امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21۔2020 کے دوران ایم ایس پی کا نفاذ

Posted On: 09 NOV 2020 5:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  9  نومبر 2020،    رواں خریف مارکیٹنگ سیزن  (کے ایم ایس) 21۔2020  میں  حکومت کے ذریعہ اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیم کے مطابق  کسانوں سے  ایم ایس پر  خریف 21۔2020  فصلوں کی حصولیابی کا کام جاری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E68M.jpg

پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ اتراکھنڈ، تمل ناڈو،  چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر ، کیرلا،  گجرات اور آندھرا پردیش  کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں خریف  21۔2020 کے لئے  دھان کی حصولیابی کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں 8 نومبر 2020 تک  252.87 ایل ایم ٹی سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی جبکہ  گزشتہ سال   کی اسی مدت میں  211.65 ایل ایم ٹی کی خریداری کی گئی تھی جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.48 فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے۔ 252.87 ایل ایم ٹی کی مجموعی خریداری میں سے  اکیلے پنجاب سے  178.45 ایل ایم ٹی  کی خریداری کی گئی ہے جو کہ  مجموعی حصولیابی کا 70.56 فیصد ہے۔

کے ایم ایس  حصولیابی کے  47742.55 کروڑ  روپے  ایم ایس پی مالیت  والے ان کاموں سے  تقریباً 21.41  لاکھ کسانوں کو   فائدہ پہنچا ہے۔

 

 

اس کے علاوہ  ریاستوں کی تجاویز  کی بنیاد پرخریف مارکیٹنگ سیزن 2020 میں  تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر،  تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش ریاستوں سے  پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت  45.10 ایل ایم ٹی  دالوں اور تلہن  کی حصولیابی کی منظوری دی گئی۔  اس کے علاوہ  آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرل  ریاستوں کے لئے  1.23  ایل ایم ٹی ناریل (بارہ ماسی فصل) کی حصولیابی کے لئے منظوری دی گئی۔  دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے معاملے میں  پی ایس ایس کے تحت  دالوں،تلہن اور ناریل کی حصولیابی کے لئے  تجاویز موصول ہونے پر  منظوری دی جائے گی تاکہ ریاست کے ذریعہ نامزد کی گئیں حصولیابی ایجنسیوں کے ذریعہ مرکزی نوڈل ایجنسیاں متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں نوٖٹیفائی کی گئی فصل کی مدت کے دوران بازار کی شرح  ایم ایس پی سے کم ہونے کی صورت میں سال 21۔2020 کے لئے  نوٹیفائی کی گئی ایم ایس پی پر  براہ راست رجسٹر کسانوں سے ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ  کی حصولیابی  کرسکیں۔

حکومت نے8 نومبر 2020 تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ  38980.82 ایم ٹی مونگ، اڑد، مونگ پھلی اور سویابین  ، جس کی ایم ایس پی مالیت  208.81 کروڑ روپے ہے،  کی حصولیابی کی ہے، جس سے  تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات ، ہریانہ اور راجستھان  کے 22772 کسانوں کو فائدہ ملا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 17586.31کی خریداری کی گئی تھی ، جس سے  دالوں اور تلہن کی خریداری میں 121.65 فیصد کے اضافے کا پتہ چلتا ہے۔

اسی طرح  5089 ا یم ٹی ناریل   (بارہ ماسی فصل) جس کی  ایم ایس پی مالیت  52.40 کروڑ روپے  ہے، کی خصولیابی کی گئی   جس سے 8 نومبر 2020 تک    کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ ملا ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 293.34 ایم ٹی    ناریل  کی خریداری کی گئی تھی۔ ناریل اور  اڑد کے معاملے    میں اان کی پیداوار والی بیشتر  ریاستوں میں  شرحیں  ایم ایس پی سے زیادہ چل رہی ہیں۔ متعلقہ  ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے کی حکومتیں  خریف دالوں اور  تلہن کے معاملے میں  فصلوں کے آنے پر  متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ مقررہ تاریخ سے  حصولیابی شروع کرنے کےلئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔

 

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش ،  تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر اور گجرات  ریاستوں میں   ایم ایس پی کے تحت کپاس کی حصولیابی کا کام بخوبی جاری ہے۔ 8 نومبر 2020 تک 2952.51 کروڑ روپے مالیت کی 1022074 کاٹن گانٹھوں کی حصولیابی کی جاچکی ہے،  جس سے  198060 کسانوں کو فائدہ ملا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006JHU6.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-7100

                          



(Release ID: 1671509) Visitor Counter : 103