سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے فاسٹ ٹیگ کے ذریعہ فیس کی ڈیجیٹل اور آئی ٹی پر مبنی ادائیگی کوفروغ دینے کےلئے نوٹی فکیشن جاری کیا؛ یکم جنوری 2021 سے تمام چار پہیہ گاڑیوں کے لئے فاسٹ ٹیگ ضروری ہوگا
Posted On:
07 NOV 2020 6:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 نومبر 2020، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے سی ایم وی آر 1989 میں ترمیم کے ذریعہ یکم دسمبر 2017 سےقبل فروخت کی گئیں پرانی گاڑیوں یعنی این اور ایم زمرے کے موٹر وہیکلز (چار پہیہ گاڑیوں) سمیت یکم جنوری 2021 تک فاسٹ ٹیگ کو ضروری بنانے کےلئے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔
وزارت نے اس سلسلے میں نوٹی فکیشنجی ایس آر 690 (ای) بتاریخ 6 نومبر 2020 جاری کیا ہے۔
سنٹرل موٹر ہیکلز رولز 1989 کے مطابق یکم دسمبر 2017 سے فاسٹ ٹیگ تمام نئی چار پہیہ گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے ضروری قرار دیا گیا تھا اور یہ وہیکلز مینوفیکچرر یا ان کے ڈیلروں کے ذریعہ سپلائی کیا جارہا ہے۔ اب یہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لئے فاسٹ ٹیگ کے فٹمنٹ کے بعد ہی ، فٹمنٹ سرٹی فکیٹ کا رینیول کیا جائے گا۔
یہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے کہ فارم 51 (بیمہ سرٹی فکیٹ) میں ایک ترمیم کے ذریعہ نیا تھرڈ پارٹی بیمہ حاصل کرنےکے لئے ایک ویلیڈ فاسٹ ٹیگ ضروری ہوگا۔ فارم 51 میں فاسٹ ٹیگ آئی ڈی کی تفصیلات درج کی جائیں گی۔ یہ قانون یکم اپریل 2021 سے نافذ ہوگا۔
قابل توجہ ہے کہ یہ نوٹی فکیشن صرف الیکٹرونک طریقے سے ٹول پلازہ پر 100 فیصد فیس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ایک بڑا قدم ہوگا اور اس طرح ٹول پلازہ سے گاڑیاں بغیر رکے گزر سکیں گی۔ اس سے ٹول پلازہ پر وقت کی بچت بھی ہوگی اور ایندھن بھی بچے گا۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں کہ فاسٹ ٹیگ کو کئی چینلوں پر دستیاب کرایا جائے۔ انہیں آن لائن میکانزم کے ساتھ مقامات پر بھی دستیاب کرایا جائے گا تاکہ شہری اپنی سہولت کے مطابق آئندہ دو ماہ کے اندر انہیں اپنی گاڑیوں پر لگا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ۔ن ا۔
U-7063
(Release ID: 1671269)
Visitor Counter : 246