میں بھی بتایا۔ ‘‘وہ  ریاست میں سب سے کم عمرکابینہ رکن تھیں اورآج کی اس تقریب میں وہ اگرموجود ہوتی توانھیں بہت خوشی ہوتی ۔ یہ تقریب انھیں یاد کیے بغیر ادھوری رہے گی۔’’

ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزیر اعظم نریندر مودی  کی قیادت  کے لیے تشکر کا اظہار کیا  جنھیں  اس منصوبے کو  آگے بڑھانے میں ذاتی دلچسپی دکھائی اوراپنی توانائی صرف کی ۔ انھوں نے ‘‘پی ایم ایس ایس وائی کے تیسرے دورکا 2019میں اعلان کیاگیاتھا اور اہم اضلاع میں 75میڈیکل کالج پورے جوش وخروش سے چلائے جارہے ہیں ’’۔انھوں نے 31دسمبر ، 2022 تک  ، جب انڈیا اپنا 75واں یوم آزادی کا سال منارہاہوگا،  ڈیڑھ لاکھ  آیوشمان بھارت صحت مراکز قائم کئے جانے کے عہدکا اعادہ کیا۔

کووڈ سے ہمیشہ چوکس رہنے کی ضرورت  پرزوردیتے ہوئے ریاستی حکام اور منتخبہ نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ ہریانہ کے لوگوں میں کووڈ کی روک تھام سے متعلق مناسب رویہ اپنانے کے لئے جن آندولن بنانے کی وزیراعظم کی اپیل پر عمل آوری کی  ذاتی طورپر نگرانی کریں اورریاست کوقابل تقلید بنائیں ۔

بکسرمیں اپنے آبائی گھرسے ڈیجیٹل وسیلے سے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے جناب اشونی کمارچوبے نےمسرت کا اظہارکیا کہ  پی ایم ایس ایس وائی بھارت کے دوردراز علاقوں میں صحت خدمات کی رسائی کو آسان بنانے کے اپنے نشانے کو پوراکررہاہے اور ‘‘سروسنتونرمیہ ’’کے خواب کی تکمیل بھی کررہاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007HSMN.jpg

جناب انل وج نے ہریانہ میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں مرکزی سرکارکے سرگرم کردارکے لئے اس کا شکریہ اداکیا۔ انھوں نے بتایاکہ ریاستی حکومت اس کمپلکس ایک مابعدکووڈ کیئرریسرچ یونٹ کھولناچاہتی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت ایک رہائشی کمپلکس بھی بنائیگی جس میں طلباء کے لئے 160کمرے اورطالبات کے لئے 255کمرے نیز 156نئے اسٹاف کوارٹرہوں گے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008PESJ.jpg

 اس پروگرام میں ڈاکٹراروند شرما ، رکن پارلیمنٹ لوک سبھا ( روہتک ) ، پروفیسراوپی کالرا ،وائس چانسلر،پنڈت بھگوت دیال شرما  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ، روہتک ،پروفیسرروہتاس کے یاد و ڈائرکٹر، پنڈت بھگوت دیال شرما  پی جی آئی ایم ایس ،روہتک بھی اس تقریب میں شریک تھے ۔ محترمہ پدمجاسنگھ ، جوائنٹ سکریٹری ( ہیلتھ ) اور وزارت صحت کے دیگرسینیئرعہدیداربھی اس موقع پر  شریک تھے ۔

*****************

 ( م ن۔ع ا۔ ع آ:)

          U-7386


(Release ID: 1674312) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu