ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

موسمیاتی تبدیلی پر انڈیا سی ای اوفورم میں موسمیاتی تبدیلی  کا کلیدی  اعلامیہ پر دستخط کئے جائیں گے

Posted On: 04 NOV 2020 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  05 نومبر 2020: پرائیویٹ سکیٹر موسمیاتی تبدیلی کے خلاف لڑائی میں حکومت ہند کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہے۔

اس سلسلے میں 5 نومبر 2020 کو مرکزی وزیر ماحولیات جناب پرکاش جاوڈیکر کی صدارت میں  ایک اعلیٰ سطحی پروگرام کے دوران ’ موسمیاتی تبدیلی پر پرائیویٹ سیکٹر کا اعلامیہ ‘ پر دستخط ہونے کے ساتھ ساتھ اسے جاری کیا جائے گا۔اس ورچوول پروگرام کو صبح 11 بجے سے آن لائن درج ذیل لنک پر دیکھا جاسکتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=nrf17S-q0cM&feature=youtu.be

اسٹیل،سیمنٹ ، بجلی،فارماسیوٹیکل  وغیرہ شعبوں کے لیڈران  2020 کے بعد آنے والے وقت میں  موسمیاتی تبدیلی پر  اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اوربتائیں گے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ان کے عزائم کیا ہیں۔

ہندوستان نے  موسمیاتی تبدیلی پراقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن  کے تحت  ہونےوالے پیرس معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں۔ قومی سطح پر متعین کردہ تعاون ( این ڈی سی ) کے حصے کے طورپر ہندوستان کے پاس موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تین معیاری  اہداف  ہیں: مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی )کے اخراج کی شدت میں  2005 کی سطح سے 2020 تک 33سے 35 فیصد تک کمی ، 2030 تک حجری  ایندھن  پر مبنی توانائی کے ذرائع  سے بجلی کی مجموعی تنصیبی صلاحیت تقریباََ 40 فیصد تک حاصل کرنا اور 2030 تک اضافی جنگلات اوردرختوں کے ذریعہ  2.5سے 3 بلین ٹن  تک کاربن ڈائی آکسائڈ  کے برابر اضافی کاربن سنک  تیار کرنا۔

پرائیویٹ سیکٹر کم کاربن والی اقتصادیات  کی تشکیل میں  اہم رول ادا کرتا ہے اور اس میں موسمیاتی تبدیلی پر متعدد رضا کارانہ کارروائیاں کی ہیں، جو ہندوستان کے این ڈی سی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد گار ہوسکتی ہیں۔پرائیویٹ سیکٹر کو  کیوٹو پروٹوکول  کے کلین ڈیولپمنٹ  میکانزم میں ہندوستان کی شرکت سے فائدہ ہوا ہے اور  آگے کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے  پیرس معاہدے  کا  آرٹیکل -6 موسمیاتی تبدیلی اور  مستحکم ترقی کے  مقاصد  کو حاصل کرنے  کے مزید مواقع فراہم کرتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کی مشترکہ کوشش سے  ملک کے مفادات کی حفاظت ہوگی اور اس بات کو یقینی بنایاجاسکے گا کہ  ہندوستان پیرس معاہدے کے تحت  موسمیاتی تبدیلی سے متعلق  اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے صحیح راہ پر گامزن ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر انڈیا سی ای او فورم  حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کےساتھ موسمیاتی تبدیلی کے میدان میں طویل مدتی اور  مضبوط پارٹنر شپ  کی تشکیل کے لئے تیار ہے۔یہ پروگرام درج ذیل لنک پر لائیو ہوگا:

https://www.youtube.com/watch?v=nrf17S-q0cM&feature=youtu.be

 

*************

 

  م ن۔ق ت ۔رم

(05-11-2020

U- 6962



(Release ID: 1670317) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Tamil