امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن21-2020 کے دوران  ایم ایس پی کا نفاذ


دھان، دال، تلہن اور کپاس کی خرید  کا سلسلہ جاری

موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن میں 262.32 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید کی گئی، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے 20.80 فیصد کے اضافے کو دکھاتا ہے

Posted On: 11 NOV 2020 6:58PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  11،   نومبر 2020 /  حکومت  پچھلے سال کی ہی طرح اس سال بھی  موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن ( کے ایم ایس) 21-2020 میں کسانوں سے موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے تحت خریف 21-2020 کی فصلیں ایم ایس پی کے حساب سے خرید رہی ہے۔

خریف 21-2020 کے لئے پنجاب، ہریانہ، اترپردیش ، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں وکشمیر ، کیرالہ، گجرات  اور آندھرا پردیش سے دھان کی خرید کا سلسلہ جاری ہے اور  پچھلے سال 217.14 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید کے مقابلے اس سال 10 نومبر 2020 تک  262.32  لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید  ہو چکی ہے، جو کہ پچھلے  سال کے مقابلے 20.80  فیصد  کے اضافے کو دکھاتی ہے۔ کُل 262.32 لاکھ میٹرک ٹن کی  خرید میں سے اکیلے پنجاب کی حصہ داری 185.33  لاکھ میٹرک ٹن ہے، جو کہ کُل خرید کا  70.65 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1VVWH.jpg

 موجودہ کے ایم ایس خرید سے  تقریبا 22.21 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے، جن سے 18880 روپے فی میٹرک ٹن کے حساب سے ایم ایس پی  پر 49527.36 کروڑ روپے کے برابر فصل خریدی جا چکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2T9PQ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3WNEK.jpg

 اس کے علاوہ ریاستوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر  تمل ناڈو، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ، گجرات ، ہریانہ، اترپردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور آندھر اپردیش  ریاستوں سے پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 میں 45.10 لاکھ میٹرک ٹن  دالیں اور تلہن کی خرید کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو  اور کیرالہ سے  1.23 لاکھ میٹرک ٹن  کوپرا ( بارہ ماسی فصل) کی خرید کو بھی  منظوری دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی تجاویز موصول ہونے پر پی ایس ایس کے تحت دالیں، تلہن اور  کوپرا  کی خرید کو  منظوری دے دی جائے گی، تاکہ ریاست کی  مقررہ  خرید  ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے سال 21-2020  کے لئے  نوٹیفائڈ  ایم ایس پی  پر  براہ راست رجسٹرڈ کسانوں سے ان فصلوں کا ایف اے  کیو  گریڈ  خریدا جاسکے، اگر  متعلقہ ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  نوٹیفائڈ  فصل کی کٹائی  کی مدت میں بازار کی قیمت ایم ایس پی  سے نیچے چلی  جاتی ہے۔

حکومت نے 10 نومبر 2020 تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 268.65 کروڑ  روپے کی ایم ایس پی کے برابر 50055.63 میٹرک ٹن مونگ، ارد، مونگ پھلی اور  سویا بین کی خرید کی ہے، جس سے تمل ناڈو ، مہاراشٹر ، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے 29168 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ پچھلے یہ خرید 20144.09 میٹرک ٹن تھی، جو دالوں اور تلہن کی خرید میں 148.49 فیصد  کے اضافے کو دکھاتی ہے۔

اسی طرح 10 نومبر  2020 تک 52.40 کروڑ  روپے  کی ایم ایس پی کے برابر 5089 میٹرک ٹن کوپرا  (بارہ ماسی فصل)  کی خرید کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961  کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 293.34  میٹرک ٹن کوپرا کی خرید ہوئی تھی، کوپرا اور اُرد کے معاملے میں اس کی پیداوار کرنے والی بڑی ریاستوں میں زیادہ تر  قیمت ایم ایس پی سے اوپر ہے۔ متعلقہ ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے  کی حکومتیں خریف دال اور تلہن کی آمد کی بنیاد پر ان ریاستوں کے ذریعے طے کردہ تاریخ سے خرید کے لئے ضروری انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/44V48.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/59K4E.jpg

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہار اشٹر اور گجرات میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کی خرید حسب معمول جاری ہے۔ 10  نومبر 2020 تک  3514.88 کروڑ روپے کے برابر  کپاس کے 1237172 بنڈل خریدے جاچکے ہیں، جس سے 241833 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/66R1L.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن  ۔ق ت۔  ق ر )

U.NO. 7175

 


(Release ID: 1672225)