امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران ایم ایس پی کا نفاذ


پنجاب سے 166.97 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید کی گئی، جو کل خرید کا 70.66 فیصد ہے

Posted On: 06 NOV 2020 5:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 06 نومبر: خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران حکومت کے ذریعے اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق ہی کسانوں سے کم از کم امدادی قیمت پر خریف فصلوں کی خرید کا سلسلہ جاری ہے، جس طرح سے گزشتہ برسوں میں خرید کی گئی ہے۔

خریف 21-2020 کے لیے دھان کی خرید معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات اور آندھرا پردیش سے دھان کی خرید کی جا رہی ہے۔ 05 نومبر، 2020 تک ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کسانوں سے 236.30 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کی جا چکی ہے، جب کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران صرف 197.60 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید ہوئی تھی۔ اس سال میں اب تک ہوئی دھان کی خرید میں پچھلے سال سے 19.58 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 236.29 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی کل خرید میں سے اکیلے پنجاب کی حصہ داری 166.97 لاکھ میٹرک ٹن ہے، جو کہ کل خرید کا 70.66 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016ZUO.jpg

دھان کی خرید سے تقریباً 19.98 لاکھ کسانوں کو حکومت کی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کا فائدہ پہنچاتے ہوئے موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن میں کم از کم امدادی قیمت کے مطابق 44612.89 کروڑ روپے کی ادائیگی پہلے ہی کی جا چکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00208J3.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YYVB.jpg

اس کے علاوہ، ریاستوں سے ملی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اتر پردیش، اوڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش سے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لیے امدادی قیمت کی اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت 45.10 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خرید کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ سے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے (بارہ ماسی فصل) کی خرید کے لیے بھی منظوری دی گئی ہے۔

اگر نوٹیفائیڈ فصل مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بازار کی قیمتیں ایم ایس پی سے نیچے چلی جاتی ہیں، تو ریاست کی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پی ایس ایس کے تحت دالیں، تلہن اور کھوپرا فصل کی خرید کی تجاویز کی موصولی پر بھی منظوری دی جائے گی، تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے سال 21-2020 کے لیے نوٹیفائی کی گئی کم از کم امدادی قیمت پر سیدھے ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خرید کی جا سکے۔

05 نومبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 27105.64 میٹرک ٹن مونگ، اڑد، مونگ پھلی اور سویابین کی خرید ایم ایس پی قیمتوں پر کی ہے۔ اس خرید سے تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے 16387 کسانوں کو 145.68 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ پچھلے سال اسی مدت میں 15699.90 میٹرک ٹن کی خرید کی گئی تھی، اس طرح دالوں اور تلہن کی خرید میں 72.64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح سے 5089 میٹرک ٹن کھوپرے (بارہ ماسی فصل) کی خرید کرناٹک اور تمل ناڈو سے کی گئی ہے۔ اس دوران 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے کم از کم امدادی قیمت پر 52 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ پچھلے سال اس مدت میں 293.34 میٹرک ٹن کھوپرے کی خرید کی گئی تھی۔ کھوپرا اور اڑد کی فصل کے لیے زیادہ تر پیداواری ریاستوں میں ایم ایس پی پر یا پھر اس سے اوپر کی قیمت پر ادائیگی کی جا رہی ہے۔ ان سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں خرید دالوں اور تلہن فصلوں کی پیداوار کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے مقررہ تاریخ سے خرید شروع کرنے کے لیے ضروری انتظامات کر رہی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0057YN6.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004N9BR.jpg

کم از کم امدادی قیمت کی اسکیم کے تحت ہی پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ سے کپاس کی خرید کا کام حسب معمول جاری ہے۔ 05 نومبر 2020 تک 175184 کسانوں سے 263613 لاکھ روپے کی ایم ایس پی قیمت پر کپاس کے 909659 بنڈل کی خرید کی جا چکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006TDTL.jpg

 

*****

 

م ن ۔ ق ت   

U:7058

 




(Release ID: 1671302) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu