شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونارڈ سنگما نے نئی دلی میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی
Posted On:
19 NOV 2020 6:08PM by PIB Delhi
میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب کونارڈ سنگما نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی ا ور ریاست سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ مرکز کے فنڈ سے چلنے والے ترقیاتی پروجیکٹوں کے بارےمیں تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اگلے مہینے سے دلی سے شیلانگ تک کے لئے براہ راست ایئر فلائٹ (پرواز) شروع کرنےکے فیصلے کی ستائش کی اور کہا کہ اس پرواز کو شروع کرنے کے لئے کافی لمبے عرصے سے مانگ کی جارہی تھی اور اس کی ضرورت بھی کافی لمبے عرصے سے محسوس کی جارہی تھی اور شیلانگ اس سہولت کو حاصل کرنے کا کافی مستحق بھی ہے، جو اس وقت آسام کی اصل راجدھانی رہا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دلی سے شیلانگ تک کے لئے براہ راست پرواز شروع ہوجانے سے نہ صرف سفر آسان ہوجائے گا بلکہ ریاست میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں ے کہا کہے میگھالیہ سمیت شمال مشرقی خطے میں کچھ سیاحتی تفریح مقامات کووڈ عالمی وبا کے کم اثرات ی وجہ سے کافی مقبول ہورہے ہیں اور ان کی ضرورت سمجھی جارہی ہے۔ اس فیصلے سے یقیناً مختلف شعبوں کے لئے بہت سے راستے کھلیں گے اور سیاحت کے لئے تقویت ثابت ہوں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعلیٰ کونارڈ سنگما کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرقی خطے سے متعلق تمام معاملوں میں ذاتی دلچسپی دکھائی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق مختلف سیکٹروں میں ایئرپروازوں، نئے ہوائی اڈوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ اور کنکٹی ویٹی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ خطے میں ڈبل گیج ریل پٹری کے علاوہ سڑکوں اور نئی آبی شاہراہوں کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ میگھالیہ جناب سنگما نے شمال مشرقی خطے کے محکمے کی وزارت اور شمال مشرقی کونسل کے تحت مختلف اسکیموں کے لئے کچھ تجاویز ڈکٹر جتیندر سنگھ کے سامنے رکھیں۔ مرکزی وزیر نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ ان تجاویز پر غور کریں گے اور کووڈ عالمی وبا کے بعد کچھ اقدامات کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے اس طریقہ کار کی تعریف کی جس کے تحت شمال مشرقی خطے کی وزارت ریاستی سرکار کی ترجیحات کو پورا کرنے کے لئے آگے آرہی ہے۔ مرکزی وزیر سے بات چیت کے دوران فنڈس کی تقسیم کے علاوہ بجٹ بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-7372
(Release ID: 1674291)
Visitor Counter : 131