جل شکتی وزارت

سرپنچ نے جل جیون مشن کے تحت گاؤں میں پانی کے بندوبست کی تصویر بدل دی

Posted On: 09 NOV 2020 5:40PM by PIB Delhi

'ایک بار کا سپاہی ، ہمیشہ سپاہی ہی رہتا ہے‘۔ ہندوستانی فوج میں پرمجیت بوٹ کیمپ کی تربیت نے انہیں یہی سکھایا ہے۔ چنانچہ ، دفاعی افواج سے سبکدوشی کے بعد بھی انہوں نے اپنے گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے نمٹنے کا محاذ اٹھا لیا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد پرمجیت نے مہیندر گڑھ ، ہریانہ کے اپنے آبائی گاؤں کوٹھل خرد میں آباد ہونے کا فیصلہ کیا۔ گاؤں ایک ترقی یافتہ جگہ ہے جہاں تیز رفتار ترقی کے سبب لوگ بہتر تعلیم اور طرز زندگی سے لیس ہیں۔ لیکن اس گاؤں میں ایک کمی اب بھی موجود ہے یعنی گاؤں اب بھی پینے کے صاف پانی کی کمی اور پانی کے ناقص بندوبست کی زد میں ہے۔

صورت حال پر گہری نگاہ ڈالتے ہوئے پرمجیت نے محسوس کیا کہ گائوں میں بہت سے گھروں میں پانی کی پائپ لائن موجود ہے ، لیکن وہاں پانی کی باقاعدگی سے سپلائی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ، پینے کے پانی کی بہت زیادہ بربادی تھی کیونکہ دیہاتیوں کو پانی کے بندوسبت کے بارے میں احساس نہیں دلایا گیا۔ متعدد افراد نے غیر قانونی کنکشن کا سہارا لیا تھا ، جس نے صورتحال کو مزید خراب کیا۔

'جل جیون مشن’ ایک بروقت رہنما کے طور پر آیا تھا جس کی پرمیجیت کو تلاش تھی۔ جل جیون مشن ، مرکزی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام 2024 تک ہر گھر کو فعال گھریلو نل کنیکشن (ایف ایچ ٹی سی) کے ذریعہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے جے جے ایم کے ویژن کا ادراک کیا اور گاوں کا سرپنچ منتخب ہونے کے فورا بعد اس مشن پر کام کرنا شروع کر دیا۔

محکمہ برائے صحت عامہ اور انجینئرنگ کے تعاون سے ایکشن پلان تیار کرنے کے لئے ایک جامع سروے کیا گیا۔ پتہ چلا کہ 342 گھرانوں میں سے صرف 145 مکانوں میں قانونی کنکشن ہیں، 115 نل ٹوٹے ہوئے ہیں اور سڑکوں پر پانی بہہ رہا ہے اور 60٪ گھروں میں کوئی نل لگایا نہیں گیا ہے۔

جل جیون مشن کے تحت گاؤں کی مدد کرنے اورگاوں والوں کو پانی کے موثر بندوبست کے لئے متحرک کرنے کے لئے ایک مناسب آئی ای سی (انفارمیشن ، تعلیم ، مواصلات) منصوبہ تیار کیا گیا۔ یہ اس مہم کا نتیجہ تھا جس نے گاؤں والوں کو پائپڈ واٹر کنکشن لگانے اور ان کی دیکھ بھال میں مدد کرنے کی ترغیب دی۔ واٹر اینڈ سیینیٹشن سپورٹ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایس ایس او)، ہریانہ کے ذریعہ تمام گرام پنچایتوں کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وی ڈبلیو ایس سی ممبروں کو پانی کے تحفظ کی تکنیک کے بارے میں سکھایا گیا۔

اس گاؤں کے نوجوانوں کو معاشرے ، اسکول کے بچوں کو آگاہ کرنے اور معاشرتی اور طرز عمل میں تبدیلی لانے کے لئے بیداری مہم چلانے کے لئے تیار کیا گیا ۔ گھر گھر سروے کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ پینے کے پانی کا ضیاع کہاں ہو رہا ہے۔ سرپنچ کی کوششوں میں برادری کے شامل ہونے کے بعد گاؤں کی تصویر ہمیشہ کے لئے بدل گئی۔ اس گاؤں میں اس وقت 4 تالاب اور 14 گڑھے ہیں جو اس گاؤں کی 2،300 کی آبادی کی ضرورت پوری کر رہے ہیں۔ 200 نئے کنکشن مہیا کیے گئے ہیں اور 230 نئے نلوں کے ساتھ 345 نئے کنیکشن لگائے گئے ہیں اور تمام رساو پوائنٹس کی مرمت کردی گئی ہے۔

کوٹھل خرد گاؤں میں زیرزمین پانی کی سطح کا ریچارج تالاب تعمیر کیا گیا ہے۔ بارش کے موسم میں آسمان اور نہر کا پانی تالاب کو بھرتا ہے جس نے زیرزمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔ واٹر ٹیبل اب 40 فٹ بڑھ گیا ہے، 290 فٹ سے 250 فٹ تک بڑھ گیا ہے۔ جنوری 2020 میں مہیندر گڑھ کے کمشنر نے پانی کے بندوبست کے تحت کئے گئے کام کے لئے میرا گاوں سوچھ گاؤں کے تحت کوٹھل خرد گاؤں کی عزت افزائی کی۔ یہاں تک کہ جب ملک لاک ڈاؤن کے دور میں تھا ، پانی سے متعلق کام جاری رہا اور نل کے کنکشن آدھار کارڈ کے ساتھ جوڑے جا رہے ہیں۔ پرمجیت ایک خوش کن آدمی ہیں ، لیکن ان کے نزدیک وہ آبی بدانتظامی کے خلاف جنگ جیتنے سے دور ہیں۔

جل جیون مشن کی روح کمیونٹی کی شراکت داری ہے جو پانی سپلائی کی اسکیم کی منصوبہ بندی سے شروع ہو کر خدمات کی فراہمی کے باقاعدہ عمل اور دیکھ بھال تک پر ختم ہوتی ہے۔ ہر گاؤں کو ایک اکائی کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے تاکہ وہ پانی کو محفوظ کرنے والے گاوں بن جائیں۔

کوٹھل خرد جیسے گاووں میں منصوبہ بندی ، عمل درآمد اور آپریشن اور دیکھ بھال میں مقامی کمیونٹی کی شمولیت اس کی مثال ہے کہ کس طرح لوگوں کی فعال شمولیت کے ساتھ نچلی سطح کی کوشش خدمات کی فراہمی کے لحاظ سے نتیجہ برآمد کرتی ہے۔

                                          **************

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U: 7095



(Release ID: 1671612) Visitor Counter : 342


Read this release in: English , Hindi , Telugu