امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 2020-21 کے دوران کم ازکم امدادی قیمت کا نفاذ

Posted On: 01 NOV 2020 6:23PM by PIB Delhi

  نئی دہلی،یکم نومبر 2020/  خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس )2020-21 کے دوران حکومت کے ذریعہ اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق ہی کسانوں سے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر خریف فصلوں کی خرید کا عمل جاری ہے۔ جیسا کہ گزشتہ سیزن میں ہوتا رہا ہے۔

خریف 2020-21 کے لئے دھان کی خرید اب 2 کروڑ میٹرک ٹن کے ہندسے کو پار کرگئی ہے۔ پنجاب ، ہریانہ،اترپردیش،تمل ناڈو، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ، جموں اور کشمیر،کیرلہ اور گجرات میں دھان کی زبردست خرید کا سلسلہ جاری ہے۔31 اکتوبر 2020 تک ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کسانوں سے 204.59 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کی جاچکی ہے، جبکہ اسی مدت کے دوران گزشتہ برس محض 168.87 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید ہوئی ۔ اس سال اب تک ہوئی دھان کی خرید میں گزشتہ برس کے مقابلے 21.16 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 204.59 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی کل خرید میں سے صرف پنجاب کی حصہ داری 142.81 لاکھ میٹرک ٹن ہے جو کل خرید کا 69.80 فیصد ہے۔

19VX5.jpg

دھان کی خرید سے تقریبا 17.23 لاکھ کسانوں کو حکومت کی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کا فائدہ پہنچاتے ہوئے موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن میں کم ازکم امدادی قیمت کے مطابق 38627.46کروڑ روپے کی ادائیگی پہلے ہی کی جاچکی ہے۔

2PA4L.jpg

اس کے علاوہ ریاستوں سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو ، کرناٹک،مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات ،ہریانہ، اترپردیش ، اڑیشہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش ریاستوں سے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے پرائز سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس ) کے تحت 45.10 لاکھ میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی خرید کو بھی منطوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرلہ ریاستوں سے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے (بارہ ماسی فصل) کی خرید کے لئے بھی منظوری دی گئی ہے۔ اگر نوٹیفائڈ فصل مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بازار کی شرحیں ایم ایس پی سے نیچے چلی جاتی ہیں، تو ریاست کی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پی ایس ایس کے تحت دلہن ، تلہن اور کھوپرا فصل کی خرید سے متعلق تجاویز موصول ہونے پر بھی منظوری دی جائے گی تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے سال 2020-21 کے لئے اعلان شدہ کم از کم امدادی قیمت پر براہ راست ان فصلوں کے ایف اے کیو کریڈ کی خرید کی جاسکے۔

31 اکتوبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 10293.61 میٹرک ٹن مونگ ، اڑد، مونگ پھلی کی پھلی اور سویا بین کی خرید ایم ایس پی پر کی ہے۔ اس خرید سے تمل ناڈو ، مہاراشٹر، گجرات اور ہریانہ کے 6102 کسانوں کو 57.78کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اسی طرح 5089میٹرک ٹن کھوپرے (بارہ ماسی فصل) کی خرید کرناٹک اور تامل ناڈو ریاستوں سے کی گئی ہے۔ اسی دوران 3961کسانوں کو مستفید کرتے ہوئے کم از کم امدادی قیمت پر 52کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ کھوپرا اور اڑد کی فصل کے لئے زیادہ تر اہم پروڈیوسنگ اسٹیٹس میں ایم ایس پی پر یا پھر اس سے اوپر کی شرح پر ادائیگی کی جارہی ہے۔ ان سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں خریف دلہن اور تلہن فصلوں کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ مقرر کردہ تاریخ سے خریف شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔

3U7N8.jpg

کم از کم امدادی قیمت اسکیم کے تحت ہی پنجاب ، ہریانہ ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ ریاستوں سے کپاس کی خرید کا کام بحسن وخوبی جاری ہے۔ مورخہ 31 اکتوبر 2020 تک 120437کسانوں سے 184563لاکھ روپے کے ایم ایس پی پر کپاس کی 633719گانٹھوں کی خرید کی جاچکی ہے۔

4AZRH.jpg

************

م ن ۔ م م۔ س ا

U.no:6872



(Release ID: 1669421) Visitor Counter : 146