امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) دالوں، تلہن اور کھوپرے کی خریداری سرگرمیاں


4147.38 کروڑ روپے کی ایم ای پی ویلیو کے ساتھ خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران خریداری کی سرگرمیوں سے تقریباً 24.78 لاکھ دھان کے کسانوں کو فائدہ ہوا

اکیلے پنجاب نے کل 286.79 لاکھ میٹرک ٹن میں سے 199.32 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی

کل خریداری کا 69.41 فیصد ہے

Posted On: 18 NOV 2020 5:29PM by PIB Delhi

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 میں حکومت اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے اپنی ایم ایس پی پر 21-2020 کی خریف کی فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں وکشمیر، کیرالہ، گجرات اور آندھرا پردیش کی ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خریف سیزن 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری خوش اسلوبی سے جاری ہے اور 17 نومبر 2020 تک 286.79 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی تھی، جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 241.78 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی تھی۔ اس طرح اس سال 18.16 فیصد کا اضافہ درج ہوا۔ کل 286.76 لاکھ میٹرک ٹن میں سے پنجاب نے اکیلے 199.32 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی جو کہ کل خریداری کا 69.41 فیصد ہے۔

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U5GA.jpg

54147.38 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ جاری خریف سیزن کی خریداری سرگرمیوں سے تقریباً 24.78 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X1X6.jpg

اس کے علاوہ ریاستوں سے ملنے والی تجویز کی بنیاد پر پی ایس ایس کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش ، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش کی ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے 45.10 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید یہ کہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی تھی۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے پی ایس ایس کے تحت دالوں، تلہن اور کھوپرے کی خریداری کے لئے تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی، تاکہ ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی خریداری رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست سال 21-2020 کے لئے نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر کی جاسکے۔بشرطیکہ ریاست کی نامزد کردہ خریداری کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کی جانب سے متعلقہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٹیفائیڈ ہارویسٹنگ مدت کے دوران مارکیٹ شرح ایم ایس پی سے نیچے جاتے ہیں۔

17 نومبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 32443 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 60100.06 میٹرک ٹن مونگ، اڑد، مونگ پھلی اور سویا بین کی خریداری کی، جس سے تمل ناڈو، گجرات، مہاراشر، ہریانہ اور راجستھان میں 34918 کسانوں کو فائدہ ہوا۔ اس کے برعکس پچھلے سال اسی مدت کے دوران 33976.48 میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی۔ اس طرح دالوں اور تلہن کے معاملے میں اس سال 76.89 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اسی طرح 5240 کروڑ روپے کی ایم ایس پی ویلیو کےساتھ 17 اکتوبر 2020 تک 5089 میٹرک ٹن کھوپرے کی خریداری کی گئی۔ اس سے کرناٹک اور تمل ناڈو میں 3961 کسانوں کو فائدہ ہوا۔متعلقہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں اس تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں جس کا فیصلہ خریف دالوں اور تلہن کی آمد کے معاملے کی بنیاد پر ریاستوں کے ذریعے کیاگیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LUOQ.jpg

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، مہاراشٹر اور گجرات کی ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیجوں کی خریداری سرگرمیاں خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔17 نومبر 2020 تک 5023.70 کروڑ روپے کی قدر کے ساتھ 1604413 تعداد میں کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں جس سے 314384 کسانوں کو فائدہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RGYN.jpg

...............................................................

     م ن، ح ا، ع ر

U-7343



(Release ID: 1673920) Visitor Counter : 125