بجلی کی وزارت
پی ایف سی کا منافع30 ستمبر 2020 کو ختم ہوئی سہ ماہی میں بڑھ کر 80 فیصد یعنی 2085 کروڑ روپے کے بقدر تک پہنچا
مجموعی آمدنی میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ آمدنی 9232 کروڑ روپے کے بقدر ہوئی
Posted On:
12 NOV 2020 8:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12/نومبر 2020، پاور فائنانس کارپوریشن (پی ایف سی) بھارت کی سرکردہ این بی ایف پر مرتکز کمپنی ہے، جو بجلی کے شعبے میں کارفرما ہے اور وزارت بجلی کے تحت ایک سرکاری دائرہ کار کی صنعت ہے۔ اس نے 30 ستمبر 2020 کو ختم ہوئی سہ ماہی میں اپنے تنہا منافع میں 90 فیصد کی نمو درج کرتے ہوئے 2085 کروڑ کا منافع درج کیا ہے۔ اسی طریقے سے اس ادارے نے قرض اثاثوں میں مالی سال 2020 کی اسی مدت کے مقابلے میں 14فیصد کی نمو درج کی ہے۔ مجموعی آمدنی میں بھی 15 فیصد کا اضافہ درج کرتے ہوئے، 9232 کروڑ روپے کے بقدر کی آمدنی حاصل کی ہے۔
اس سہ ماہی کے دوران قرضوں کی منظوری میں 54 فیصد کا اضافہ رونما ہوا اور یہ ایک برس قبل کے مقابلے میں بڑھ کر 50119 کروڑ روپے کے بقدر ہوگئی، جو اسی مدت کے دوران تقسیم ہوئے تھے، یعنی ایک سال قبل 18366 کروڑ روپے کے مقابلے میں 28826 کروڑ روپے کے قرض تقسیم کیے گئے۔
مجموعی سطح پر بھی اس گروپ نے 30 ستمبر 2020 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے درمیان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
پی ایف سی نے گزشتہ برس کی اسی سہ ماہی کے دوران 2497 کروڑ روپے کے منافعے کے مقابلے میں ٹیکس ادا کرنے کے بعد خالص 4290 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔ مجموعی آمدنی 30 ستمبر 2020 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے درمیان 18171 کروڑ روپے کے بقدر رہی، جبکہ گزشتہ برس کے اسی مدت کے دوران 15538 کروڑ روپے کے بقدر کی آمدنی حاصل ہوئی تھی، یعنی آمدنی میں 17 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
جاری وبائی مرض کے دوران پی ایف سی اپنی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی ہے اور اس نے بجلی کے شعبے میں سرکردہ قرض دہندہ کی اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-7205
م ن۔ ت ع۔
(13-11-2020)
(Release ID: 1672575)
Visitor Counter : 99