وزارت دفاع

139ویں این ڈی اے کورس کی تقسیم اسناد کی تقریب

Posted On: 06 NOV 2020 9:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06نومبر ،2020   / 139ویں این ڈی اے کورس کی سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب 6 نومبر 2020 کو این ڈے اے کے  حبیب اللہ  ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر نتین آر کملکر نے انجام دیے، جوساوتری بائی پھولے  ،  پنے  یونیورسٹی پنے  کے  وائس چانسلر ہیں ۔

217 کیڈٹس کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی ڈگری تفویض کی گئی  جس میں سائنس کے 49 کیڈٹس ، کمپیوٹر سائنس کے 113 کیڈٹس اور آرٹس کے 55 کیڈٹس شامل ہیں۔ پروگرام کے دوران 12 کیڈٹس کو بھی جن کا تعلق دوستانہ تعلقات والے غیر ملکوں سے ہے ، ڈگریاں عطا کی گئیں۔ اس کے علاوہ 45 بحری کیڈٹوں اور 35 فضائیہ کیڈٹوں پر مشتمل بی ٹیک کے چوتھے بیچ کو بھی کورس مکمل کرنے کے سرٹیفکیٹ دیئے گیے۔

مہمان خصوصی کا استقبال نیشنل ڈیفینس اکیڈمی کے اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، کمانڈینٹ ، لیفٹیننٹ جنرل است مستری نے کیا۔

وی ایس ایم ، ڈپٹی کمانڈنٹ اور چیف انسٹرکٹر ریئر ایڈمیرل اتل آنند نے سالانہ اجلاس کی تقریب کے اختتام پر شکریے کی تحریک پیش کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7051


(Release ID: 1671245) Visitor Counter : 104


Read this release in: Hindi , Manipuri , English