یو پی ایس سی

کمبائنڈ میڈیکل سروسز ،2020  کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان

Posted On: 12 NOV 2020 7:22PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی )کے ذریعہ 2020-10-22 کو منعقد ہوئے  کمبائنڈ میڈیکل سروسز امتحان ،2020 کے تحریری امتحان کے نتائج کی بنیاد پر  اس میں شامل ہونے والے امیدوار مندرجہ ذیل رول نمبر والے امیدواروں نے انٹرویو/پرسنیلٹی ٹیسٹ کےلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ان سبھی امیدواروں کی امیدواری ،ان کے ہر طرح سے اہل پائے جانے کے تحت پروویژنل ہے۔امیدواروں کو عمر ،تعلیمی اہلیت ،کمیونٹی،جسمانی  معذوری ،(جہاں قابل اطلاق ہو) وغیرہ کے سلسلے میں اوریجنل سرٹیفکیٹ پرسنیلٹی ٹیسٹ کے وقت پیش کرنے ہوں گے۔اس لئے امیدواروں کو  یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پرسنیلٹی ٹیسٹ سے پہلے  کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ضروری ہدایات  کے مطابق اپنے سرٹیفکیٹس کو وقت سے پہلے تیار رکھیں۔

امتحان کے اصولوں کے مطابق ان سبھی امیدواروں کو ایک تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف)بھرنا ہوگا،جو کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsconline.nic.in  پر 2020/11/24سے لے کر 2020/12/04  کی شام چھ بجے تک دستیاب رہے گا۔

سولجر جی ڈی زمرے میں کوالیفائی کرنے کےلئے  عمر کی قید ساڑھے سترہ سال سے 21سال ہے۔جبکہ سولجر ٹیکنیکل (اے ٹی) زمرے،سولجر کلرک/ ایس کے ٹی  اور سولجر ٹی ڈی این زمروں کے لئے کوالیفائی کرنے کی عمر کی حد ساڑھے سترہ سال سے 23 سال ہے۔ڈی اے ایف بھرنے اور جمع کرنے کے سلسلے میں ضروری ہدایات کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔جن امیدواروں نے اس تحریری امتحان کو پاس کرلیا ہے وہ آن لائن  ڈی اے ایف بھرنے سے پہلے کمیشن کی ویب سائٹ پر رجسٹرکریں اور اس کے ساتھ ہی  ریزرویشن  کے کلیم اوراپنی اہلیت  کے متعلقہ سرٹیفکیٹ/کاغذات کی اسکینڈ کاپیاں وغیرہ بھی  اپ لوڈ کریں ۔ اہل امیدواروں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کمبائنڈ میڈیکل سروسز امتحان 2020 کے 2020/07/29 کو شائع ای گزیٹ آف انڈیا  کے اصولوں کا مطالعہ کریں۔

کمبائنڈ میڈیکل سروسز امتحان ،2020 اور ڈی اے ایف بھرنے  کےلئے ہدایات  کو انٹرویو کے وقت پیش کئے جانے والے سرٹیفکیٹس کے سلسلے میں توجہ سے ساتھ پڑھا جانا چاہئے۔امیدوار اپنی عمر،پیدائش کی تاریخ،تعلیمی اہلیت ،کمیونٹی (درج فہرست ذات و قبائل/اقتصادی طورپر کمزور طبقہ) اور جسمانی معذوری  کے سلسلے میں سرٹیفکیٹ (پی ڈبلیو بی ڈی امیدوار ہونے کی صورت میں) سے متعلق  پیش کئے جانے والے کاغذات  کے سلسلے میں خود ذمہ دار ہوں گے۔کمبائنڈ میڈیکل سروسز ،2020 کےتحریری امتحان میں پاس ہوئے امیدوار اگر کسی طرح ضروری اور اصل  کاغذات پیش کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں نہ تو پی ٹی بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی انہیں ٹی اے ملے گا۔

پرسنالٹی ٹیسٹ کے  لئے کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو کے لئے پروگرام جلد از جلد کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔ تاہم ، انٹرویو کی صحیح تاریخ امیدواروں کو ای -سمنز کے ذریعے آگاہ کی جائے گی۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مزید معلومات کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ (http://www.upsc.gov.in) دیکھتے رہیں۔

پرسنالٹی ٹیسٹ کے لئے امیدواروں کو دی گئی  تاریخ اور وقت میں تبدیلی کی درخواست عام طورپر قبول نہیں کی جاتی۔

جن امیدواروں نے کوالیفائی نہیں کیا ہے ان کی مارک شیٹس کو حتمی نتیجہ کے اعلان کے بعد (پرسنالٹی ٹیسٹ کے بعد) کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا اور یہ نمبر 30 دن تک ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

امیدوار اپنے رول نمبرز اور تاریخ پیدائش داخل کرنے کے بعد مارک شیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم ، مارک شیٹس کی پرنٹیڈ؍ ہارڈ کاپی یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ امیدواروں کو خود بھیجی جائیں گی ، بشمول ان کی طرف سے خصوصی درخواست موصول ہونے پر ہی امیدواروں کی طرف سے سیلف ڈاک ٹکٹ والے لفافے بھی شامل ہوں گے۔ مارک شیٹس کی ہارڈ کاپی حاصل کرنے کے خواہشمند امیدوارکمیشن کی ویب سائٹ پر مارکس شیٹ کی نمائش کے تیس دن کے اندردرخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد اس طرح کی کوئی  بھی درخواست قبول نہیں  کی جائے گی۔

ایک سہولت کاؤنٹر یونین پبلک سروس کمیشن کے احاطے میں واقع ہے۔ امیدوار اس کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلیفون نمبر پر اپنے امتحان / نتائج سے متعلق کوئی بھی معلومات / وضاحت حاصل کرسکتے ہیں۔ امیدوار (011) -23385271/23381125/23098543 پر کام کے دنوں میں صبح 10.00 سے شام 5 بجے کے درمیان تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

*************

( م ن۔ام۔ک ا)

U-7206



(Release ID: 1672574) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Punjabi