وزارت خزانہ

8.12 فیصد کے سرکاری اسٹاک 2020 کی ادائیگی

Posted On: 12 NOV 2020 6:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12/نومبر 2020،  سرکاری اسٹاک کی ادائیگی درج ذیل تفصیلات کے مطابق عمل میں آنی ہیں۔

جدول: 10 دسمبر 2020 کو واجب الادا ہونے والے حکومت ہند کے تمسکات

نمبر شمار

تمسکات کا نام

ادائیگی کی طے شدہ تاریخ

ادائیگی کی موثر تاریخ

ادائیگی کی طے شدہ تاریخ کے بعد کسی  قسم کا سود واجب الادا نہیں ہوگا

(1)

(2)

(3)

(4)

(5)

1.

8.12 فیصد سرکاری اسٹاک 2020

10 دسمبر 2020

جمعرات

10 دسمبر 2020

جمعرات

10 دسمبر 2020

جمعرات

 

8.12 فیصد سرکاری اسٹاک 2020 کے بقایہ جات کی ادائیگی کی موثر تاریخ ، جو مذکورہ جدول کے کالم نمبر 4 میں نشان زد ہے، اسی کے مطابق واجب الادا ہوگی۔ اگر ادائیگی کی موثر تاریخ کو کسی ریاستی حکومت کی جانب سے ہنڈی اور تمسکات سے متعلق  ایکٹ 1881  کے تحت تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے تو اس صورت میں قرضوں کی ادائیگی، ریاست میں ادائیگی دفاتر کی جانب سے مذکورہ تاریخ سے ایک دن قبل کام کاج کے دنوں میں عمل میں آئے گی۔

ذیلی قواعد 24(2) اور 24 (3) سرکاری تمسکات قواعد وضوابط 2007 کے مطابق واجب الادا ہونے کے سلسلے میں ادائیگی کی رقوم کے سلسلے میں حکومت کے تمسکات کا حامل شخص، جو درج رجسٹر کیا گیا ہوگا اور اس کی یہ حیثیت ذیلی عام لیجر یا معاون ذیلی جنرل لیجر کے بہی کھاتوں میں درج ہوگی، یا اسے اس سلسلے میں اسٹاک کی سند جاری کی گئی ہوگی، ان تمام صورتوں میں ادائیگی کے احکامات میں متعلقہ بینک کی تفصیلات یا پھر تمسک کے حامل شخص کے کھاتے کی تفصیلات، جو کسی بھی بینک میں ہوںگی، درج ہوں گی، تاکہ وہ یہ ادائیگی حاصل کرسکے اور اس سلسلے میں الیکٹرانک ذرائع کو بھی ضرورت کے مطابق بروئے کار لایا جاسکے۔ تمسکات کی ادائیگی کے مقصد سے اصل سبسکرائبر یا مذکورہ زمرے کے تحت آنے والے بعد کے حاملین، جو سرکاری تمسکات کے حامل ہوں گے، ایسے تمام افراد اپنے بینک کھاتوں کے تمام تر متعلقہ تفصیلات ادائیگی کی تاریخ سے قبل ہی داخل کریں گے۔ تاہم اگر بینک کھاتوں کی تفصیلات دستیاب نہ ہوں گی، یا ادائیگی الیکٹرانک ذرائع سے درکار ہوگی تو طے شدہ تاریخ کو قرض کی ادائیگی حاصل کرنے کی صورت میں تمسک کے حامل افراد اپنے تمسکات کو باقاعدہ طریقے سے قاعدے کے مطابق ٹینڈر کرکے عوامی قرض دفاتر/ ٹریزری / ذیلی ٹریزری دفاتر اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں سے ،(جہاں وہ  سود کی ادائیگی  کے لیے درج رجسٹر ہوں) ادائیگی کی تاریخ سے 20 دن قبل ڈسچارج کرانے کے پابند ہوں گے۔

ڈسچارج ویلیو سے متعلق  مکمل تفصیلات مذکورہ بالا کسی بھی ادائیگی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-7208

م ن۔     ت ع۔

(13-11-2020)

 



(Release ID: 1672577) Visitor Counter : 85


Read this release in: Hindi , English