وزارت دفاع

فضائیہ کے سربراہ کا جنوب مغربی سیکٹر کا دورہ

Posted On: 12 NOV 2020 8:50PM by PIB Delhi

فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس)ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے 12 نومبر 2020 ء کو جنوب مغربی سیکٹر میں واقع ٹھکانوں کا دورہ کیا۔فضائیہ سربراہ کے یہاں پہنچنے پر ایئر مارشل ایس کے گھوٹیا،ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ، جنوب مغربی ایئر کمانڈ نے ان کا خیر مقدم کیا۔

فضائیہ کے اسٹیشن دیسا میں فضائیہ کے سربراہ نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہیں  پہلے مرحلےکے کام کے منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی گئی، جسے 20 اکتوبر کو منظوری دی گئی تھی۔پہلے مرحلے میں رن وے ، ٹیکسی ٹریک، پکی سڑکوں اور دیگر عمل آوری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو شامل کیا گیا ہے۔سی اے ایس نے ٹھکانے کی عمل آوری کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور ضروری کام خدمات پر گہری نظر رکھنے اور اس کی تیز تر تکمیل کی ہدایت دی۔

بعد ازاں دن میں سی اے ایس نے ایئر فورس اسٹیشن وڈودرا کا دورہ کیا اور اسٹیشن کی عمل آوری تیاری کا جائزہ لیا۔اسٹیشن کے عملہ کے ساتھ بات چیت کے دوران سی اے ایس نے ان سے اپیل کی کہ وہ  اپنے فرائض کی تکمیل پوری ایمانداری کے ساتھ کرتے رہیں اور اعلیٰ معیار کی عمل آوری تیاری کو یقینی بنائیں۔

 

001.jpeg

002.jpeg

 

 

********

م ن۔ن ا۔ن ع

 (U: 7290)


(Release ID: 1673381) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi