وزارت خزانہ

سرکاری اسٹاک     2023   کے 4.48فیصد کی نیلامی برائے فروخت ( ازسرنواجراء )


حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2033کی نیلامی برائے فروخت( ازسرنواجراء) ، سرکاری اسٹاک2033کے 6.22فیصد کی نیلامی برائے فروخت ،اورسرکاری اسٹاک 2050کے 6.67فیصد کی نیلامی برائے فروخت (ازسرنواجراء )

Posted On: 16 NOV 2020 7:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،16نومبر:حکومت ہند نے درج ذیل کی فروخت ( ازسرنواجراء )کا اعلان کیاہے (1)قیمت پرمبنی نیلامی کے ذریعہ 6ہزارکروڑ روپے (کم ازکم  ) نوٹیفائیڈ رقم کے لئے  سرکاری اسٹاک 2023کا 4.48فیصد ، (2)قیمت پرمبنی نیلامی کے ذریعہ 2000کروڑروپے (کم ازکم  ) نوٹیفائیڈ رقم کے لئے حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈز ، (3)قیمت پرمبنی نیلامی کے ذریعہ 9000کروڑروپے  (کم از کم ) نوٹیفائیڈ رقم کے لئے سرکاری اسٹاک 2035کا 6.22فیصد اور(4)قیمت پرمبنی نیلامی کے ذریعہ 5000کروڑروپے ( کم از کم ) نوٹیفائیڈ رقم کے لئے سرکاری اسٹاک 2050کا6.67فیصد ۔ حکومت ہند کے پاس درج بالاسیکیوریٹی کے مقابلے 2000کروڑروپے تک کی اضافی رکنیت حاصل کرنے کا اختیارہوگا۔ نیلامی کاانعقاد ریزروبینک آف انڈیا ، ممبئی آفس ، فورٹ ، ممبئی کے ذریعہ 20نومبر ،2020(جمعہ)کو متعددقیمتوں کے طریقے کے ذریعہ کیاجائے گا۔

اسٹاک کی فروخت کی نوٹیفائیڈ رقم کے 5فیصد تک کی رقم سرکاری سکیوریٹی کی نیلامی میں غیرمقابلہ جاتی بولی لگانے کی سہولت کی اسکیم کے تحت اہل افراد اور اداروں کو تقسیم کی جائے گی ۔

نیلامی کے لئے مقابلہ جاتی اورغیرمقابلہ جاتی دونوں بولیاں ریزروبینک آف انڈیا کے کوربینکنگ سالیوشن ( ای ۔ کبیر) نظام پر الیکٹرانک فارمیٹ میں 20نومبر،2020کو پیش کی جانی چاہیئے ۔

غیرمقابلہ جاتی بولیاں صبح 10:30بجے سے 11:30بجے کے درمیان پیش کی جانی چاہیئں ۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 20نومبر، 2020( جمعہ ) کو کیاجائے گااوربولی لگانے  میں کامیاب ہونے والوں کے ذریعہ ادائیگی 23نومبر، 2020( پیر) کو کی جائیگی ۔

یہ اسٹاک ریزروبینک آف انڈیا کے ذریعہ وقت بوقت ترمیم شدہ سرکلرنمبرآربی آئی /19-2018/25مورخہ24جولائی ، 2018 کے تحت جاری ‘مرکزی حکومت کی سیکیوریٹی میں کب جاری لین دین ’سے متعلق رہنما ہدایات کے مطابق ‘کب جاری ’ کاروبارکے لئے اہل ہوں گے ۔

***************

 (م ن ۔ق ت ۔ ع آ )

U-7292


(Release ID: 1673405) Visitor Counter : 147