بجلی کی وزارت

بجلی کے سکریٹری اور سی ایم ڈی نے این ایچ پی سی کے 690 میگاواٹ کے سلال پاور اسٹیشن کا دورہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 29 OCT 2020 6:04PM by PIB Delhi

نئی دلی، 29 اکتوبر، جناب سنجیو نندن سہائے، سیکرٹری (بجلی) نے 28 اکتوبر 2020 کو این ایچ پی سی کے 690 میگاواٹ سلال پاور اسٹیشن، جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ پاور اسٹیشن کے دورے کے دوران ریجنل آفس جموں، این ایچ پی سی ان کے ہمراہ این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ، جناب تنمے کمار، جوائنٹ سکریٹری (ہائیڈرو) وزرات بجلی ، جناب روہت کنسل، پرنسپل سکریٹری، پی ڈی ڈی، جموں و کشمیر، اور چیف جنرل منیجر جناب راجن کمار موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LOZ1.jpg

جناب سنجیو نندن سہائے، سیکرٹری (بجلی) کے ہمراہ جناب اے کے سنگھ، سی ایم ڈی، این ایچ پی سی، جناب تنمے کمار، جوائنٹ سکریٹری (ہائیڈرو)، بجلی کی وزارت، بھارت سرکار، راجن کمار چیف جنرل منیجر ریجنل آفس جموں، این ایچ پی سی اور جناب ننھے رام، جنرل منیجر (انچارج)، 28 اکتوبر 2020 کو 690 میگاواٹ سلال پاور اسٹیشن میں "سلال پاور ہاؤس کے تجدید شدہ یونٹس" کا افتتاح کرتے ہوئے

دورہ کرنے والے معزز مہمانان کا استقبال سلال پاور اسٹیشن کے جنرل منیجر (انچارج) جناب ننھے رام اور این ایچ پی سی، سی آئی ایس ایف اور سول انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران نے رام لیلا گراؤنڈ، جیوتی پورم میں کیا جس کے بعد سی آئی ایس ایف کے ذریعہ گارڈ آف آنر دیا گیا۔

سکریٹری (بجلی) اور سی ایم ڈی، این ایچ پی سی نے جوائنٹ سکریٹری (ہائیڈرو)، پرنسپل سکریٹری، پی ڈی ڈی، جموں و کشمیر اور سلال پاور اسٹیشن کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ پاور ہاؤس سمیت سلال پاور اسٹیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ جناب سہائے نے "سلال پاور ہاؤس کے تجدید شدہ یونٹس" کا افتتاح کیا۔ دورہ کرنے والے مہمانوں کو سلال پاور اسٹیشن کے جنرل منیجر (انچارج) نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پاور اسٹیشن کے کام کاج اور اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکریٹری (بجلی) نے پاور اسٹیشن کی کارکردگی کو این ایچ پی سی کی متحرک قیادت میں بہتر بنائے جانے کے لیے سی ایم ڈی، سلال پاور اسٹیشن کے اقدامات کی ستائش کی اور این ایچ پی سی کے ایک شان دار بجلی گھر کا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے ہائیڈرو پراجیکٹس کی وقت مقررہ پر تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سرکار نے مارچ 2019 میں نئی ​​ہائیڈرو پالیسی کے ذریعے ہائیڈرو منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے پہلے ہی کئی اقدامات کیے ہیں۔ انھوں نے این ایچ پی سی کے ذریعے پمپ اسٹوریج اسکیموں کو ترقی دینے نیز بھارتی گرڈ میں قابل تجدید توانائی کو شامل کرنے پر زور دیا تاکہ گرڈ کے استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔

جناب اے کے سنگھ، سی ایم ڈی، این ایچ پی سی نے سکریٹری (بجلی) کا اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکالنے کے لیے، جو بھارت سرکار کی ہائیڈرو پاور منصوبوں کو دی جانے والی اہمیت کا غماز ہے، نیز سلال پاور اسٹیشن کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

*****

(م ن – ع ا)

 


(रिलीज़ आईडी: 1668864) आगंतुक पटल : 129
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi