اسٹیل کی وزارت
مشن پرودیا مشرق ہندوستان کو خود کفیل بننے کی طرف لے جائے گا اور آتم نربھر بھارت بنانے میں اہم تعاون دے گا: دھرمیندر پردھان
Posted On:
19 NOV 2020 1:50PM by PIB Delhi
پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھریندر پردھان نے آج کہا ہے کہ آتم نربھر بھارت کا مقصد دراصل بھارت کو دنیا میں ایک غیر متحرک مارکیٹ سے بدل کر ایک سرگرم مینوفیکچرنگ ہب (مرکز) میں بدلنا ہے۔ آج تاجروں کے کامرس وصنعت کے چیمبر کی 119 ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط مینوفیکچرنگ سیکٹر، خودکفیل بننے والی عالمی مربوط معیشت کے ساتھ ایک آتم نربھر بھارت کا مطلب ایک مضبوط بھارت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک خود کفیل بھارت عالمی معیشت کے لئے ایک قوت والی کثیر جہتی معیشت ہوگی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جب بھارت خود کفیل ہونے کی بات کرتا ہے تو وہ ایک سیلف سینٹرڈ نظام کی وکالت نہیں کرتا۔ ہندوستان کا خود کفیل بننے کا مطلب ہے کہ پوری دنیا کی خوشی، تعاون اور امن کے لئے بھی اس میں گنجائش ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان مشرقی ہندوستان کو خود کفیل بنائے بغیر آتم نربھر نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ پرودیا-مشرقی ہندوستان کو قومی ترقی میں کلیدی رول ادا کرنا ہے اور اسے آگے لے جانا ہے۔ قابل احترام وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشرقی ہندوستان کی خصوصی ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ قومی ترقی کی اگلی لہر کو آگے لے جانے کے لئے اس خطے کی اب تک استعمال نہ ہونے والی صلاحیت کو بروئے کار لایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل کلسٹرس پورے ویلیو چین میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ ترقی کے مراحل سے گزرنے والے علاقوں میں نیز براہ راست اور بالواسطہ طور پر روزگار کے علاوہ صنعت کاری کے مواقع بڑھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے دیگر مینوفیکچرنگ صنعتوں کی ترقی کو حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن پرودیا کی روح ہے اور پیٹرولیم کے ساتھ ساتھ اسٹیل کے سیکٹر دونوں کو مشن پرودیا میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔جناب پردھان نے کہا کہ مشن پرودیا کے تحت ہم مشرقی ہندوستان میں ایک مربوط اسٹیل ہب بنارہے ہیں، جو روزگار پیدا کرنے کے ساتھ اسٹیل کے سیکٹر میں مقابلہ آرائی کو بڑھانے کے علاوہ علاقائی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ جناب پردھان نے کہا کہ ہندوستان گیس گرڈ کو اندر دھنش شمال مشرقی گیس گرڈ پروجیکٹوں کے تحت کیپٹل گرانٹس کی حکومت کی مدد کے ساتھ ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی حصے میں نئی مارکیٹوں کو توسیع دی جارہی ہے۔
پردھان منتری اورجا گنگا (پی ایم یو جی) پروجیکٹ کا مقصد مشرقی ریاستوں میں لاکھوں گھروں کو پائپ کے ذریعے کھانا پکانے کی گیس فراہم کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ-19 عالمی وبا سے عالمی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور مانگ وسپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس سے ہر طرف گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود معمولی سرگرمیاں جاری رکھی گئی ہیں۔جناب پردھان نے کہا کہ آتم نربھر بھارت پیکیج اور پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت معاشرے کے سبھی طبقوں کو راحت فراہم کی گئی ہے اور کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران تمام شعبوں کو ضروری مدد فراہم کی گئی ہے۔ اس سے بھارت کی معیشت تیزی سے پٹری پر لوٹ سکے گی۔
جناب پردھان نے کہا کہ ہندوستان کی مستحکم جمہوریت اور مضبوط سیاسی قیادت اور بڑی گھریلو مارکیٹ کو مستقبل میں ملک کی پائیدار ترقی کے لئے کلیدی عوامل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ اسٹیل کی وزارت نے ملک میں مناسب اسٹیل کے استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے اشتراک پر مشتمل ایک برانڈنگ مہم اسپاتی ارادہ کا آغاز کیا ہے۔
جناب پردھان نے تیل اور گیس کے علاوہ اسٹیل کے سیکٹروں میں زبردست مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے کامرس وصنعت کے مرچنٹس سیکٹر کو مدعو کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووکل فار لوکل بننے اور آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے میں تعاون دیں۔ اسٹیل صنعت کے بارے میں جناب پردھان نے کہا کہ اسٹیل کی وزارت ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسٹیل ہمارے ملک میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسٹیل کی پیداوار کا سب سے بڑا ملک ہونے کے باوجود ہندوستان کی سالانہ فی کس اسٹیل کی کھپت 74.1 کے جی ہے۔ عالمی سطح پر اوسط ایک تہائی یعنی (224 کے جی) ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل کی کھپت بڑھانے کی کافی گنجائش ہے۔
جناب پردھان نے کہا کہ اجولا یوجنا سے سماجی اقتصادی تبدیلیاں آئی ہیں اور ہندوستان میں خواتین کو بااختیار بنایا جاسکا ہے اور ملک میں ایل پی جی کنکشن کی تعداد دوگنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ بھی وژن ہے کہ کسانوں کی آمدنی بڑھائی جائے۔ دیہی ترقی اور صنعت کاری میں اضافہ کیا جائے۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-7365
(Release ID: 1674076)
Visitor Counter : 204